مزاحیہ اشعار

ماوراء

محفلین
اظہرالحق نے کہا:
اردو محفل ہم سجائیں ، بلے بلے بلے
آ آ کہ پھر مڑ مڑ آئیں ، بلے بلے بلے

اونچا فورم بنایا ہے اردو دانوں نے
انگریزی کو بھول جائیں ، بلے بلے بلے

ہر رنگ مل جائے گا ، ہر روپ بھی یہاں
مل جل کہ اودھم مچائیں ، بلے بلے بلے

لڑکے چھیڑیں نئے نئے فسانے اور ترانے
لڑکیاں سینڈل انہیں دکھائیں‌، بلے بلے بلے

لڑ پڑتے ہیں ، دبک بھی جاتے ہیں اکثر
نبیل جب قفل لے آئیں ، بلے بلے بلے

اظہر سادہ سا جیون اپنا ہے ، تھوڑا سا
آؤ سب مل جل کہ گائیں ، بلے بلے بلے

سرما 2006

ہہہہہممم۔۔۔اظہر بہت اچھی نظم لکھی ہے۔۔ :p
ویسے میں بھی آجکل اردو محفل پر ایک نظم لکھنے کا سوچ رہی تھی۔جب میں نے لکھ لی۔تو تصیحح کے لیے آپ کو بھیجوں گی۔ :p

کیا خوب شعر کہا ہے۔۔
اظہر سادہ سا جیون اپنا ہے ، تھوڑا سا
آؤ سب مل جل کہ گائیں ، بلے بلے بلے
:wink:

لیکن اب یہ ان کو کون سمجھائے۔۔۔ :?
 
اظہرالحق

محفلین
ماوراء نے کہا:

ارے ارے ارے ۔ ۔ ۔۔ ۔ بھئی میں نے فی البدہیہ لکھی ہے ، جو دل میں آیا لکھ دیا میں تو کوئی شاعر وائر نہیں ہوں (ویسے بھی لکھنا کافی عرصے سے چھوڑا ہوا ہے ) وہ اگر ہمارے کسی سچی مچی کے شاعر نے اسکا وزن کر لیا تو پھر فاؤل ہو جائے گا ۔ ۔ ۔

میں تو ابھی خود اصلاح کے قابل ہوں ۔ ۔ کسی کی اصلاح کیا کروں گا ، ویسے اگر آپکو فاؤلا فاؤلاتین والی اصلاح چاہیے تو سب سے بیسٹ انسان ہیں سرور عالم راز صاحب Urdustan.com پر انکے کافی اچھے مضامین ہیں اور اصلاح بھی کرتے ہیں ۔۔ ۔

ویسے آپ سب دوستوں کی پسندیدگی کا شکریہ (وغیرہ) :p
 
شمشاد

لائبریرین
نبض پھڑ پھڑاتی ہے، کلیجا منہ کو پڑتا ہے
جب جب پٹرول کا ریٹ بڑھتا ہے

آمدنی کی شرح ہے بہت کم
بھرتا جاتا منے کا بستہ ہے
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں توڑا ہے فرزانہ دل کا میرے کا نشانہ
رکھ دے ادھر ہرجانہ یا لگ جا گلے
پخیراغلے

(پاکستان کی کرکٹ ٹیم شروع میں سخت دباؤ میں آنے کے بعد اب کھیل پر گرفت مضبوط کر رہی ہے اور اس وقت اس کے 163 سکور ہیں، 4 آوٹ 3۔32 اوور، امید ہے 250 تک سکور کر لیں گے)
 
اظہرالحق

محفلین
گستاخ نظریں ان پے پڑیں ، جی ہلکا ہو گیا
آنکھیں بھی کہاں جا لڑیں ، جی ہلکا ہو گیا

تیر نینن کے ادھر سے آئے شوں شوں شوں
نظریں کچھ ایسے جڑھیں ، جی ہلکا ہو گیا

سب کو سیراب کیا ہے نین مٹکے سے اپنے
بیٹھیں ہوں یا ہوں وہ کھڑیں ، جی ہلکا ہو گیا

ہمارے پیچھے دیوارنے ہم کو دھکا دے مارا
کچھ وہ ہمارے آگے بڑھیں ، جی ہلکا ہو گیا

اظہر بہتر ہے یہ دنیا ، ایسے ہی دیکھا کرو
ادھر گھومیں ادھر مڑیں ، جی ہلکا ہو گیا
 
شمشاد

لائبریرین
قیس و لیلی بھی تو کرتے تھے محبت لیکن
عشق بازی کے لیئے دشت کو اپناتے تھے

