جیسا کہ اردو بلاگنگ کا دائرہ روز بروز وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے، لہذا اردو بلاگرز کو متحرک رکھنے کے لیے میں نے اور ماوراء نے اردو کے ایک منفرد مشترکہ بلاگ "منظرنامہ" کا آغاز کیا ہے۔ "منظرنامہ" پر ہم ہیں آپ کے میزبان اور یہ ہے ایک ایسا پلیٹ فارم جہاں ہم جانیں گے اردو بلاگرز کو اور قریب آئیں گے ایک دوسرے کے یہ جاننے کے لیے کہ اپنے بلاگ پر اتنی دلچسپ اور معلوماتی تحاریر لکھنے والے اپنی حقیقی زندگی میں کیسے ہیں؟ یہ کون ہیں؟ کیسے سوچتے ہیں؟ کیا کرتے ہیں؟ یہ اردو بلاگنگ کی طرف کیسے آئے؟ ان کو کیا کیا مشکلات پیش آئیں اور کن لوگوں نے ان کی راہنمائی و مدد کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ان سے پوچھیں گے ان کی پسند/ ناپسند۔۔۔ ان کی اپنی شخصیت کے بارے میں سوالات اور ڈھیر ساری باتیں۔۔۔ جان پہچان کے ان سلسلوں کے علاوہ یہاں اردو بلاگرز لکھیں گے مشترکہ موضوعات پر تحاریر اور ہمیں موقع ملے گا یہ جاننے کا کہ اردو بلاگرز کے خیالات میں کس حد تک مطابقت ہے اور کہاں کہاں اختلاف
چلتی رہیں گی ہلکی پھلکی باتیں۔۔۔ چھیڑ چھاڑ۔۔۔ اور نوک جھونک۔۔۔

تو دیکھتے رہیئے اردو کا منفرد بلاگ۔۔۔
 

ابوشامل

محفلین
منظرنامہ کا آغاز تو بہت اچھا ہے اور مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ بہت جلد یہ تمام اردو بلاگرز کا مشترکہ پلیٹ فارم بن جائے گا بس اسے اسی طریق پر چلاتے رہیے گا۔
 
منظرنامہ ہی کے تحت قائم کی جانے والی ویب سائٹ سُربول اردو کی پہلی ویب سائٹ ہے جس کے قیام کا باقاعدہ مقصد اردو گیتوں کے بول فراہم کرنا ہے۔ انٹرنیٹ کی وسیع دنیا میں ایسی کئی ویب سائٹس ہیں جو گیتوں کے بول فراہم کرتی ہیں۔ ان میں مشہور ترین لیرکس، لیرکس مانیا، اے زیڈ لیرکس، میٹرو لیرکس وغیرہ ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اب تک اردو کی ایسی کوئی ویب سائٹ سامنے نہیں آسکی۔ اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے یہ سائٹ قائم کی گئی ہے۔

سُر بول کو بہتر بنانے کے لیے آپ کی آراء اور معاونت کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ اگر آپ بھی کسی فلم کے گیت یا کسی میوزک البم کے گیتوں کے بول لکھنا چاہتے ہیں یا آپ کے پاس پہلے سے لکھے محفوظ ہیں تو ہمیں بذریعہ ای۔میل لکھ بھیجیں۔ ہم آپ کے نام اور شکریہ کے ساتھ شائع کریں گے۔

زمرے:
نعتیہ کلام
ملی نغموں کی شاعری
فلمی گیتوں کی شاعری
پاپ البمز
 
منظرنامہ یا سربول کے حوالہ سے کسی بھی قسم کا تعاون یا اپنی مفید آراء اور مشوروں سے نوازنے کے لیے آپ ہم سے درج ذیل ای۔میل پر رابطہ کرسکتے ہیں:
mail.png


اس دھاگہ پر بھی اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔
 
ارے واہ۔ بچہ آج بڑے کام کر رہا ہے۔ :d

زبردست عمار۔
تھینکس۔۔۔ تم نے ہی کل کہا تھا نہ کہ منظرنامہ پر توجہ نہیں دے رہا تو اس لیے سوچا، آج کچھ کام کرلوں۔ :)

