مبارکباد مریم افتخار صاحبہ کو منصب دو ہزاری مبارک

ربیع م

محفلین
سالگرہ کی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے ہر محفلین ہی مصروف ہے کوئی مشاعرے کے انتظامات میں مگن، کوئی عدالتی کاروائی میں مصروف، کوئی سیاسی بحث ومباحثے میں مشغول.
تو کوئی تند و تیز انٹرویو دیتے ہوئے
لیکن بھئی ایسی بھی کیا مشغولیت کہ ایک انتہائی اہم محفلین کو منصب دو ہزاری پر فائز ہونے کی مبارک باد نہ دی جائے.
ویسے یہ الگ بات ہے کہ یہ مراسلہ لکھتے ہوئے بھی دھڑکا لگا ہے کہ لڑی ارسال ہونے سے پہلے ہی چاہے کسی نے اس مبارکباد کا دھاگہ کھول لیا ہو.

تو..... مبارکباد ہو محفل کی ہردلعزیز اور ہمہ جہت شخصیت مریم افتخار صاحبہ کو منصب دو ہزاری پر فائز ہونے کی...

ویسے یہ الگ بات ہے کہ مبارکباد کی لڑی کو حقیقی چار چاند تو ہادیہ بہنا ہی لگاتی ہیں.
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
بہت بہت مبارک ہو دو ہزاری منصب مریم افتخار صاحبہ:):)
آپ کا انٹرویو پڑھ پڑھ کر انگشت بدنداں و حیراں ہوتے رہے کہ کتنی ذہین و فطین ہیں آپ ماشاءاللہ. کتنی خوبصورتی سے جوابات دئیے آپ نے :applause:
 
کتنی خوبصورتی سے جوابات دئیے آپ نے
یا تو غلطی سے خوبصورتی سے چلے گئے ہوں گے یا آپ کا حسن ظن اعلی مقام پر فائز ہے ورنہ میں نے زیادہ سوچے سمجھے بغیر فی البدیہہ انٹرویو (آمنے سامنے) دینے کی خاصی کوشش کی اور میری دانست میں مجھے خوبصورتی پیدا کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔
 
بہت بہت مبارک ہو مریم بہنا!

بہت بہت مبارک ہو دو ہزاری منصب مریم افتخار صاحبہ:):)
:applause:

خیر مبارک ، خیر مبارک!
(اصل میں اور کچھ اس لیے نہیں کہہ رہی کیونکہ بڑی شرم سی آتی ہے اس لڑی کی ):heehee:
 

اے خان

محفلین
اسی لیے آپ عمران خان کے ذکر پر غم و نم ناک ہوئے تھے؟ :ohgoon:
ہاں یاد آیا! کچھ غمناک حیرت ہوئی لیکن پھر سوچا کہ ہر کسی کی اپنی سوچ ہوتی ہے.
ویسے مجھے عمران خان اس وجہ سے نہیں پسند کہ وہ جو بولتے ہیں کرتے نہیں. اکثر سیاستدان ایسے ہوتے ہیں لیکن پھر عمران خان اور ان میں فرق کیا ؟
 
Top