منحوس از قلم نیرنگ خیال

صائمہ شاہ

محفلین
لگتا ہے لوگ اگلے ایوارڈز کی تیاریاں ابھی سے شروع کر رہے ہیں اگلے ایوارڈز میں ایک نئی کیٹیگری کا اضافہ :)
اس قلم کا کیا حال ہوا تھا جس سے نحوست کے ان سنہرے کارناموں کو قلمبند کیا گیا ؟
 

شمشاد

لائبریرین
عنوان کی مناسبت سے بہت اچھی تحریر ہے۔
اور اس بات پر متفق ہوں کہ اب "خوش قسمت" کے عنوان سے تحریر آنی چاہیے۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
زبردست!!! :)
سورج آسمان پر انگڑائیاں لے رہا تھا۔ کبھی بادلوں کی چادر تان کر سو جاتا تو کبھی حالاتِ حاضرہ سے واقفیت کے لئے زمین پر نظر مار لیتا۔
مجھے یہ لائن سب سے اچھی لگی۔۔آپ کو ایسے باتیں کیسے آتی ہیں نینی بھیاااااااا:cautious:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمیشہ کی طرح کمال تحریر ،،، لیکن !!
میں آپ سے خفا ہوں ، آپ جانتے ہیں نا کہ یہاں آپ کے بہت سے چاہنے والے موجود ہیں ۔۔۔۔ اور کوئی بھی آپ کا یوں لفظ منحوس استعمال کرنا نہ سہے گا :( :(
شکریہ بئی لیکن میں نے یہ کب کہا کہ یہ بالکل میں ہی ہوں۔۔۔ :)

بلکہ بہت ہی بری
بہت خوبصورتی سے بہت ساری منحوسیت پھیلاتے ہیں بھائی آپ۔۔۔۔۔۔۔:laugh1:
ہاہاہاہہاااا۔۔۔۔ شکریہ سر

نیرنگ بہت خوب ۔۔ پرمزاح ۔۔
شکریہ عمر بھائی :)

شکر ہے آج کوئی اہم کام نہیں ورنہ یہ تحریر پڑھنے کے بعد ۔۔۔
یعنی جراثیم بھی ہیں آپ میں :)

اے طائر تذکیر نحس آباد، یہ جگہ جگہ منحوس رمزہائے وقفہ کاملہ کیوں لگا رکھے ہیں، جہاں جملہائے نحس بخت کا اتمام بھی نہیں ہوتا۔ اور شاید صاحب قلم کی نحوستوں کی زد میں آنے سے محاورے بھی محفوظ نہ رہ سکے کہ کچھ ایک مقامات پر ان کا دانستہ یا غیر دانستہ خون ہوا ہے۔ یہ خون بھی آپ کی نحس آمیزیوں کے نام کہ اس کا دائرہ کار اب ذی روح تو کیا، زبان و بیان تک پھیل چکا ہے۔ :) :) :)
لاحول ولا قوۃ۔۔۔ میاں اس قدر نحس اور معذرت نستعلیقی اردو۔۔۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال جی زبردست انداز زبردست تحریر
بہت سی داد قبول فرمائیں۔
آپ کو امریکہ بھیجنا چاہیے :)
میں سوچ رہا ہوں اسرائیلی فوج جوائن کر لوں۔۔۔۔ :p

عنوان کی مناسبت سے بہت اچھی تحریر ہے۔
اور اس بات پر متفق ہوں کہ اب "خوش قسمت" کے عنوان سے تحریر آنی چاہیے۔
:) جی نوٹ کر لی :)

بہت منحوس تحریر تھی۔ اسے پڑھ کر سارا دن بہت منحوس گزرا :)
اپنی نحوستیں تو تحریر کے سر نہ منڈھیں۔۔۔ :D

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
واہ واہ واہ۔۔۔ بہت عمدہ۔۔۔ یعنی اتنی شدید تُت ّقسم کی نحوست:rollingonthefloor:
:p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
لگتا ہے لوگ اگلے ایوارڈز کی تیاریاں ابھی سے شروع کر رہے ہیں اگلے ایوارڈز میں ایک نئی کیٹیگری کا اضافہ :)
اس قلم کا کیا حال ہوا تھا جس سے نحوست کے ان سنہرے کارناموں کو قلمبند کیا گیا ؟
ہاہاہاہاااا۔۔۔۔۔ اس کیٹگری کے لئے نومینیشنز زمرہ سیاسیات سے آئیں گی۔۔۔ :D
وہ قلم دلبرداشتہ ہو کر بقیہ قلموں کی دنیا کو خیرآباد کہہ چکا ہے۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
چلو مانا کہ یہ بالکل ہی آپ نہیں ، لیکن چاہنے والوں کو تو یہی خیال گزرا نا :unsure: ، بس میں نے اپنے احساسات بیان کر دیئے ہُن جو تساں دی مرضی :) :)
 

عبدالحسیب

محفلین
حیرت تو اس بات پر ہے کہ تحریر 'منحوس' ہونے کے باوجود بھی داد بٹورے جا رہی ہے :) :)

تو ہماری جانب سے بھی ڈھیر ساری داد قبول کریں :) :)

شریک ِ محفل کرنے کا بہت شکریہ ۔
 
بہت منفرد تحریر :)
اک عام سے موضوع پر اس انداز سے لکھنا کہ وہ خاص الخاص محسوس ہو
ایک بہت مشکل کام ہے
مگر کلھنے والا نیرنگ خیال ہو تو حیرت نہیں ہوتی
عنوان پسند نہیں آیا اسے بدلا بھی جا سکتا تھا
اللہ کرے زور قلم زیادہ
 

بھلکڑ

لائبریرین
پڑھنے والی غلطی میں نے بھی کر لی ہے۔گورکُن اور درزی دونوں کو خود کال کر دی ہے، کیا خبر کتنی دیر لگے!:LOL:

خوبصورت تحریر!:)
 
Top