تعارف منگن توں پہلاں رب من جاوے، میں کملی رب مناواں کی!

السلام علیکم!
میرا نام مومنہ قندیل ہے۔۔۔۔میرا تعلق سوہنی پاک دھرتی کے شہر زندہ دلان لاہور سے ہے۔
شاعری سے لگاؤ ہے تصوف کی طرف دل مائل ہے لکھنے کی جسارت بھی کی ہے مگر ابھی بہت توجہ اور نگاہ کرم کی ضرورت ہے۔
میں اکثر چپکے چپکے یہ پیج دیکھتی ہوں مگر آج بابا جی بُلّھے شاہ کے کلام اور انکی تشریحات پڑھ کر یقین ہو گیا کہ یہاں ایسی ایسی ہستیاں ہیں جو رہنمائی کی قندیلیں جلا کر میرے ذوق کو جلا بخشیں گی۔۔۔۔ کسی غلطی اور کوتاہی کے لیے معزرت۔ متشکرم
 
بہن آپ کو اردو محفل فورم میں خوش آمدید ۔
تصوف سے لگاؤ عمدہ ذوق ہے ۔کس بزرگ ہستی سے متاثر ہیں .محفل میں بزم سخن کے زمرے میں شاعری کی اصلاح کا سیکشن موجود ہے آپ اپنا کلام وہاں پوسٹ کرکے اساتذہ اکرام کی مدد سے اچھی شاعرہ بن سکتی ہیں ۔
 
خوش آمدید مومنہ قندیل صاحبہ
اردو محفل فورم میں خوش آمدید امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
 

لاریب مرزا

محفلین
وعلیکم السلام بہنا!! رب تو مان جاتا ہے بس ہم انسان ہی کم ظرف ہوتے ہیں۔
اردو محفل میں خوش آمدید، امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ :)
 
Top