مبارکباد مقدس کے صاحبزادے طلحہ تیمور کی آمد :)

فاتح

لائبریرین
ہماری عزیز از جان ٹوئن مقدس کے ہاں اللہ کے فضل سے چھ مارچ 2014 صبح 2 بجے ایک صاحبزادے طلحہ تیمور کی آمد ہوئی ہے جس پر مقدس اور تیمور کو بے حد مبارک

مقدس کی جاں کو قرار آ گیا ہے
کہ طلحہ بصورت بہار آ گیا ہے
Talha-Card.jpg
 
آخری تدوین:
از حد مسرت کے ساتھ بے شمار مبارکباد! ڈھیر سارا دلار اور پیار مقدس مسکان پری اور ننھے شہزادے کے نام۔ :) :) :)

نوٹ: دشمنوں کی اس زیادتی پر بس خادمانہ قوت کا استعمال کرتے کرتے رہ گئے! :) :) :)
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو بیٹا @مقدس، تیمور کو بھی مبارکباد پہنچا دو۔ اللہ اس کو ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
دلی خوشی ہوئی بہت بہت مبارک ہو مقدس اور تیمور بھیا کو بھی ڈھیر ساری مبارک دینا ، طلحہ کو بہت پیار اور کوچی کوچی بھی کرنا میری طرف سے :)
اللہ سائیں اسے لمبی زندگی اور صحت عطا فرمائیں اور ہنستا مسکراتا کھکھلاتا رکھیں آمین :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہماری عزیز از جان ٹوئن مقدس کے ہاں اللہ کے فضل سے چھ مارچ 2014 صبح 2 بجے ایک صاحبزادے طلحہ تیمور کی آمد ہوئی ہے جس پر مقدس اور تیمور کو بے حد مبارک

مقدس کی جاں کو قرار آ گیا ہے
کہ طلحہ بصورت بہار آ گیا ہے​
صبح صبح ایسی اچھی خبر ملی :)۔ بہت بہت مبارکباد مقدس ۔ آپ تینوں کی زندگی ، خوشیوں اور کامیابیوں کے لیے ڈھیروں دعائیں۔ آمین
 

نایاب

لائبریرین
محترم " ام طلحہ " اور " ابو طلحہ " آپ کو
معصوم شہزادے طلحہ تیمور کی آمد پر دلی دعاؤں بھری مبارک باد
دین و دنیا کی رحمتیں برکتیں نومولود کا نصیب ہوں آمین
ان شاءاللہ زندگی کے صحرا کی جھلستی دھوپ میں یہ ہرا بھرا سر سبز شجر آپ کی تربیت سے گزر گھنی دھوپ کا مرکز ٹھہرے گا ۔۔
ان شاءاللہ
 

شمشاد

لائبریرین
بہت مبارک ہو مقدس اور تیمور کو۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ طلحہٰ کو لمبی زندگی عطا فرمائے اور دین و دنیا کی دولت عطا فرمائے۔

اب جلدی سے اس کی تصویر اپلوڈ کر دو۔
 
آخری تدوین:
Top