مبارکباد منتظم اعلیٰ شمشاد بھائی کو مبارکباد

فہیم

لائبریرین
بہت غلط بات ہے ویسے۔
کہ سارے کہ سارے اک معصوم کے پیچھے پڑگئے ہیں:rolleyes:


فکر نہ کرو میں تمہارے ساتھ ہوں۔

زونیہ;)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت بہت شکریہ جناب ڈاکٹر صاحب۔

زہے نصیب کہ آپ اسی بہانے محفل میں نظر تو آئے۔ اب ایسی بھی کیا مصروفیت کہ روزانہ محفل کو پانچ منٹ بھی نہ دے سکیں۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے یہ نام تو سچی مجھے بڑا اچھا لگا ہے زونیہ:rollingonthefloor: :devil:


زونیہ نام کی میری ایک کلاس فیلو تھی۔
ہم دونوں ٹیوشن بھی ایک ہی جگہ پڑھتے تھے۔
اور ہمارے گھر بھی ایک ہی گلی میں تھے۔

یہ جب کی بات ہے جب ہم سرجانی ٹاؤن میں رہتے تھے۔

کافی ذہین لڑکی تھی۔ کلاس میں فرسٹ آنے والی۔
اس کی ذہانت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے۔ کہ اسکول میں اس کو ترقی دے کر ہماری کلاس میں بھیجا گیا تھا۔
یعنی وہ ہم سے ایک کلاس پیچھے تھے۔
لیکن مسلسل فرسٹ آنے کی وجہ سے اس کو 4 کلاس سے بجائے 5 کے ڈائریکٹ 6 میں جگہ مل گئی تھی۔
اور اس نے ہماری کلاس میں آنے کے بعد فائنل ایگزام میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرلی تھی۔
جبکہ اس سے پہلے یہ پوزیشن ہماری کلاس میں لبنٰی نام لڑکی ہی لیتی آرہی تھی۔
لیکن اس نے لبنٰی کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
لبنٰی سیکنڈ آئی تھی۔

اور میں فورتھ:)

ٌخیر یہ سب بتانے کا مقصد یہ کہ تقربیاً دو سال قبل اطلاع ملی کہ اس کا انتقال ہوگیا ہے:(
اس کی امی میری امی کی سہیلی ہیں۔
وہ بھی لیاقت آباد میں‌ رہتی تھیں اور امی لوگ بھی۔
پھر اتفاق سے جب ہم لوگ سرجانی گئے تھے تو وہ لوگ بھی آگئے تھے۔

زونیہ کی شادی ہوگئی تھی شادی کے بعد انتقال ہوا۔
اور جب مجھے یہ خبر ملی تھی تو مجھے ایک جھٹکا سا لگا تھا۔
کہ یہ کیا ہوا:(

اللہ پاک اس کی مغفرت فرمائے-آمین
 

شمشاد

لائبریرین
بچپن کے / کی دوست کے متعلق ایسی خبر ملے تو بہت صدمہ ہوتا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اس پر اپنی رحمتیں نچھاور فرمائے۔
 

فہیم

لائبریرین
اکیلے نا کلم کلے۔۔۔۔۔۔۔۔۔باقی کی 4 تو لڑکیاں‌ہی تھیں‌نا تم بھی پتا نہیں کیسے راستہ بھول گئے ہو گے:rollingonthefloor:



جب واحد تھے تو پوزیشن ہی لینی تھی نا :grin::dancing:



لیں جی زینب تو تھی پہلے سے ہی گھامڑ
اب لگتا ہے خرم بھائی پر بھی اس کا اثر آگیا ہے:rolleyes:


ارے بھئی کلاس میں کافی لڑکے تھے لیکن پوزیشن لینے والا میں اکلوتا تھا:grin:
 
Top