ہاں امتحان سر پر ہیں اور اس بچے کو ہری ہری سوجھ رہی ہے :)

:grin: بچہ دعاؤں پر چل رہا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
ہاں امتحان سر پر ہیں اور اس بچے کو ہری ہری سوجھ رہی ہے :)
بالکل۔ سارے کام اسے آجکل ہی یاد آ رہے ہیں۔

تھینکس۔۔۔ تم نے ہی کل کہا تھا نہ کہ منظرنامہ پر توجہ نہیں دے رہا تو اس لیے سوچا، آج کچھ کام کرلوں۔ :)
اچھا، کہیں اسی لیے تو آج دباؤ میں نہیں ہو کہ میں نے کہہ دیا تھا۔ ;)
 

الف عین

لائبریرین
حال ہی میں کسی ربط سے منظر نامہ پہنچا تھا۔ اور حیرانی ہوئی کہ بلاگرس کی فہرست میں میرا نام بھی ہے۔ بھئ، شروع میں جب ’سمت‘ بلاگ زین کے طور پر نکالا تھا تو بلاگ سپاٹ پر دیا تھا بطور بلاگ۔ لیکن اب آئ فاسٹ نیٹ کے بعد ادھر نگاہ بھی نہیں کرتا۔
ماورا اور عمار۔۔ میرا نام نکال دیں وہاں سے۔ میں مصدقہ بلاگر نہیں۔
منظر نامہ کے لئے میری تمام نیک تر خواہشات
 

ماوراء

محفلین
بہت شکریہ۔ :)

اعجاز انکل۔ ہم نے تو ان بلاگرز کے بھی لنک دئیے ہوئے ہیں، جو آج سے دو سال پہلے لکھتے تھے، لیکن اب لکھنا چھوڑ دیا ہے ۔ ہمارا مقصد صرف اتنا تھا کہ ہم سب اردو بلاگرز فعال اور غیر فعال کو ایک جگہ اکھٹا کریں۔
لیکن اگر آپ پھر بھی کہیں تو نکال دیں گے۔
 

تعبیر

محفلین
مجھے تو بلاگ کی ب کا بھی پتہ نہیں :(

جو سامنے ہوتا ہے میں وہی پڑھ پاتی ہوں باقی کا مجھے نہیں پتہ کہ کیسے پڑھتے ہیں ۔
میں نے ایک دفعہ وزٹ کیا تھا تب زیک کا انٹرویو تھا اور اچھا لگا۔
ایک پوسٹ تو میرے جیسوں کے لیے کریں جس میں بتائیں کہ بلاگ ہوتا کیا ہے۔ اسکا مقصد،فائدہ
کیوں ہم وہ سب یہاں محفل پر نہیں کر سکتے؟؟؟
اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وہ کیسے سیکھے :confused:
 

ماوراء

محفلین
تعبیر، مختصر سا میں بتا دیتی ہوں۔ بلاگ انٹرنیٹ پر آپ کی ڈائری کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں آپ اپنے خیالات کو لکھتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں۔

فورم اور بلاگ میں بہت فرق ہے۔ بلاگ پر آپ خود ایڈمن ہوتے ہیں آپ کو لکھنے کی آزادی ہوتی ہے۔ فورم پر ساری دنیا ہوتی ہے، لیکن بلاگ پر صرف آپ ہوتے ہیں۔ یا تبصرہ کرنے والے۔

سیکھنے والا کام اس میں کچھ بھی نہیں ہے، بس رجسٹر ہوں بلاگ بنائیں۔ اور پھر لکھنا شروع کر دیں۔
 
بالکل۔ سارے کام اسے آجکل ہی یاد آ رہے ہیں۔

تو اچھا ہے نا کہ ابھی نمٹارہا ہوں۔ پھر میں نے 20 دن کے لیے غیر فعال ہوجانا ہے تو نہ کہنا کہ کچھ بھی نہیں کیا میں نے۔ :)

اچھا، کہیں اسی لیے تو آج دباؤ میں نہیں ہو کہ میں نے کہہ دیا تھا۔ ;)

یہ اتنا دباؤ والا معاملہ نہیں تھا۔ ویسے اب میں ریلیکس ہوں۔ :grin:
 
Top