مبارکباد محمد عبدالرؤوف بھیا مبارکاں ۔۔۔۔14 ہزاری ہو گئے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم محفلین
اردو محفل کی تاریخ میں ایک اور محفلین نے کر لئے ہیں اپنے 14000 مراسلات۔
جی ہاں، بات ہو رہی ہے روفی بھیا کی — جنہوں نے اپنی تحریروں، تبصروں، اور دل نشین تیکھے جملوں سے محفل میں ہنسی، خوشی، اور محبت کے رنگ بھرے۔

روفی بھیا کے 14000 مراسلات۔۔۔ محض ایک ہندسہ نہیں، یہ ان کی محبت، محنت، اور اس محفل کے ساتھ ان کے لازوال رشتے کی کہانی ہے۔ ہر مراسلہ جیسے ایک ادبی موتی، ہر تبصرہ جیسے اک شگفتہ غزل کا مصرع، اور ہر ہنسی بھرا جملہ گویا دل کی گہرائیوں سے نکلا کوئی شعر۔شاعر جو ٹہرے۔ ۔ حال ہی میں خضاب کے عذاب سے بھی دو دو ہاتھ کرتے پائے گئے۔ یونہی کبھی وہ محفل کو اپنے لطیف انداز سے ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں، کبھی کسی اداس دل میں امید کی شمع روشن کر جاتے ہیں۔

آئیے سب مل کر روفی بھیا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کریں۔​

یاز

محفلین
بہت خوب۔
ہماری جانب سے بھی بہت سی مبارکباد قبول کیجئے محمد عبدالرؤوف بھائی۔
مقدار کے ساتھ معیار کو برقرار رکھنا کسی کسی کا خاصا ہے، اور اس ضمن میں آپ نے بھی خوب انصاف روا رکھا ہے۔
امید اور دعا ہے کہ مستقبل میں بھی یہی سلسلہ برقرار رہے گا محفل اور ڈسکورڈ پہ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یار اتنی ٹرافیوں کا بونینزا تو اردو محفل پر بالکل چیری بلاسم لگ رہا ہے ۔ کبھی دیکھا نہ سنا ، خدا جھوٹ نہ بلوائے ۔۔۔
بہت مبارک محمد عبدالرؤوف ۔ شاد آباد رہیئے ،
بہت شکریہ عاطف بھائی بس آپ دوستوں سے لفظ چرا چرا کے کاپی کرتے رہتے ہیں ورنہ ہم کیا ہماری بساط کیا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت خوب۔
ہماری جانب سے بھی بہت سی مبارکباد قبول کیجئے محمد عبدالرؤوف بھائی۔
مقدار کے ساتھ معیار کو برقرار رکھنا کسی کسی کا خاصا ہے، اور اس ضمن میں آپ نے بھی خوب انصاف روا رکھا ہے۔
امید اور دعا ہے کہ مستقبل میں بھی یہی سلسلہ برقرار رہے گا محفل اور ڈسکورڈ پہ۔
سلامت رہیں ، بہت شکریہ۔۔۔۔
حالانکہ اس محفل میں آپ مجھ سے بہت سینیئر ہیں محفل کی رخصتی کے اعلان نے آپ سے بات چیت کا موقع فراہم کیا، محفل کی رخصتی کا رنج اپنی جگہ لیکن پرانے پرانے احباب کا نیا نیا دوبارہ فعال ہونا ہمارے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنا ۔ اور سوچتا ہوں اس وقت کیوں نہ محفل جوائن کی جب آپ لوگ یہاں رونقیں بخش رہے تھے۔
 
صریر

محفلین
بہت مبارک محمد عبدالرؤوف بھائی!
آپ بہت ہی جامع شخصیت کے مالک ہیں، آپ کی تحاریر میں ، حاضر جوابی، مزاح اور سنجیدگی،‌ وقار اور معیار،‌ احترام اور نوک جھونک یہ سبھی چیزیں نظر آتی ہیں اور وہ بھی اعتدال کے ساتھ۔

میں نے آپ کی شخصیت میں سب سے اہم‌ چیز نوٹس کی ہے، کہ آپ ناچاقیوں کے کڑوے گھونٹ پی کر بھی میٹھی زبان اپناتے ہیں اور تعلقات کو بحال رکھتے ہیں، آپ اپنی اَنا کو درکنار کرکے رشتوں کو استوار رکھتے ہیں۔ آپ کی ذہانت تقریباً ہر مسئلے کا حل نکال لیتی ہے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے،‌آپ کی زندگی کو پر سکون بنائے اور یونہی آپ محبتیں بانٹتے رہیں!♥️
 
بہت بہت شکریہ صریر بھائی، شاد و آباد رہیں ۔
دعا ہے کہ اللّٰہ کریم آپ کے حسنِ ظن کو حقیقت کا روپ دے دے ۔
 
Top