مزاحیہ سوال جواب

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آنکھیں تو چار ہوجاتی ہیں گردوں کا کچھ پتہ ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہوتی ہوں گی چار آنکھیں مگر دیکھنا تو پھر بھی دو آنکھوں سے ہی ہے نا۔ ورنہ تو کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ والی بات ہو جائے گی۔ البتہ گردے اگر چار ہوں تو ایک کے فیل ہو جانے کی صورت میں کسی غریب مسکین کو پیسوں کا لالچ دے کر اسے گردے سے محروم نہ کیا جائے گا۔
آنکھوں کے چار ہونے کے اس کے علاوہ بھی نقصانات ہیں جن میں سے سرِ فہرست ایک تو یہ ہے
سکھ ملدا نئ
اکھیاں نوں چار کر کے

کسے کھٹیاں نئ
کجھ ایتھے پیار کر کے

ہنجوں۔ بن۔ کے
اکھاں دے وچوں ڈل جاویں گا

بہتا پیار نہ کریں
نئ تے رل جاویں گا
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھوں پر کبھی اعتبار نہ کرنا۔

حالانکہ یہ دونوں ایک دوسری کو نہیں دیکھ سکتیں
پھر بھی یہ دونوں اکٹھی جھپکتی ہیں
یہ دونوں اکٹھی حرکت کرتی ہیں
یہ دونوں اکٹھی آنسو بہاتی ہیں
یہ دونوں اکٹھی دیکھتی ہیں
یہ دونوں اکٹھی سوتی ہیں

لیکن جہاں کہیں یہ کوئی اچھی صورت دیکھتی ہیں
تو ایک جھپکے گی اور ایک نہیں

مورال یہ ہے کہ ایک اچھی صورت کسی بھی تعلق کو توڑ سکتی ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آنکھوں پر کبھی اعتبار نہ کرنا۔
مگر آنکھوں دیکھے پر تو اعتبار کرنا پڑتا ہے نا۔


لیکن جہاں کہیں یہ کوئی اچھی صورت دیکھتی ہیں
تو ایک جھپکے گی اور ایک نہیں
ہاں جی درست فرمایا۔۔۔
اسی لئے تو عنایت حسین بھٹی بھی گاتے پھرے

اکھاں لڑیاں دل تے وار ہویا سانوں اک سوہنی نال پیار ہویا.
 
Top