ہم ہی احمق ہیں جو ہوٹل میں چلے آتے ہیں
وہ سمجھدار تھے جنگل کو نکل جاتے تھے

(سرفراز شاہد)
 
ماوراء

محفلین
اظہرالحق نے کہا:
ماوراء نے کہا:
ہہہہہممم۔۔۔اظہر بہت اچھی نظم لکھی ہے۔۔ :p
ویسے میں بھی آجکل اردو محفل پر ایک نظم لکھنے کا سوچ رہی تھی۔جب میں نے لکھ لی۔تو تصیحح کے لیے آپ کو بھیجوں گی۔ :p

کیا خوب شعر کہا ہے۔۔
اظہر سادہ سا جیون اپنا ہے ، تھوڑا سا
آؤ سب مل جل کہ گائیں ، بلے بلے بلے
:wink:

لیکن اب یہ ان کو کون سمجھائے۔۔۔ :?

ارے ارے ارے ۔ ۔ ۔۔ ۔ بھئی میں نے فی البدہیہ لکھی ہے ، جو دل میں آیا لکھ دیا میں تو کوئی شاعر وائر نہیں ہوں (ویسے بھی لکھنا کافی عرصے سے چھوڑا ہوا ہے ) وہ اگر ہمارے کسی سچی مچی کے شاعر نے اسکا وزن کر لیا تو پھر فاؤل ہو جائے گا ۔ ۔ ۔

میں تو ابھی خود اصلاح کے قابل ہوں ۔ ۔ کسی کی اصلاح کیا کروں گا ، ویسے اگر آپکو فاؤلا فاؤلاتین والی اصلاح چاہیے تو سب سے بیسٹ انسان ہیں سرور عالم راز صاحب Urdustan.com پر انکے کافی اچھے مضامین ہیں اور اصلاح بھی کرتے ہیں ۔۔ ۔

ویسے آپ سب دوستوں کی پسندیدگی کا شکریہ (وغیرہ) :p

ہاں تو میں کون سا لکھ سکتی ہوں۔میری تھرڈ کلاس شاعری آپ بھی پڑھیں گے تو فاؤل ہو جائیں گے۔ :p
اگر آپ نے لکھنا چھوڑا ہوا ہے۔لیکن آپ لکھتے تو ہیں نہ۔
خیر اگر آپ نے میری اصلاح نہیں کرنی تو بہتر ہے میں لکھوں ہی نہ۔ :(

سرور عالم صاحب کو میں نے کبھ آن لائن ہی نہیں دیکھا۔ :?
 
اظہرالحق

محفلین
میں کون سا لکھ سکتی ہوں۔میری تھرڈ کلاس شاعری آپ بھی پڑھیں گے تو فاؤل ہو جائیں گے۔ :p
اگر آپ نے لکھنا چھوڑا ہوا ہے۔لیکن آپ لکھتے تو ہیں نہ۔
خیر اگر آپ نے میری اصلاح نہیں کرنی تو بہتر ہے میں لکھوں ہی نہ۔ :(

سرور عالم صاحب کو میں نے کبھ آن لائن ہی نہیں دیکھا۔

نہیں ماورا آپ ضرور لکھیں ۔ ۔ ۔ ۔ سرور صاحب آپ کو ریحانہ جی کی ویب سائیٹ پر مل جائیں گے ۔ ۔

http://www.urduduniya.net

اور اردستان پر بھی میسج چھوڑیں ۔ ۔ ضرور جواب دیں گے ۔ ۔ ۔

میری تحریریں اردستان پر کافی ہیں ۔ ۔ ۔ اور بہت سارے اچھے لوگوں کی بھی ۔ ۔

میرے جیسے “مجہول“ کی نہیں (بقول نبیل کے :wink: )

اللہ آپکو خوش رکھے ۔ ۔ آمین
 
اظہر غلطی سے بھی اصلاح کہ حامی نہ بھر لینا ورنہ میرے دوست کل کو خود اپنی اصلاح کے لیے بندے ڈھونڈتے پھروگے :wink:

ماورا کی شاعری ، وہ شے ہے جس سے شاعری بھی اپنی اصلاح لیتی ہے کہ اس زمین اور اس بحر کو اس طرح سے برباد کیا جا سکتا ہے۔ قافیہ ، ردیف اور وزن اپنی ہی نظروں میں شرمندہ ہو جاتے ہیں جب وہ ماورا کی شاعری میں خود کو موجود پاتے ہیں۔ :p

