مغرور لومڑی

انیس الرحمن نے 'مضامین کی ادارت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 13, 2013

ٹیگ:
  1. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,273
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    ہماری لوک کہانیاں
    مغرور لومڑی
    ڈاکٹر جمیل جالبی
    ایک بلی آبادی سے دور ایک جنگل میں رہتی تھی۔ وہیں پاس ہی ایک لومڑی بھی رہتی تھی۔ آتے جاتے اکثر ان کی ملاقات ایک دوسرے سے ہو جاتی تھی۔
    ایک دن جب سورج چمک رہا تھا اور خوب دھوپ نکلی ہوئی تھی۔ ایک گھنے پیڑ کے نیچے ان کی ملاقات ہوئی۔ خاصی دیر دونوں ایک دوسرے سے بات کرتی رہیں۔
    لومڑی نے کہا، "اے بی بلی! اگر دنیا میں سو طرح کی آفتیں آ جائیں یا کوئی مجھ پر حملہ کردے تو مجھے کوئی فکر نہیں۔ مجھے ہزاروں گُر اور تراکیب آتی ہیں۔ میں ان سب مصیبتوں سے بچ کر نکل جاؤں گی، لیکن خدا نخواستہ تو اگر کسی آفت دوچار ہو تو کیا کرے گی؟"
    بلی بولی، "اے بُوا! مجھے تو ایک ہی گُر اور ترکیب یاد ہے۔ اگر اس سے چُوک جاؤں تو ہرگز میری جان نہ بچے اور میں ماری جاؤں۔"
    یہ سن کر لومڑی کو بلی پر بہت ترس آیا۔ کہنے لگی، "اے بی! مجھے تیری حالت پر بہت رحم آتا ہے۔ میرا جی تو یہ چاہتا ہے کہ ان ترکیبوں میں سے دو چار تجھے بھی بتاؤں، لیکن بہن! زمانہ بہت خراب آ گیا ہے۔ کسی پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔"
    ابھی وہ دونوں یہ باتیں کر ہی رہی تھیں کہ بہت قریب سے کتوں اور شکاریوں کی آوازیں سنائی دیں۔ آوازیں سن کر یہ دونوں گھبرا گئیں۔ بلی نے خطرہ دیکھ کر آؤ دیکھا نہ تاؤ اپنی پرانی ترکیب پر عمل کیا اور جھٹ سے پیڑ پر چڑھ کر اونچی ڈالیوں میں چھپ کر بیٹھ گئی۔ اسی دوران میں کتے اتنے قریب آ گئے کہ لومڑی اپنی کسی ترکیب پر عمل نہ کر سکی۔
    ذرا سی دیر میں کتوں نے لومڑی کو دبوچ لیا اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔
    ٭٭٭​
     
    • زبردست زبردست × 18
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,273
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    ماہنامہ ہمدرد نونہال، ستمبر ١٩٩٤ء سے لیا گیا۔
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    سبق آموز کہانی۔ بہت شکریہ انیس الرحمٰن بھائی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    بہت شکریہ انیس بھائی
    زبردست کہانی ۔ بٹیا بھی خوش ہوجائے گی سن کر ۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    زبردست۔ اے بوا کی ترکیب بہت دن بعد نظر سے گذری :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    203,390
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    شکریہ شکریہ۔

    لیکن منصور بھائی 'اے بوا' تو ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی، اس کی ترکیب کو کیا کرنا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  7. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,273
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    شاید انہیں بریانی پکانی ہو۔۔۔:D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    عمدہ آئیڈیا ہے۔ انیس الرحمن بھائی، پھر بریانی کی ترکیب عنایت ہو اے بوا کے ٹکڑوں کے ساتھ :)
     
  9. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    بہت خوب شیئرنگ انیس بھائی:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    واااااؤ گڈ سٹوری ہے بھئی ۔تھینکیو انیس بھائی :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. بنت شبیر

    بنت شبیر محفلین

    مراسلے:
    426
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بہت خوب شیئرنگ;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    مختصر اور زبردست کہانی -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    قُدوسی صاحب کی بیوہ (ٹی وی ڈرامہ ) دیکھا کریں زبان کا ذائقہ سمیت کچھ نازیبا الفاظ کے سننے کو مل جاویں گے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت زبردست کہانی انیس بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. محسن وقار علی

    محسن وقار علی محفلین

    مراسلے:
    12,013
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    :zabardast1:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. ذوالقرنین

    ذوالقرنین لائبریرین

    مراسلے:
    4,172
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت عمدہ اور سبق آموز کہانی ہے۔
    اسے پڑھ کر اپنی دسویں کی کتاب سے ایک سبق The sailor and scholar یاد آیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    Sealer کہ Sailor؟
     
    • متفق متفق × 2
  18. ذوالقرنین

    ذوالقرنین لائبریرین

    مراسلے:
    4,172
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    سوری! Sailorہی ہے یعنی ملاح۔ میں تدوین کر دیتا ہوں۔ شکریہ قیصرانی بھائی۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد اسامہ سَرسَری لائبریرین

    مراسلے:
    6,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری معطل

    مراسلے:
    1,813
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    سو سنار کی ایک لوہار کی
     

اس صفحے کی تشہیر