مصرعِ تر (آپ کا پسندیدہ مصرع)

اکمل زیدی

محفلین
آپ تو کہا کرتے تھے کہ اہل دانش الجھانے کا کام نہیں کرتے ہیں۔
ویسے تو مجھے یاد نہیں پڑتا کہ کب کہا لیکن اگر کہا بھی ہے تو میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔۔۔کیونکہ آجکل میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ وائرس پھیلا کر اینٹی وائرس بیچ رہے ہیں ۔۔۔
غیر ممکن ہے کہ یہ گتھی سلجھے۔۔۔
 

فہد اشرف

محفلین
۔۔واہ ۔۔واہ ۔۔۔کیا ہے بات ہے فہد میاں۔۔۔۔خوب۔کیا یاد داشت ہے۔۔۔۔تو پھر مجھے کہنے دو کے جیسے علما ہوتے ہیں اسی طرح علماء سو ہوتے ہیں تو یہ الجھانے ولے اہل دانش ۔۔دانش سو ہوتے ہونگے۔۔۔ :)
آج کل آخر الذکر کی بہتات ہے۔ ہر پتھر کے نیچے سے ایک ہجوم نکلتا ہے۔ دھیان سے اٹھائیے گا، شاید کسی پتھر کے نیچے سے میں نکل آؤں۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
ایک سر کی کمی لگ رہی ہے۔

جُھکا کے سر پی گیا ہوں آنسو، اُٹھا کے سر مسکرا رہا ہوں
آٹھویں میں تھی تو ایک سہیلی نے سکھر سے خط لکھا تو اپس میں تین اشعار لکھے تھے ایک غزل کے۔ باقی غزل تلاش کی لیکن نہ مل سکی۔ اُس وقت کے یاد ہیں تو کچھ غلطی ہوگئی ہوگی یقیناََ۔
بہت شکریہ تصحیح کے لئے۔
 
Top