قیصرانی
لائبریرین
ایک نیا کھیل شروع کرتے ہیں۔ اس کھیل میں ہم باری باری اردو کے مشکل الفاظ بتائیں گے جن کو مطلب ہمیں معلوم ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔ دوسرے اراکین کو دعوت ہے کہ ہلکے پھلکے انداز میں اس کی وضاحت کریں تاکہ دوسرے اراکین اسے سمجھ سکیں۔ پہلے میں اپنی فہرست بتاتا ہوں جو میں نے مشتاق احمد یوسفی کی کتب سے اخذ کی ہے جو ایک ہی پیراگراف میں ہے۔ اس سے لفظ کا متعلقہ پس منظر بھی واضح ہو جائے گا۔ مطلوب الفاظ کے نیچے لکیر لگی ہے
ایک جلے تن بزرگ جو رسالہ زمانہ میں کاتب تھے فرمانے لگے وہ چھاکٹا یہ نہیں چرکٹا بھی ہے۔ پچیس روپے کی رسید لکھوا کر پندرہ رپلی ہاتھ میں ٹکا دے گا۔ پہلے تمہیں جانچے گا۔ پھر آنکے گا۔ اس کے بعد تمام عمر ہانکے گا۔ اس نے دستخط کرنے اس وقت سیکھے جب چندے کی جعلی رسیدیں کاٹنے کی ضرورت پڑی۔ ارے صاحب! سرسید تو اب جاکے بنا ہے۔ میں نے اپنی آنکھوں سے اسے اپنے نکاح نامے پر انگوٹھا لگاتے دیکھا ہے۔ ٹھوٹھ جاہل ہے۔ مگر بلا کا کڑھا ہوا ہے۔ گھسا ہوا بھی ہے اور گھٹا ہوا بھی۔ ایسا ویسا چپڑقنات نہیں ہے۔ لقہ بھی ہے۔ لچہ بھی اور ٹچہ بھی بزرگوار موصوف نے ایک ہی سانس میں پاجی پن کے ایسے باریک شیڈز گنوادیے کہ جب تک آدمی ہر گالی کے بعد لغت نہ دیکھے یا ہماری طرح عرصہ دراز تک زبان دانوں کی صحبت کے صدمے نہ اٹھائے ہوئے ہو وہ زبان اور نالائقی کی ان نزاکتوں کو نہیں سمجھ سکتا۔