محمداحمد
لائبریرین
کیا آپ محفل پر صرف نان پروڈکٹو کاموں کے لیے تشریف لاتے ہیں!!!![]()
الحمدللہ!
کیا آپ محفل پر صرف نان پروڈکٹو کاموں کے لیے تشریف لاتے ہیں!!!![]()
ان شاء اللہ سب ساتھ ہی ہوں گے وہاں!احمد بھائی ، اللہ کے واسطے مجھے ضرور ساتھ لے کر جائیے گا۔ اکیلے مت جائیے گا۔
صوابی جو کہ چھوٹا سا شہر ہے کے مقابلے کراچی خرچ میں سستا ہے، کھانے پینے، پہنے ،البتہ یہاں چپل مہنگے ہیں،28 واں سوال بہت مشکل ہے۔ رہنے کو تو کراچی بہت اچھی جگہ ہے لیکن پاکستانیوں کی آدھی سے زیادہ مشکلات سرکار کی پیدا کر دہ ہیں یا اُن کی عدم توجہی کی وجہ سے ہیں۔ سو پاکستان میں ہی اگر کسی شہر کا انتخاب کرنا پڑا تو میرا انتخاب کراچی ہی ہوگا۔ پاکستان سے باہر کے لئے البتہ کچھ تحقیق کرنا ہوگی۔ اچھی جگہ وہی ہو سکتی ہے جہاں سکون ہو۔ شخصی آزادی ہو اور زندگی زیادہ دشوار نہ ہو۔ نئے دوست بنانا میرے لئے ذرا مشکل کام ہے۔ نئے ملنے والوں سے ہم ذہنی ہم آھنگی کے امکانات بہت ہی کم ہوتے ہیں۔
آپ نے پہلے بھی ذکر کیا تھا لیکن کہاں اب یاد نہیںپسندید مصنف تو بہت سے ہیں۔ جیسے کتابوں کے نام میں نے کئی ایک لکھ دیے ہیں۔
اگر ایک نام دینا ہوتو مشتاق یوسفی۔ کیوں؟ کیوں کا جواب یہ ہے کہ شستہ اور شائستہ اردو لب و لہجہ اور لطیف پیرائے میں گہری اور بے ساختہ باتیں۔
پسندیدہ شاعر : یہاں پر بھی یہ معاملہ ہے۔
کوئی ایک نام اگر لینا ہو تو افتخار عارف۔ کیوں کا جواب یہ کہ سنجیدہ معتبر لب و لہجہ اور باوقار انداز! مشکل اور سنجیدہ بات کو منظوم کرنا اُن کے لئے آسان ہے۔
محبت کی طلب اور رسد انسانی فطرت ہے۔ یہ زندگی میں نہ ہو تو زندگی غیر فطری سی ہو جائے گی۔
اس کی کچھ مزید وضاحت کیجئے، تا کہ ہم بھی کچھ سمجھ پائیں۔
احمد بھیا ایک چھوٹا سا سوال.
اگر آپ نے پانچ چھ سال پہلے کوئی کتاب پڑھی ہو اور اب حال میں اس کتاب کا تذکرہ ہو تو آپ کو اس کتاب میں کردار یا واقعات یا کوئی مضمون کتنا یاد رہتا ہے؟
مثال کے طور پر پر قلعہ جنگی ناول میں نے بہت پہلے پڑھا تھا، اب اس کا ذکر آیا تو مجھے صرف اس ناول کے آخری صفحات صرف اتنے یاد آرہے ہیں، کہ ناول کے کردار ایک تہہ خانے میں ہیں، بھوک سے مر رہے ہیں، ایک انگریز بھی ہوتا ہے شاید گھوڑےٖ کا بھی ذکر ہوتا ہے، کردار کا بھوک کی حالت میں خواب میں کھانا ، بس اتنا یاد آرہا ہے.
اب جتنا ذہن پر زور دے رہا ہوں تو تھوڑا تھوڑا یاد آرہا ہے.
