مشکل الفاظ کے آسان معنی

قیصرانی

لائبریرین
ایک نیا کھیل شروع کرتے ہیں۔ اس کھیل میں ہم باری باری اردو کے مشکل الفاظ بتائیں گے جن کو مطلب ہمیں معلوم ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔ دوسرے اراکین کو دعوت ہے کہ ہلکے پھلکے انداز میں اس کی وضاحت کریں تاکہ دوسرے اراکین اسے سمجھ سکیں۔ پہلے میں اپنی فہرست بتاتا ہوں جو میں نے مشتاق احمد یوسفی کی کتب سے اخذ کی ہے جو ایک ہی پیراگراف میں ہے۔ اس سے لفظ کا متعلقہ پس منظر بھی واضح ہو جائے گا۔ مطلوب الفاظ کے نیچے لکیر لگی ہے


ایک جلے تن بزرگ جو رسالہ زمانہ میں کاتب تھے فرمانے لگے وہ چھاکٹا یہ نہیں چرکٹا بھی ہے۔ پچیس روپے کی رسید لکھوا کر پندرہ رپلی ہاتھ میں ٹکا دے گا۔ پہلے تمہیں جانچے گا۔ پھر آنکے گا۔ اس کے بعد تمام عمر ہانکے گا۔ اس نے دستخط کرنے اس وقت سیکھے جب چندے کی جعلی رسیدیں کاٹنے کی ضرورت پڑی۔ ارے صاحب! سرسید تو اب جاکے بنا ہے۔ میں نے اپنی آنکھوں سے اسے اپنے نکاح نامے پر انگوٹھا لگاتے دیکھا ہے۔ ٹھوٹھ جاہل ہے۔ مگر بلا کا کڑھا ہوا ہے۔ گھسا ہوا بھی ہے اور گھٹا ہوا بھی۔ ایسا ویسا چپڑقنات نہیں ہے۔ لقہ بھی ہے۔ لچہ بھی اور ٹچہ بھی بزرگوار موصوف نے ایک ہی سانس میں پاجی پن کے ایسے باریک شیڈز گنوادیے کہ جب تک آدمی ہر گالی کے بعد لغت نہ دیکھے یا ہماری طرح عرصہ دراز تک زبان دانوں کی صحبت کے صدمے نہ اٹھائے ہوئے ہو وہ زبان اور نالائقی کی ان نزاکتوں کو نہیں سمجھ سکتا۔
 

فہیم

لائبریرین
آسانی کرلیتے ہیں کہ شروع کے ایک کے معنی میں بتاتا ہوں۔
آگے والے کے کوئی اور :)

چھاکٹا: چھٹا ہوا بدمعاش
 

حماد

محفلین
چرکٹا اونٹ یا ہاتھی کا چارہ کاٹنے والا
آنکنا اندازہ لگانا ، قیمت لگانا، جانچنا
ٹھوٹھ نرا جاہل، ناخواندہ ( اندازہ ہے)
چپڑ قنات رذیل، سفلہ، کمینہ؛ خاشامدی
 

محمد امین

لائبریرین
چرکٹا اونٹ یا ہاتھی کا چارہ کاٹنے والا
آنکنا اندازہ لگانا ، قیمت لگانا، جانچنا
ٹھوٹھ نرا جاہل، ناخواندہ ( اندازہ ہے)
چپڑ قنات رذیل، سفلہ، کمینہ؛ خاشامدی

چپڑقنات مجھے بڑا مزیدار لفظ لگتا ہے :) ۔۔۔۔ قنات سے "شامیانہ" ذہن میں آجاتا ہے ۔۔۔۔۔ ہاہاہا
 

Tanvir

محفلین
چھاکٹا ۔ زور آور ، غنڈا نما
چرکٹا ۔ زبان دراز
آنکے گا ۔ قیمت لگاے گا
ٹھوٹھ ۔ پکا ، پختہ
کڑھا ہوا ۔ ذہنی طور پر مظبوط
گھسا ہوا ۔ زمانے کی تلخیوں سے واقف
گھٹا ہوا ۔ جسمانی طور پے طاقتور
چپڑ قنت ۔ بیوقوف
لقہ ۔ ذہین
لچہ ۔ چالباز
ٹچہ ۔ حجت باز
پاجی پن ۔ بڑھکپن
 

Tanvir

محفلین
چھاکٹا ۔ زور آور ، غنڈا نما
چرکٹا ۔ زبان دراز
آنکے گا ۔ قیمت لگاے گا
ٹھوٹھ ۔ پکا ، پختہ
کڑھا ہوا ۔ ذہنی طور پر مظبوط
گھسا ہوا ۔ زمانے کی تلخیوں سے واقف
گھٹا ہوا ۔ جسمانی طور پے طاقتور
چپڑ قنات ۔ بیوقوف
لقہ ۔ ذہین
لچہ ۔ چالباز
ٹچہ ۔ حجت باز
پاجی پن ۔ بڑھکپن
 
ٹھوٹھ یا ٹُھٹھ پنجابی زبان انگوٹھا دکھانے کو بھی کہا جاتا ہے۔ مثلاً اگر کسی کو کوئی چیز نا دینی ہو یا منہ چڑانا ہو تو انگوٹھا دکھاتے ہوئے کہتے ہیں ٹُھٹھ لے لے
 

Tanvir

محفلین
ٹھینگا اردو کا لفظ ہے اور پنجابی میں ٹھینگے کو ٹھٹھ کہتے ہیں لیکن ٹھٹھ بھی اسی بات کی تائید ہوتی ہے کہ میں ایسا کبھی بھی نہیں کروں گا
مطلب وہ ہی ہوا کہ پکا پختگی
 
Top