مرے سینے میں دوزخ پَل رہی ہے

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب نذیر بھائی ! کیا بات ہے !

خدا معلوم اب انجام کیا ہو​
ابھی تک تو کہانی چل رہی ہے

کیا اچھا کہا ہے ۔ بہت داد آپ کے لئے ۔​
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب محمد بھائی!

یہ غزل تو میں دیکھ چکا ہوں مگر حیرت ہے کہ میں نے اس پر تبصرہ نہیں کیا۔ ابھی محمد تابش صدیقی بھائی کے کیفیت نامے سے پھر یہاں کا رستہ مل گیا۔

بہت اچھی غزل ہے محمد بھائی! داد قبول کیجے۔

یہ کنکر جھیل میں پھینکا تھا لیکن
بہت کچھ سوچ میں ہلچل رہی ہے
واہ
مجھے بھی سوچنا پڑتا ہے ویسے
وہی جیسے روایت چل رہی ہے
یہ شعر تو لاجواب ہے۔

مجھے لگتا ہے میں اس پر پہلے بھی داد دے چکا ہوں یا شاید دل ہی دل میں داد دی ہو۔
خدا معلوم اب انجام کیا ہو
ابھی تک تو کہانی چل رہی ہے

ان شاءاللہ ۔ انجام اچھا ہی ہوگا۔

شاد آباد رہیے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اس پوسٹ میں یہ دیکھ کر بھی حیرت ہوئی کہ ایک باذوق محفلین کی طرف سے آپ کو غزل پر مضحکہ خیز کی ریٹنگ دی گئی ہے۔ (کسی غزل پر مضحکہ خیز کی ریٹنگ دیکھنے کا یہ پہلا اتفاق ہے۔) حالانکہ ریٹنگ کے غلط استعمال کے لئے آپ بدنام ہیں۔
 
Top