مزاح برائے تاوان

ظفری

لائبریرین
ہاں یہی یادگاریں تو امر ہو جانی ہیں۔
ٹخنے پہ لگی چوٹ کیسی ہوتی ہے؟ سر کی چوٹوں کا تو ہمیں خوب اندازہ ہے۔
بعض کے سر پر چوٹ ان کے ٹخنے پر لگی ہوئی چوٹ کی مانند ہوتی ہے ۔ مجال ہے جو ذرا سا بھی فرق پڑتا ہو ۔ :ROFLMAO:
 

ظفری

لائبریرین
سر پہ لگی چوٹ بھی کچھ کچھ ایسی ہی ہوتی ہے۔ لیکن ایک فرق ضرور ہے دونوں میں کہ سر کی چوٹ سے کبھی یاداشت جاتی ہے اور کبھی آتی ہے
یاداشت نہ ہوئی، ہوا ہوگئی جو دماغ کا شٹر کھلنے اور بند ہونے سے آ اور جا رہی ہے ۔ :notworthy:
 
خواتین و حضرات!!!!
ہیلو!!!!!!!
ارے کوئی ہے؟! ۔۔۔ ارے بھائی کوئی ہے؟! ۔۔۔۔۔ ہے کوئی مائی کا لال یا باوا کی لالنی ؟!
کوئی ہے جو ان پچاسی صفحات کا خلاصہ مجھ غریب کو پڑھوادے ۔ میں تو ڈیڑھ صفحے پر ہی ڈھیر ہوگیا۔
ایسا لگ رہا ہے کہ یہ تاوان کا مطالبہ مجھ ہی سے کیا جارہا ہے۔
ان چھیاسی صفحات کا خلاصہ اور آپ کا یہ مراسلہ دراصل ایک عظیم شاعر اور عام آدمی کے درمیان فرق کو واضح کرتا ہے۔ عام آدمی کو شعر سمجھ میں نہیں آتے اگرچہ اختصار اور جامعیت سے لکھے ہوتے ہیں۔ جب کہ شاعر کو عام بے معنی سی کھول کر لکھی گئی باتوں میں معنی ڈھونڈنے کا مسئلہ درپیش رہتا ہے اور ان میں سے ہر ایک فریق گویا دوسرے سے اس کے طبقے کی صنف سخن کے مطالب پوچھتا پایا جاتا ہے۔ نتیجہ اس کا یہ ہوتا ہے کہ دونوں میں باہمی ربط تو بن جاتا ہے مگر سمجھ اول الذکر کو آتی ہے نہ ہی مؤخر الذکر سمجھ پاتا ہے۔

