مراسلے میں فائل منسلک کرنا

شمشاد

لائبریرین
السلامُ علیکم انتظامیہ اردو محفل

کسی زمانے میں اردو محفل میں یہ سہولت میسر تھی کہ آپ کسی بھی مراسلے میں کوئی بھی فائل منسلک کر سکتے تھے۔

مثال کے لیے یہ دیکھیں۔

اب یہ سہولت مجھے کہیں نظر نہیں آئی۔ کیا یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے؟
اس سہولت کو کم از کم اسے لائبریری کے زمرے میں ضرور ہونا چاہیے۔

والسلام
 
السلامُ علیکم انتظامیہ اردو محفل

کسی زمانے میں اردو محفل میں یہ سہولت میسر تھی کہ آپ کسی بھی مراسلے میں کوئی بھی فائل منسلک کر سکتے تھے۔

مثال کے لیے یہ دیکھیں۔

اب یہ سہولت مجھے کہیں نظر نہیں آئی۔ کیا یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے؟
اس سہولت کو کم از کم اسے لائبریری کے زمرے میں ضرور ہونا چاہیے۔

والسلام
فقط منتظمین تک محدود کر دی گئی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد بھائی، فائلیں شئیر کرنے کے لیے کوئی بہتر حل دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔ کیا آپ لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے فائلیں شئیر کرنا چاہ رہے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
جی نبیل بھائی، صرف اور صرف لائبریری پراجیکٹ کے حوالے سے۔

پہلے تو یہ سہولت میسر تھی۔ جیسا کہ آپ میرے پہلے مراسلے میں دیکھ سکتے ہیں، وہ اتنی بڑی فائل ابھی تک منسلک ہے۔
 

سید رافع

محفلین
فائل کمپریس کر کے S3 یا کسی اور سستی فائل اپ لوڈد سروس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ورنہ کم از کم بٹن ہی دے دیا جائے جس سے یوٹیوب کی ویڈیو کھلے اور سمجھائے کہ گوگل ڈرائیو پر کیسے فائل اپلوڈ کی جاتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے پہلے مراسلے میں جو میں نے فائل منسلک ہونے کا ربط دیا ہے، وہ کیا ہے؟ اور کیسے وہ فائل ابھی تک منسلک ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایک اور ربط مجھے ملا ہے جہاں فائل منسلک ہے۔ 14 نومبر 2010 کا مراسلہ ہے۔ ربط یہ ہے۔
اس میں بھی فائل ابھی تک منسلک ہے۔

انتظامیہ جاگ جاؤ بھئی۔ پہلے والے مراسلے کا بھی جواب نہیں ملا۔
 
فائل شیئر کے لیے میرے خیال سے انتظار کرنا پڑے گا۔

اردو لائبریری پر ادب عالیہ کے سیکشن میں فائل اپلوڈ کرنے اور ربط کی سہولت کا اضافہ فورم کی نسبت آسان رہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ ابھی تک میرے دو مراسلوں میں فائلیں منسلک ہیں، وہ ابھی تک کیسے منسلک ہیں؟
 
میں یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ ابھی تک میرے دو مراسلوں میں فائلیں منسلک ہیں، وہ ابھی تک کیسے منسلک ہیں؟
آپشن موجود ہے، ختم نہیں ہوئی۔ مگر بند کیوں کی گئی ہے، اس کا مجھے معلوم نہیں، غالباً سٹوریج کی وجہ سے۔ لیکن بہتر جواب سعود بھائی یا اس دور کے کوئی منتظم ہی دے سکتے ہیں، جب یہ آپشن بند کی گئی۔
 

زیک

مسافر
پرانے وقتوں میں فائل منسلک کرنے کی سہولت پہلے سب کے پاس تھی اور پھر کچھ کے پاس۔ مختلف وجوہات کی وجہ سے اسے ختم کرنا پڑا کہ ویب سپیس بھرنے کے علاوہ سیکورٹی کے مسائل بھی ہوتے ہیں۔

لائبریری کے لئے ایسی کسی سہولت کی ضرورت ضرور ہے لیکن ورک فلو سسٹم کے ساتھ نہ کہ فورم میں
 

شمشاد

لائبریرین
تو لب لباب یہ ہوا کہ فائل منسلک کرنے کی سہولت ختم ہو چکی ہے۔ جو فائلیں کسی زمانے میں منسلک ہوئی تھیں وہ منسلک ہی رہیں گی، ان کو حذف نہیں کیا جائے گا۔
 
Top