مزاحیہ سوال جواب

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پنجاب کے گاؤں سے ہونا کیا بارہ من ہونے کی وجہ ہو سکتا ہے؟
پنجابن تو ہم بھی ہیں دودھ مکھن دیسی گھی سے بھی کوئی پرہیز نہیں۔ پھر بھی بارہ من ہونے میں ابھی دس من اور 28 کلو باقی ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں فلمی پنجابن کی بات کر رہا تھا۔
دونوں میں پنجابن ہونا مشترک ہے نا۔۔۔۔ وہ فلموں میں چلی گئیں ہم اردو محفل میں آ گئے۔
رُکئے رُکئے۔۔۔ چلی نہیں گئی تھیں فلموں میں۔۔۔ ان کے جانے کے بعد بنی تھیں فلمیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو شاید علم نہیں، کہ دیہات کے جس کھیت میں تو ناچ کر جاتی ہیں، وہاں فصل اُگنی بند ہو جاتی ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایسا شاید انجمن کے بارے کہا جاتا رہا ہے۔ اب تو شاید ایسی کھیت اجاڑنے والی ہیروئن نہ پائی جاتی ہوں پاکستانی فلم انڈسٹری میں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کوئی سوال جواب ہی نہیں کر رہا یہاں۔ ہم ہی کئے لیتے ہیں۔
دودھ کا جلا چھاچھ پھونک پھونک کر ہی کیوں پیتا ہے۔۔۔ چھان کر بھی تو پی سکتا ہے نا آسانی سے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دودھ میں سے کیا مینڈک نکلتے ہیں جو چھان کر پینا چاہیے۔ وہ تو گرم تھا اور زبان جل گئی، اب لسی بھی گرم سمجھ کر پھونکیں مار مار کی پیتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
کیا ٹیبل سپون کو فرشی نشست میں بھی کھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں؟
بالکل کرسکتے ہیں بھیا بس فرش پہ جاکر یہی ٹیبل سکون سے فرشی سپون بن جائے گا اور سب کی خدمت میں فرشی سلام بجا لائے گا!!!!!!
 
آخری تدوین:
Top