منتخب اشعار برائے بیت بازی!

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب یہ “بیت بازی“ کا دھاگہ ہے اور آپ ہیں کہ مسلسل روند مارے جا رہے ہیں۔ بھائی یا تو آپ کو بیت بازی کے اصولوں کا نہیں پتہ یا پھر آپ جان بوجھ کر بے ایمانی کرتے جا رہے ہیں۔

برائے مہربانی عنوان کا خیال رکھیں اور کھیل کو کھیل ہی رہنے دیں۔

آپ کو شعر حرف ‘ی‘ سے دینا تھا۔

خیر اب میں آپ کے دیئے ہوئے شعر کے آخری حرف ‘ر‘ سے شعر دے دیتا ہوں۔

راہ محبت میں ہے کون کس کا رفیق
ساتھ مرے رہ گئی، ایک مری آرزو
(علامہ اقبال)
 

تیشہ

محفلین
وہ میٹھی گفتگو گھولے ہے کانوں میں ابھی تک رس
تری باتوں میں دل کی ترجمانی یاد رکھتے ہیں ۔ ۔



:aadab:
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں اس کھلی فضا میں کوئی گوشہ فراغت
یہ جہاں عجب جہاں ہے، نہ قفس نہ آشیانہ
(علامہ اقبال)
 

حجاب

محفلین
ہم خوشبو کے سوداگر ہیں سودا سچّا کرتے ہیں
جو گاہک پھولوں جیسا ہو ہم بن داموں بک جاتے ہیں
ہم شہرِ وفا کے لوگوں کا تم حال بھلا کیا جانو گے
ہم دل کی چوٹ چُھپاتے ہیں اور آنسو تک پی جاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
حجاب ایک بات بتائیے گا کہ یہ اشعار آپ نے کہاں سے لیے ہیں۔
---------------------------------------------------------------------------------------

نگاہِ گرم کہ شیروں کے جس سے ہوش اڑ جائیں
نہ آہ سرد کہ ہے گوسفندی و میشی
(علامہ اقبال)
 

حجاب

محفلین
یہ اشعار شمشاد صاحب ڈائری میں لکھے تھے کبھی،وہی یاد ہیں تو یہاں لکھ دئیے۔شاعر کا نام یاد نہیں آرہا ابھی،ویسے کوئی غلطی تو نہیں ہوگئی ناں۔

یادوں کا ایک جھونکا ہم سے ملنے آیا برسوں بعد
پہلے اتنا روئے نہیں تھے جتنا روئے برسوں بعد
 

شمشاد

لائبریرین
جی نہیں غلطی تو کوئی نہیں ہوئی۔ بس ایسے ہی ایک بات یاد آئی تھی سو پوچھ لیا۔ جواب کا شکریہ۔
-------------------------------------------------------------------------------------------

دیدہ انجم میں ہے تیری زمیں آسماں
آہ ! کہ صدیوں سے ہے تیری فضا بے اذاں
(علامہ اقبال)
 

حجاب

محفلین
شُکر غلطی نہیں ہوئی،شکریہ۔

نہیں نگاہوں میں منزل تو جستجو ہی سہی
نہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی
نہ تن میں خون فراہم نہ اشک آنکھوں میں
نمازِ شوق تو واجب ہے بے وضو ہی صحیح
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
جی نہیں غلطی تو کوئی نہیں ہوئی۔ بس ایسے ہی ایک بات یاد آئی تھی سو پوچھ لیا۔ جواب کا شکریہ۔
-------------------------------------------------------------------------------------------

دیدہ انجم میں ہے تیری زمیں آسماں
آہ ! کہ صدیوں سے ہے تیری فضا بے اذاں
(علامہ اقبال)


:roll: کونسی بات ؟ :p ضرور یہ شعر کسی دن بھابھی نے سنایا ہوگا خفگی میں ۔ :lol: تبھی یاد رہ گیا ۔ :D
 

شمشاد

لائبریرین
باجو یہ خفگی والے اشعار تو نہیں ہیں۔ یہ تو کسی پر مر مٹنے اور قربان ہونے والے اشعار ہیں۔

ہم خوشبو کے سوداگر ہیں ہم سودا سچّا کرتے ہیں
جو گاہک پھولوں جیسا ہو ہم بن داموں بک جاتے ہیں
ہم شہرِ وفا کے لوگوں کا تم حال بھلا کیا جانو گے
ہم دل کی چوٹ چُھپاتے ہیں اور آنسو تک پی جاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
حجاب نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ہے ذوقِ تجلی بھی اسی خاک میں پنہاں
غافل ! تو نِرا صاحبِ ادراک نہیں ہے
(علامہ اقبال)

حلوے والی ح سے بھی بہت سارے اشعار ہوتے ہیں ،آپ ہمیشہ ہ سے لکھ دیتے ہیں یہ غلط ہے۔

یہ غلط نہیں ہے بلکہ بیت بازی کے اصولوں میں سے ہے کہ ‘ ح ‘ یا ‘ ہ ‘ کسی سے بھی شعر دیا جا سکتا ہے۔ استادِ محترم اعجاز بھائی اس کی تصدیق کر دیں گے۔
 

حجاب

محفلین
اوکے جناب آپ نے کہہ دیا کافی ہے تصدیق کی ضرورت نہیں۔

وہ تم تھے یا دور کہیں
گُم سُم کھویا کھویا چاند
 

شمشاد

لائبریرین
ایک اور عرض کروں کہ یہاں یہ اصول بھی اپنایا گیا ہے کہ چونکہ زیادہ تر اشعار حرف ‘ ی ‘ پر ختم ہوتے ہیں لیکن شاعری میں حرف ‘ ی ‘ سے بہت کم شروع ہوتے ہیں تو یا تو حرف ‘ ئ ‘ سے شعر دیں یا پھر حرف ‘ی‘ سے پہلے والے حرف سے بھی شعر دے سکتے ہیں۔
------------------------------------------------------------------------------------------------

درد دل کے واسطے پیدا کیا ہے انساں کو
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیاں
 

حجاب

محفلین
ی سے شعر لکھنا ہو تو یاد جیسے نقطہ بھی تو استعمال کیا جاسکتا ہے کہ نہیں۔

نہ سہی کچھ مگر اتنا تو کیا کرتے
وہ مجھے دیکھ کے پہچان لیا کرتے
 

شمشاد

لائبریرین
‘ی‘ ہوتی ہی نقطے والی ہے۔
--------------------------------------------------------

یہی شیخِ حرم ہے جو چُرا کر بیچ کھاتا ہے
گلیم بُوذر و دلقِ اویس و چادرِ زھرا؟ :abt:
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
باجو یہ خفگی والے اشعار تو نہیں ہیں۔ یہ تو کسی پر مر مٹنے اور قربان ہونے والے اشعار ہیں۔

ہم خوشبو کے سوداگر ہیں ہم سودا سچّا کرتے ہیں
جو گاہک پھولوں جیسا ہو ہم بن داموں بک جاتے ہیں
ہم شہرِ وفا کے لوگوں کا تم حال بھلا کیا جانو گے
ہم دل کی چوٹ چُھپاتے ہیں اور آنسو تک پی جاتے ہیں


ہاں مگر دل کی چوٹ چھپاکر آنسو کون پیتا رہا ہے آپ دونوں میں سے ؟ :lol: :p
 
Top