مزاحیہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
صاحبزادے کیا کرتے ہیں، لڑکی والوں نے پوچھا
جب دیکھو فارغ پھرتے ہیں یا تمباکو پیتے ہیں

لڑکے کی اماں یہ بولیں، کام کرے اس کی جوتی
دو بھائی بھتہ لیتے ہیں، ابا خیر سے ڈاکو ہیں
 

ماوراء

محفلین
مقدر جانے کن لوگوں میں خوشیاں بانٹ دیتا ہے
کہ میں جب بھی بڑھوں آگے مجھے تو ڈانٹ دیتا ہے
اگر پھر بھی کروں کچھ ضد تو رکھ کر ٹانٹ دیتا ہے
مرا مطلب ہے پہلی کھیپ ہی میں چھانٹ دیتا ہے​
 

فریب

محفلین
کھڑا ہے گیٹ پہ شاعر مشاعرے کے بعد
رقم کے وعدے پر اس کو اگر بلایا، تو دے
کوئی تو ڈھونڈ کر لائے کہ منتظم ہے کہاں
لفافہ گر نہیں دیتا نہ دے کرایہ تو دے
 

شمشاد

لائبریرین
حسن کی توپ کا گولا مارا تیرا ککھ نہ رے
تچھ پہ گر جائے قطبی تارا تیرا ککھ نہ رے

بنکنگ کونسل والے تیری ہر شے قرقی کر دیں
چڑھ جائے تجھ پہ قرضہ بھارا تیرا ککھ نہ رے

سردی اندر نہر کے بنے ساری رات کھلوتے
تو نہ آئی لایا لارا تیرا ککھ نہ رے

دل کی چوری کے الزام میں پُلس کا چھاپا پڑ جائے
پھڑیا جائے ٹبر سارا تیرا ککھ نہ رے

ساری غزل سنا کر بھی نیئں ساڑا دل دا مکھیا
ساڈا ہے بس اکو ای نعرہ تیرا ککھ نہ رے
(خالد مسعود)
 

شمشاد

لائبریرین
شوہر کی فریاد

اے میری بیگم نہ تو میری خودی کمزور کر
یہ شریفوں کا محلہ ہے نہ اتنا شور کر

شب کے پُرتسکین لمحوں میں نہ مجھ کو بور کر
اس سعادت مند شوہر کو نہ یوں اگنور کر
 

شمشاد

لائبریرین
اوکھا ہویا ہم سے اکڑا کیہہ کریے
ایسی گل پر ہو گیا جھگڑا کیہہ کریے

جی کرتا ہے اوس رقیب کی گدڑ کِٹ لگائیں
لیکن ہے وہ ہم سے تگڑا کیہہ کریے
 

شمشاد

لائبریرین
اظہرالحق نے کہا:
اس کا رشتہ نہ ہونے کا سبب اسکا ابا تھا
میں حریان تھا ایسا ابا اسنے کہاں سے لبا تھا

اس کا رشتہ نہ ہونے کا باعث اس کا ابا تھا
سب حریان تھے اس نے ایسا ابا کہاں سے لبا تھا

اور وہ اپنی بتی دھاریں کس سے بخشوائے
کہ اس کی ماں تو فیڈر تھی اور سوکھے دودھ کا ڈبہ تھا
(خالد مسعود)
 

اظہرالحق

محفلین
اردو محفل ہم سجائیں ، بلے بلے بلے
آ آ کہ پھر مڑ مڑ آئیں ، بلے بلے بلے

اونچا فورم بنایا ہے اردو دانوں نے
انگریزی کو بھول جائیں ، بلے بلے بلے

ہر رنگ مل جائے گا ، ہر روپ بھی یہاں
مل جل کہ اودھم مچائیں ، بلے بلے بلے

لڑکے چھیڑیں نئے نئے فسانے اور ترانے
لڑکیاں سینڈل انہیں دکھائیں‌، بلے بلے بلے

لڑ پڑتے ہیں ، دبک بھی جاتے ہیں اکثر
نبیل جب قفل لے آئیں ، بلے بلے بلے

اظہر سادہ سا جیون اپنا ہے ، تھوڑا سا
آؤ سب مل جل کہ گائیں ، بلے بلے بلے


سرما 2006
 

اظہرالحق

محفلین
شمشاد نے کہا:
اظہرالحق نے کہا:
اس کا رشتہ نہ ہونے کا سبب اسکا ابا تھا
میں حریان تھا ایسا ابا اسنے کہاں سے لبا تھا

اس کا رشتہ نہ ہونے کا باعث اس کا ابا تھا
سب حریان تھے اس نے ایسا ابا کہاں سے لبا تھا

اور وہ اپنی بتی دھاریں کس سے بخشوائے
کہ اس کی ماں تو فیڈر تھی اور سوکھے دودھ کا ڈبہ تھا
(خالد مسعود)

جان بوجھ کہ آدھا لکھا تھا

اس کا رشتہ نہ ہونے کا سبب اسکی امی تھی
میں حریان تھا اسکی امی کیونکر جمی تھی
تجھ کو غلط فہمی ہوئی ہے خالد مسعود
ابا تو اس گھر میں چلتی پھرتی ڈمی تھی :twisted:
 

شعیب صفدر

محفلین
اظہرالحق نے کہا:
اردو محفل ہم سجائیں ، بلے بلے بلے
آ آ کہ پھر مڑ مڑ آئیں ، بلے بلے بلے

اونچا فورم بنایا ہے اردو دانوں نے
انگریزی کو بھول جائیں ، بلے بلے بلے

ہر رنگ مل جائے گا ، ہر روپ بھی یہاں
مل جل کہ اودھم مچائیں ، بلے بلے بلے

لڑکے چھیڑیں نئے نئے فسانے اور ترانے
لڑکیاں سینڈل انہیں دکھائیں‌، بلے بلے بلے

لڑ پڑتے ہیں ، دبک بھی جاتے ہیں اکثر
نبیل جب قفل لے آئیں ، بلے بلے بلے

اظہر سادہ سا جیون اپنا ہے ، تھوڑا سا
آؤ سب مل جل کہ گائیں ، بلے بلے بلے


سرما 2006
ارے واہ بھائی!!!! زبردست!!! خوب لکھا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اوروں کو تو ملے بوسہ اور ہم پاؤں دابیں
عاشق ہیں تیرے باوا کے نوکر تو نہیں ہیں
 

تیلے شاہ

محفلین
شمشاد بھائی اتنا اچھا شعر نہیں کے آپ دوبارہ لکھیں
ھم کو پہلے ہی سمجھ میں آگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
تیلے شاہ نے کہا:
شمشاد بھائی اتنا اچھا شعر نہیں کے آپ دوبارہ لکھیں
ھم کو پہلے ہی سمجھ میں آگیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:

پہلے مصرعے میں “ تو“ کی جگہ “ تہ“ لکھا گیا ہے۔ اس کو مدون کر رہا تھا، حالانکہ اپنی ہی پوسٹ‌ ہے اور ناظمین میں بھی اپنا نام لکھا ہوا ہے اور ہر طریقہ بھی آزما لیا ہے لیکن مدون نہیں کر سکا۔ اور اسی چکر میں دوبارہ پوسٹ ہو گیا۔
 
مگر میرے پاس تو “قطع وبرید کا بیڑا“ موجود ہے۔ جو پوسٹ کے اوپر دائیں جانب پایا جاتا ہے۔ جبکہ دھاگے کے اختتام پر “ تالا، چابی، تقسیم و اتحاد “ کے بیڑے بھی موجود ہیں۔
 
Top