موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مرک

محفلین
کراچی کا تو اپ نے بتادیا اپ نے اور اندر کا تنہا تھا اب اپ آگئی ہیں تو تبدیل کر دیتی ہوں;)
 

ابوشامل

محفلین
کراچی میں بادل گھر گھر کر آئے ہیں۔ اس وقت ہلکی پھوار بھی پڑ رہی ہے۔ موسم خوشگوار ہے درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر ہی ہوگا۔
سر میں شدید درد کے باعث اندر کا موسم ٹھیک نہیں :(
 

طالوت

محفلین
اجی آپ باہر کے موسم پر غور کیجیے اندر کا خود بخود ٹھیک ہو جائے گا ۔۔ ۔ کراچی اور وہ بھی ابر آلود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا بات ہے کراچی کی
وسلام
 

زین

لائبریرین
کوئٹہ میں‌ زبردست بارش ہورہی ہے شاید اسی وجہ سے ’’کراچی میں بادل گھر گھر کر آئے ہیں‘‘
اندر موسم ہمارا بھی کل سے کچھ اچھا نہیں‌
 

وجی

لائبریرین
بلکل ٹھیک کہا آپنے زین بھائی کراچی میں کافی گہرے بادل موجود ہیں اور امید بھی ہے کہ آج یا پھر کل بارش ہو جائے گی
 

طالوت

محفلین
کوئٹہ میں بارش تو اچھی بات ہے مگر ان زلزلے سے متاثر لوگوں کا کیا ہو گا ۔۔ یہ باتیں نہ ہوں تو اندر کا موسم شاید ہمیشہ ہی خوشگوار رہے
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
اس وقت تو میرے اندر کا موسم اور زیادہ خراب ہو چکا ہے۔ سر درد سے پھٹا جا رہا ہے۔ اس وقت کام روک کر محفل گردی کر رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے کوئی ایسی خبر مل جائے کہ خوشی سے دردِ سر ٹھیک ہو جائے :)
 

زین

لائبریرین
کوئٹہ میں بارش تو اچھی بات ہے مگر ان زلزلے سے متاثر لوگوں کا کیا ہو گا ۔۔ یہ باتیں نہ ہوں تو اندر کا موسم شاید ہمیشہ ہی خوشگوار رہے
وسلام


یہ لیں‌جناب اس بارے میں‌ خبر



کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے کوئٹہ کی شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے متاثرین کی مشکلات مزیدبڑھ گئیں۔
گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارشوں کاسلسلہ جمعرات کے روزبھی جاری رہا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع چاغی نوشکی‘ بولان ‘ سبی ‘ ڈیرہ بگٹی ‘ جعفرآباد ‘ نصیر آباد ‘ پسنی ‘ پنجگور ‘ گوادر ‘ تربت ‘ زیارت ‘ چمن ‘ پشین ‘ خانوزئی سمیت دیگرعلاقوں میں شدید طوفانی بارشوں کاسلسلہ جاری ہے جبکہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں زیارت ‘ پشین میں خانوزئی ‘طوفانی ہواؤں اوربارش کے بعد سردی کی شدت میں‌اضافہ ہوگیا جس کے باعث متاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔تیز طوفانی ہواؤں کے باعث خیمے اورشلٹر اڑ گئے اور بعض خمیوں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا ۔
بارش سے بلو چستان کے متعدد علاقوں میں کچے مکانات کو نقصان پہنچنا بارشوں کے باعث بعض علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جس سے زمینداران اور کاشت کاران کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔
نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہو نے کی وجہ کوئٹہ کی شاہراہیں ندی نالوں کامنظر پیش کرنے لگیں ۔سردی کی شدت میں اضافے کے بعد کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی واقع ہوگئی جس کے باعث سخت سردی نے شہریوں کو سخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور قلات میں پانچ، ژوب میں چارجبکہ سبی میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ دوروز تک جاری رہے گا۔
 

سارہ خان

محفلین
یہاں تو بارش کا موسم ہے کبھی تیز کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔۔ ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ۔۔ اندر کا موسم بھی خوشگوار ہے ۔۔۔:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top