ہاں جی۔۔۔۔اور کوئی ہے باوا کی لالنی سے مطلب پوچھنے والا؟ 😄
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سچویشن یہ بنی کہ میں گاؤں میں رہتا ہوں اور یہاں لوگ اپنے جانور یعنی گائے بھینسیں چرانے کے لیے نکلتے ہیں اور چرنے کے لیے ان کا جانا آنا بذریعہ سڑک ہی ہوتا ہے اور ہم لوگ بائیک پہ ان کے درمیان سے نکل جاتے بے خوف و خطر ۔۔ ہوا یوں کہ میں روزانہ ناشتہ کرنے دوسرے گاؤں جاتا ہوں تو نومبر کی ایک صبح میں ناشتہ کرنے نکلا تو ایسے ہی ایک ریوڑ سامنے سے آرہا تھا میں ان کے درمیان سے نکلا اور بہت کم رفتار تھی کہ صبح کی ٹھنڈی ہوا انجوائے کررہا تھا اور کھیتوں کی ہریالی اچھی لگ رہی تھی ۔ اس ریوڑ کی ایک بھینس کچھ فاصلے پہ اکیلی چلی آرہی تھی میں آرام سے اس کے پاس سے گزرا تو ان محترمہ نے ایک دم مجھے ٹکر ماردی جس میں بائیک سمیت اچھل کر واپس زمین پہ آیا اور بائیک سنبھالنے کی کوشش کررہا تھا کہ مخالف سمت سے دو چھوٹے بچے بائیک پہ آندھی طوفان کی طرح آرہے تھے ان سے بریک نا لگ سکی اور ہمارا تصادم ہوگیا ۔۔ اگر وہ نا آرہے ہوتے یا بریک لگا لیتے تو میں کھیتوں میں اتر جاتا اور نقصان سے محفوظ رہتا ۔۔ خیر شدید تصادم ہوا اور ہم سڑک پہ بکھر گئے ۔۔ حیرت انگیز بات یہ ہوئی کہ وہ بچے اسی وقت اپنی بائیک اٹھاکر خیریت اور سلامتی کے ساتھ رفو چکر ہوگئے جبکہ میرا بایاں ہاتھ زخمی اور اسکا انگوٹھا کچرا ہوگی اور دایاں پاؤں ڈس لوکیٹ ہوکر اندر کی طرف مڑ گیا ۔۔ خیر راہ دو راہ گیر گزررہے تھے انہوں نے اٹھایا سڑک کے کنارے بٹھایا اور چیک کیا کہ کیا نقصان ہوا ۔۔ وہ ہنس بھی رہے تھی کہ بھینس کو کیا سوجھی ایک دم ۔۔ بائیک محفوظ رہی میرے کپڑے بھی نہیں پھٹے صرف مٹی سے بھرگئے لیکن سوار ٹوٹ پھوٹ گیا ۔۔ خیر اللہ نے ہمت دی اور انہیں سے کہا کہ بھائی صرف بائیک اسٹارٹ کردو ۔۔اور حالت میں بائیک چلا کر مناواں اسپتال گیا تو ایکسرے میں انگوٹھے کی ہڈیوں کا کچرا دیکھا اور پھر مناسب طبی دیکھ بھال کے بعد گھر واپس آکر بھائیوں کو جگایا کہ جوانوں اٹھو اور کچھ ناشتے پانی کا بندوبستی کرو ۔۔ وہ بھی حیران کے بھائی آپ اچھے بھلے گئے تھے اور ایسی حالت میں واپس آئے ۔۔ کہانی سن کر بھی وہ ہنسے کہ آپ کی بھینسوں سے دشمنی پرانی ہے آپ خیال کیا کرو ۔۔ اس کے بعد سے دل میں اور ڈر بیٹھ گیا ہے
🤭🤭🤭
شکر کیجئیے کہ انگوٹھے میں انگوٹھی نہیں پہنی ہوئی تو ورنہ اسے نکالنے کے لیے کسی تیز دھار اوزار کی مدد لی جاتی۔
 

باباجی

محفلین
شکر کیجئیے کہ انگوٹھے میں انگوٹھی نہیں پہنی ہوئی تو ورنہ اسے نکالنے کے لیے کسی تیز دھار اوزار کی مدد لی جاتی۔
مجھے انگوٹھے کی حالت دیکھ کر لگ رہا کہ واقعی کسی تیز دھار آلے کی ضرورت پڑے گی یوں ہاتھوں کی نو انگلیاں رہ جائیں گی ۔۔ لیکن شکر ہے کام کی حد تک پونے دس انگلیاں قائم ہیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی تو ٹیوب ویل جا رہا ہوں۔۔۔ کچھ آم بھی ساتھ ہیں۔۔۔ اور کچھ عام بھی۔۔۔۔ عید گرم گزر رہی ہے۔۔۔ قریب قریب ابل رہا ہوں۔۔۔لیکن ابھی نقطہ ابال سے دور ہوں۔۔۔۔ الحمداللہ۔۔۔۔
نین بھیا۔۔۔ کتنے آم ہیں؟
آموں کی گھٹلیاں سنبھال کر رکھئیے گا۔ کیونکہ ان کے بھی دام ہوں گے نا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے انگوٹھے کی حالت دیکھ کر لگ رہا کہ واقعی کسی تیز دھار آلے کی ضرورت پڑے گی یوں ہاتھوں کی نو انگلیاں رہ جائیں گی ۔۔ لیکن شکر ہے کام کی حد تک پونے دس انگلیاں قائم ہیں
گنتی نیں غلطی کر رہے ہیں آپ۔
آٹھ انگلیاں اور ایک انگوٹھا لکھنا تھا آپ کو۔ جو دسویں نمبر پر تھا وہ اب پونا رہ گیا ہے۔
حساب درست ہے نا؟
 
Top