کاشفی
محفلین
معروف گلوکار کشور کمار کا 84واں یوم پیدائش
بے مثال آواز سے سیکڑوں لازوال گیت تخلیق کرنے والے گلوکار کشور کمار کا آج چوراسیواں یوم پیدائش ہے۔
ممبئی: (دنیا نیوز) کشور کمار 1929ء میں آج کے دن بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اٹھارہ سال کی عمر میں کے ایل سہگل سے متاثر ہو کر گانے کا آغاز کیا۔ گلوکاری کے ساتھ انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی صلاحیتیں آزمانا شروع کیں۔ کشور کی پہلی فلم "چلتی کا نام گاڑی" تھی جو انیس سو اٹھاون میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں گائے گانوں نے کشور کو اداکار کے بجائے گلوکار کی حیثیت سے مشہور کر دیا۔ کشور نے چھیاسی فلموں میں اداکاری کی اور پانچ سو چوہتر میں آواز کا جادو جگایا۔ رومانس ہو، کامیڈی یا پھر درد بھرے گیت ہر رنگ سے سجی کشور کی آواز اپنی مثال آپ تھی۔ انہوں اپنے دور کے ہر بڑے گلوکار کے ساتھ گانے گائے جن میں لتا منگیشکر بھی شامل ہیں۔ کشور کمار کے گائے ستائیس گانے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کئے گئے۔ انہوں نے تیس سال تک فلموں میں آواز کا ایسا جادو جگایا جو آج تک کانوں میں رس گھول رہا ہے۔