ماورا شاعری پر پہلے ہی برا وقت آیا ہوا ہے تم نے بالکل نیست و نابود کرکے چھوڑنا ہے کیا :lol:
 
شعیب صفدر

محفلین
لوگ کہتے ہیں قیامت آئی گی ہم سب مر جائیں گے
ہم بھی بہت چالاگ ہیں منجی تھلے وڑ جائیں گے
××××××××
میرے پیار کو تیری نظر چاٹ گئی ہے
میری ویل ی قمیض آج پاٹ گئی ہے
×××××
محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے
جب تک ہاتھوں میں بم نہ ہوں گے
×××××××
تیرے عشق میں ہو گیا ہوں میں کتا!
یقین نہ آئے تو سنو، واؤ واؤ واؤ!!!!!!!
 
ماوراء

محفلین
اظہرالحق نے کہا:
میں کون سا لکھ سکتی ہوں۔میری تھرڈ کلاس شاعری آپ بھی پڑھیں گے تو فاؤل ہو جائیں گے۔ :p
اگر آپ نے لکھنا چھوڑا ہوا ہے۔لیکن آپ لکھتے تو ہیں نہ۔
خیر اگر آپ نے میری اصلاح نہیں کرنی تو بہتر ہے میں لکھوں ہی نہ۔ :(

سرور عالم صاحب کو میں نے کبھ آن لائن ہی نہیں دیکھا۔

نہیں ماورا آپ ضرور لکھیں ۔ ۔ ۔ ۔ سرور صاحب آپ کو ریحانہ جی کی ویب سائیٹ پر مل جائیں گے ۔ ۔

http://www.urduduniya.net

اور اردستان پر بھی میسج چھوڑیں ۔ ۔ ضرور جواب دیں گے ۔ ۔ ۔

میری تحریریں اردستان پر کافی ہیں ۔ ۔ ۔ اور بہت سارے اچھے لوگوں کی بھی ۔ ۔

میرے جیسے “مجہول“ کی نہیں (بقول نبیل کے :wink: )

اللہ آپکو خوش رکھے ۔ ۔ آمین

او۔۔۔شکریہ۔۔
میں ضرور وہاں جا کر دیکھوں گی۔

ہائے نبیل نے آپ کو کب مجہول کہا ہے۔؟ :?

اللہ آپ کو خوش رکھے۔آمین۔ :p
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
اظہر غلطی سے بھی اصلاح کہ حامی نہ بھر لینا ورنہ میرے دوست کل کو خود اپنی اصلاح کے لیے بندے ڈھونڈتے پھروگے :wink:

ماورا کی شاعری ، وہ شے ہے جس سے شاعری بھی اپنی اصلاح لیتی ہے کہ اس زمین اور اس بحر کو اس طرح سے برباد کیا جا سکتا ہے۔ قافیہ ، ردیف اور وزن اپنی ہی نظروں میں شرمندہ ہو جاتے ہیں جب وہ ماورا کی شاعری میں خود کو موجود پاتے ہیں۔ :p

ماورا شاعری پر پہلے ہی برا وقت آیا ہوا ہے تم نے بالکل نیست و نابود کرکے چھوڑنا ہے کیا :lol:

:twisted: :twisted:

آپ کو تو میں بعد میں پوچھتی ہوں۔۔ :x huh

ابھی تو آپ نے جانا ہی نہیں ہے کہ میں کیا کیا کر سکتی ہوں۔جب یہ چھپی رستم سامنے آ گئی نہ۔تو سب کو پتہ چل جائے گا۔ :wink:

وہ شاعری پر برا وقت آپ کی ہی وجہ سے آیا ہوا ہے نہ۔۔۔ اگر اس کے حالات بدلیں گے تو صرف میری وجہ سے۔۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن ماورا نے تو لکھا ہے :
(- - - جب یہ چھپی رستم سامنے آ گئی نہ - - - -)

تو معلوم ہوا کہ ایک خاتون رستم بھی تھی یا ہے۔
 
فرید احمد

محفلین
پہلے گھی سے سبزی بنتی تھی،
اب سبزی سے گھی بنتا ہے
پہلے عورت جنتی تھی
اب سارا عالم جنتا ہے۔

جنتا : ہندی میں عوام کو کہتے ہیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں شیخ کی ایک پنڈی میں زوجہ
کراچی میں دو بیویاں اور بھی ہیں

نہ کھینچو ابھی ہاتھ کھانے سے “شاہد“
پلاؤ میں کچھ بوٹیاں اور بھی ہیں
(سرفراز شاہد)
 
Top