مسلمانوں کی حالتِ زار

شمشاد

لائبریرین
آج یہاں کے انگریزی اخبار میں Arab News کے آخری صفحے پر ایک خبر شائع ہوئی ہے کہ ایک تُرک آدمی عمرہ ادا کرنے آیا اور اپنے ساتھ شراب کی بوتلوں کا پورا کریٹ بھی لایا ہے۔ مدینہ شریف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حکام کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ یہ اس نے ایک ہوائی اڈے کی ڈیوٹی فری شاپ سے خریدا ہے اور یہ کہ وہ واپس ترکی جا کر عمرہ ادا کرنے کی خوشی میں اپنے دوست احباب کو تحفہ کے طور پر دے گا۔

جب مسلمانوں کی سمجھ بوجھ کا یہ حال ہو گیا ہے تو غیر مسلموں کو کچھ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

پوری خبر میں نے انگلش سیکشن میں پوسٹ کی ہے۔
 

یونس عارف

محفلین
ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ ایک حاجی وہ ہوتا ہے جو احرام باندھ کر ابھی سواری پر پاؤں ہی رکھتا ہے کہ اُس کی لبّیک کی صدا کے ساتھ ہی فرشتے پکار اُٹھتے ہیں کہ مبارک ہو تجھے تیرا حج قبول کر لیاگیا
اور ۔۔۔
ایک حاجی وہ ہوتاہے جو پورا حج کر لیتاہے اپنے آپ کو تھکاتا ہے مال خرچ کرتا ہے لیکن فرشتے اُس پر افسوس کرتے ہیں ۔کہتے ہیں تیراحج تیرے منہ پر مار دیاگیا کیونکہ تیرا مال حرام، تیری کمائی، تیرا کھانا، تیرا کپڑا سب کچھ حرام سے آلودہ تھا۔


سورہ الحجرات (آیت:14) میں یوں کی گئی ہے :

قَالَتِ الأَعْرَابُ آمَنَّا قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِن قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ

ترجمہ : یہ بدّو کہتے ہیں ہم ایمان لائے ۔ان سے کہہ دیجئے تم ایمان نہیں لائے تم یہ کہو کہ اسلام لائے ہو۔ایمان تو تمہارے دلو ں میں ابھی داخل بھی نہیں ہوا۔
 

ابوشامل

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
یہ ایک خبر ہے جو اخبار میں چھپی ہے، کچھ ایسی بھی خبریں ہوتی ہیں جو کہیں شایع تو نہیں ہوتیں لیکن ہم جیسے عام لوگ اس کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کرتے ہیں۔
یونس نے بہت اچھی بات کہی ہے۔
 

عسکری

معطل
شراب ضبط کر کے ہمارے حوالے کرو کون سی تھی یہ بھی پہلے بتاؤ سکاچ سے مجھے نفرت ہے باقی چلے گی۔:grin:
 

خورشیدآزاد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
یہ ایک خبر ہے جو اخبار میں چھپی ہے، کچھ ایسی بھی خبریں ہوتی ہیں جو کہیں شایع تو نہیں ہوتیں لیکن ہم جیسے عام لوگ اس کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کرتے ہیں۔
یونس نے بہت اچھی بات کہی ہے۔

جی بالکل یونس نے اچھی بات کی ہے۔۔۔لیکن آپ نے تو نہلے پہ دہلا مار کر دل خوش کردیا۔۔۔مشائدہ کرتے ہیں اور ہر روز کرتے ہیں۔۔۔منافقت دیکھ دیکھ کر دل میں اپنے لیے نفرت سی پیدا ہوگئی ہے۔۔۔:mad:
 
خبر تو بلاشبہ افسوس ناک ہے مگر آج اللہ نے جسے عمرے کی توفیق دی ہے کیا عجب کہ کل شراب چھوڑنے کی توفیق بھی دے دے ؟ اللہ ہم سب کو علم وعمل دے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس بندے کو عمرے کی سعادت نصیب نہیں ہو سکی کہ حکام نے اسے ائیر پورٹ سے ہی واپس بھیج دیا۔ وہ شراب ساتھ لانا چاہتا تھا جبکہ حکام کا کہنا تھا یا تو واپس جاؤ یا پھر شراب سعودی عرب لانے پر سزا بھگتو۔
 

عسکری

معطل
کتنے پرسنٹ مسلمان ڈرنکر ہیں سچا جواب چاہیے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ میرے خیال میں 50٪ نے زندگی میں کبھی نا کبھی ڈرنک کی ہے اور 20٪ روزانہ پیتے ہیں۔
 
Top