آپ نے پہلے بھی ذکر کیا تھا لیکن کہاں اب یاد نہیں
گویا آپ اپنی طرح کے لوگ پسند کرتے ہیں؟پسندید مصنف تو بہت سے ہیں۔ جیسے کتابوں کے نام میں نے کئی ایک لکھ دیے ہیں۔
اگر ایک نام دینا ہوتو مشتاق یوسفی۔ کیوں؟ کیوں کا جواب یہ ہے کہ شستہ اور شائستہ اردو لب و لہجہ اور لطیف پیرائے میں گہری اور بے ساختہ باتیں۔
پسندیدہ شاعر : یہاں پر بھی یہ معاملہ ہے۔
کوئی ایک نام اگر لینا ہو تو افتخار عارف۔ کیوں کا جواب یہ کہ سنجیدہ معتبر لب و لہجہ اور باوقار انداز! مشکل اور سنجیدہ بات کو منظوم کرنا اُن کے لئے آسان ہے۔
شکر الحمد اللہ کہ محفل برخاست ہونے سے پہلے ہی جواب آ گئے،الحمدللہ ! اب تک کے سب سوال نمٹا دیے ہیں ہم نے۔
اگر کوئی بات نظر انداز ہو گئی ہو تو احباب نشاندہی فرما دیں۔
گویا آپ اپنی طرح کے لوگ پسند کرتے ہیں؟
ارے اجازت کی کیا ضرورت!محمد احمد بھیا
ہمارے ذہن میں بھی سوال آیا۔ اجازت ہو تو پوچھ لیں
شاعر احساسات کا ایک بہت قلیل حصہ اپنی شاعری میں سمو پاتا ہے۔ اس کی کئی ایک وجوہات ہوتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ ہر بات ایسی لطیف نہیں ہوتی کہ جس کو نظم کیا جا سکے یا جو قاری کے احساسات سے بھی ریلیٹ کر سکے۔ بہت سی باتیں انتہائی نجی نوعیت کی ہوتی ہیں۔ شاعری کے شو کیس میں شاعر صرف وہ چیزیں سجاتا ہے جو احساسات میں لطیف ہوں اور منفرد ہوں اور کسی حد تک آفاقی ہوں تاکہ قاری بھی اپنے آپ کو اُس سے جوڑ سکے۔ ورنہ المعنی فی بطنِ شاعر والا معاملہ بھی ہو جاتا ہے۔1۔کیا آپ اپنی شاعری میں وہ سب لکھ پاتے ہیں جو دل میں ہوتا ہے، یا کچھ احساسات ہمیشہ لفظوں سے باہر ہی رہ جاتے ہیں؟
احساسات تو انسان کے فطری ہی ہوتے ہیں، اگر بندہ بے حسی کے اسٹیج پر نہ پہنچ جائے تو۔ جذبے کو لفظوں میں ڈھالنا مشکل نہیں تو پیچیدہ ضرور ہوتا ہے۔ البتہ کبھی کبھی اشعار اوپر سے بنے بنائے بھی اُترتے ہیں، لیکن ایسا کم ہی ہوتا ہے۔2۔آپ کے لیے سب سے مشکل لمحہ کون سا ہوتا ہے — جذبہ محسوس کرنا یا اس جذبے کو لفظوں میں ڈھالنا؟
کمال استبقول جمال احسانی:
جمال کھیل نہیں ہے کوئی غزل کہنا
کہ ایک بات بتانی ہے، اِک چھپانی ہے
3۔اگر آپ کو ایک دن کے لیے اپنی کسی نظم یا غزل کا کردار بننا پڑے، تو کس کا انتخاب کریں گے اور کیوں؟
4۔جب آپ ایک غزل یا نظم مکمل کرتے ہیں، تو کیا آپ کو اس میں اپنی روح جھلکتی نظر آتی ہے یا صرف ایک تخلیق کا اطمینان محسوس ہوتا ہے؟
5۔کبھی ایسا ہوا کہ کسی ادھورے شعر یا خیال نے آپ کا پیچھا برسوں تک کیا ہو؟
6۔اگر زندگی ایک نظم ہوتی، تو اس کا عنوان آپ کیا رکھتے؟
صوابی جو کہ چھوٹا سا شہر ہے کے مقابلے کراچی خرچ میں سستا ہے، کھانے پینے، پہنے ،البتہ یہاں چپل مہنگے ہیں،
گجرات جا رہے ہیں کیا؟ٹھیک ہے تو پھر چپل کراچی سے لے چلیں گے۔![]()
![]()