گُلِ یاسمیں
لائبریرین
السلام علیکم محفلین
اردو محفل کی تاریخ میں ایک اور محفلین نے کر لئے ہیں اپنے 14000 مراسلات۔
جی ہاں، بات ہو رہی ہے روفی بھیا کی — جنہوں نے اپنی تحریروں، تبصروں، اور دل نشین تیکھے جملوں سے محفل میں ہنسی، خوشی، اور محبت کے رنگ بھرے۔
روفی بھیا کے 14000 مراسلات۔۔۔ محض ایک ہندسہ نہیں، یہ ان کی محبت، محنت، اور اس محفل کے ساتھ ان کے لازوال رشتے کی کہانی ہے۔ ہر مراسلہ جیسے ایک ادبی موتی، ہر تبصرہ جیسے اک شگفتہ غزل کا مصرع، اور ہر ہنسی بھرا جملہ گویا دل کی گہرائیوں سے نکلا کوئی شعر۔شاعر جو ٹہرے۔ ۔ حال ہی میں خضاب کے عذاب سے بھی دو دو ہاتھ کرتے پائے گئے۔ یونہی کبھی وہ محفل کو اپنے لطیف انداز سے ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں، کبھی کسی اداس دل میں امید کی شمع روشن کر جاتے ہیں۔