مبارکباد منفرد لب و لہجے کے شاعر اور ادیب آج واقعی "منفرد" ہو گئے

محمداحمد

لائبریرین
منفرد لب و لہجے کے شاعر اور ادیب آج واقعی "منفرد" ہو گئے۔

جی ہاں دوستو!

ہم سب کے جانے مانے م۔م۔ مغل آج پانچ ہزار پیغامات مکمل کر کے منفرد ہو گئے ہیں۔ ہم انہیں تہہِ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے اللہ رب العزت مغل بھائی کو یوں ہی اعزازات سے سرفراز کرتے رہیں۔ آمین
 

مغزل

محفلین
اب میری نظر آپ کے 50000 مراسلات پر ہے ۔۔ مذاق ہے جناب
بہت شکریہ کرم فرمائی کیلے
 

مغزل

محفلین
یہ مراسلہ بھی اچھا لگا ہے مجھے 5000 مراسلات میں سے

دوست
مجھ ناچیز سمیت 80 فیصد پاکستانی اسے امریکی کالونی گردانتے ہیں۔
میں گاندھی کی عزت کرتا ہوں کہ وہ منافق نہیں تھے۔ کیا آپ کے علم میں ہے کہ گاندھی جی کئی سپاروں کے حافظ تھے
کہیں خطاب کرنا ہوتا تو سورۃ رحمن کی تلاوت فرماتے۔ (میرے پاس گاندھی جی کے چند خطوط ہیں (اصل) جو ان کی ہینڈ رائٹنگ میں ہیں۔
آپ چاہیں تو میں پیش کردوں۔۔۔ کہ ان کا پاکستان کے بارے میں کیا خیال تھا۔ یہ خط نواب لیاقت علی خان کو ارسال کئے گئے تھے۔
دراصل آپ انڈین فلمیں دیکھ دیکھ کر متاثر ہوگئے ہیں۔ اور یہ بھی آ پ کو علم ہونا چاہیئے ۔کہ فلم جھوٹ پر مبنی ہوتی ہے ۔۔
حقیقت سے تعلق نہ ہونے کے برابر ہے۔

آپ کے ملک پاکستان کا سب سے بڑا اردو روزنامہ ۔۔ جنگ ۔۔ جناح نہرو گاندھی سے مشتق ہے
کیا کیجئے گا۔۔۔

میں دوایک بار ہندوستان ہو آیا ہوں (مشاعروں کی مد میں) مجھے وہاں کے عوام میں
یہ تعصب نہیں ملا ۔۔ اگر ملا بھی تو چیدہ چیدہ ۔۔ جیسا کہ ہمارے ہاں بھی ہے۔ (سامنے کی مثال ہے آپ کی )
اگر آپ کشمیر کے مسلئے کی طرف آئیے گا ۔۔ تو اس کے لیے الگ تھریڈ کھول دیجئے گا
میں آپ کی آنکھیں کھولنے کی کوشش کروں گا۔ کہ اصل معاملہ ہے کیا ؟

بہر کیف ہندوستان کے وال پیپر دیکھ کر پ بھڑک تو اٹھے لیکن پاکستان کے حوالے سے
وال پیپیر دیکھ کر آپ نے کچھ ارشاد نہیں فرمایا ۔۔ کیا آپ مجھے بھی گاندھی خیال کرر ہے ہیں۔

والسلام
 

ابوشامل

محفلین
محفل کے اعزاز یافتہ شاعر و "اصلی تے وڈے مغل اعظم" مغل صاحب کو 5 ہزار مراسلات کی تکمیل پر مبارکباد۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ معجزہ بھی ’کسی‘ رات ہی کو ہونا تھا۔۔۔ یعنی یہاں امریکہ کی رات کہ اس اہم وقوعے پر میں سوتا پڑا رہ گیا۔۔۔
مبارک ہو محمود۔۔ یہ منفرد ہی نہیں محمود بھی ہیں۔
 
Top