عبداللہ محمد
محفلین
اس پلاٹ پر میں نے قبضہ کر لیا ہے کہ مستقبل میں شاید سوالات پوچھنے کا ریٹ بڑھ جائے تو۔۔
آخری تدوین:
وہ لڑی تو دوسری نہیں تھی؟اس پلاٹ پر میں نے قبضہ کر لیا ہے کہ مستقبل میں شاید سوالات پوچھنے کا ریٹ بڑھ جائے تو۔۔
یار یہ ہمیشہ سے ہی ہو جاتا ہے۔ اسکو ادھر اب کاپی پیسٹ کرتے ہیں۔وہ لڑی تو دوسری نہیں تھی؟
وہ لڑی تو دوسری نہیں تھی؟
اکثر خیال آتا رہتا ہے۔کاسنی رنگ کے بارے میں کیا خیال ہے آپ کا ؟
چلیں ہم نے بھی اس قبضے کی توثیق کر دی۔اس پلاٹ پر میں نے قبضہ کر لیا ہے کہ مستقبل میں شاید سوالات پوچھنے کا ریٹ بڑھ جائے تو۔۔
یہ حرکت میں نے بھی کبھی نہیں کی ، محمداحمد بھائی ۔ اصلاح کا بے ضرر اور بہترین طریقہ وہی ہے جو آپ نے لکھا۔یہ بات میں نے آپ کے سوال کے بعد نوٹ کی کہ میں نے کبھی کسی کو ناقص املا کی ریٹنگ نہیں دی۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ میری کوشش یہ ہوتی تھی کہ اقتباس لے کر باقاعدہ نشاندہی کر دوں۔ویسے اور بھی منفی ریٹنگز کا استعمال بہت ہی کم کیا ہے میں نے۔
یا جیسے میچ کے دوران بارش کا وقفہ طویل ہو جائے تو کوئی انٹرویو وغیرہ شروع کر لیا جائے۔ایسا لگا کہ انٹرویو کے درمیان ولز کنگز کا اشتہار آ گیا۔
جہاں کرکٹ، وہاں ولز![]()
احمد بھائی ، شکر ہے جراثیم ہی کہا ۔
اے خان ، کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ چپل کا ذکر ؟!صوابی جو کہ چھوٹا سا شہر ہے کے مقابلے کراچی خرچ میں سستا ہے، کھانے پینے، پہنے ،البتہ یہاں چپل مہنگے ہیں،
احمد بھائی ، اسی لیے میں اس دورِ پر فتن میں مطالعہ میں احتیاط اور تخصیص کا شدید قائل ہوں۔ جس طرح دوست بنانے اور صحبت اختیار کرنے میں تخصیص ضروری ہے اسی طرح مطالعے میں بھی۔ہم مطالعے سے ایک تاثر لیتے ہیں۔ اپنے ذہن میں کہیں کسی بات پر ٹک مارک کرتے ہیں۔ کسی بات پر خطِ تنسیخ پھیر دیتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔
بہت کچھ باقی ہے ۔ اصل بات تو آپ نے ابھی تک بتائی ہی نہیں ۔الحمدللہ ! اب تک کے سب سوال نمٹا دیے ہیں ہم نے۔
اگر کوئی بات نظر انداز ہو گئی ہو تو احباب نشاندہی فرما دیں۔
وہ اس پہ لطیفہ ہے نا جناببہت کچھ باقی ہے ۔ اصل بات تو آپ نے ابھی تک بتائی ہی نہیں ۔
کرکٹ کا اسکو ر ؟![]()
چلیں ایک پھرتی ہم خود ہی پیش کئے دیتے ہیں۔
ایک بار عبداللہ صاحب اور یاز بیٹھے گپ شپ کر رہے تھے۔ بات چیت کا موضوع لامحالہ کرکٹ کی جانب مڑ گیا، اور اپنے ماضی کے قصے یاد کئے جانے لگے۔
کچھ یوں بات چیت ہوئی۔
یاز: عبداللہ بھائی! آپ نے زیادہ سے زیادہ کتنا سکور بنایا؟
عبداللہ: ایک بار ہم نے 135 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ خوب اننگز است وغیرہ
یاز: اوہ اچھا۔ ہم نے تو ایک بار 155 رنز بنائے تھے۔ آپ نے زیادہ سے زیادہ وکٹیں کتنی لیں؟
عبداللہ: نہیں بھائی، اس بار آپ پہلے بتائیں۔
بھولا تو نہیں ۔ بین السطور رکھ دیا تھا کباب۔اب آپ نے نکال کر پلیٹ پر رکھ دیا تاکہ اے خان کو کوئی دشواری نہ ہو۔چپل کباب کو کیوں فراموش کر دیا قبلہ؟
میرے حصے میں ناقص املا کی ریٹنگز آئی تھیں۔ (اکثر اپنے بچوں کی املائی غلطیاں نکالتا ہوں، عین ممکن ہے کہ اسی کی مکافات ہو!)چونکہ میرا مضحکہ خیز ریٹنگ والا خانہ محفلین کی کوتاہی کی وجہ سے خالی تھا سو ان بھلے مانسوں نے تین چار سو میرے کھاتے میں اور کچھ @سعادت بھائی کے حصے میں ڈال کر حساب کتاب برابر کیا ۔
نہیں!ٹھیک ہے تو پھر چپل کراچی سے لے چلیں گے۔![]()
![]()
اصل میں ہمیشہ پشاوری چپل استعمال کرتا ہوں، جو سستے اور پائیدار ہوتے ہیں ،پلاسٹک کے عام چپل نماز پڑھنے کے لیے جانا ہو یا گھر میں پہنے کے لیے استعمال کرتا ہوں جو یہاں ہزار بارہ سو سے کم نہیں ملتے جبکہ گاؤں میں چھ سو کے مل جاتے ہیں اس وجہ سے کہا کہ چپل مہنگے ہیںاے خان ، کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ چپل کا ذکر ؟!
میاں ، ذرا احتیاط کیا کرو۔ اللہ کریم آپ کو بیرونِ خانہ اور اندرونِ خانہ ہر جگہ امان میں رکھے۔
خواہرم، آپ کچھ دیر بعد آئی ہیں۔اس لیے سجیسشن ہے کہ باقی انٹرویوز والا پورا سیکشن اور ظہیر صاحب کی شروع کی گئی تمام لڑیاں پہلی فرصت میں پڑھیں!بہت زبردست انٹرویو۔۔ کیا بات ہے!
مریم افتخار ، آپ کو شاباش ہے کہ آپ نےاحمد بھائی سے یہ انٹرویو برآمد کر ہی لیا!! 😀