محمداحمد
لائبریرین
14۔ آپ کی کتاب حیات کے سر ورق پر عنوان کیا ہوگا؟
میں چاہتا ہوں کہ میری کتابِ حیات کے سرِ ورق کا عنوان "عبداللہ" ہو۔
البتہ پھر وہی بات کہ ایں سعادت بزورِ بازو نیست
14۔ آپ کی کتاب حیات کے سر ورق پر عنوان کیا ہوگا؟
محبت کیا ہے؟ اور زندگی سے یہ نکل جائے تو کیا رہ جاتا ہے؟
- 16۔ شاعروں کے حلقے میں اٹھنا بیٹھنا ہوتا ہے؟ کیسے لوگ ہیں یہ؟ کیا کوئی محنت سے ان جیسا بن سکتا ہے یا یہ ودیعت شدہ ہے؟
- 17۔ محفل کا سب سے اچھا دور کون سا تھا؟ کچھ اچھے محفلین ساتھیوں کو بھی ٹیگ کیجیے جن سے سہانی یادیں وابستہ ہیں۔
- 18۔ آج کل کیا کام کر رہے ہیں اور ٹائم مینجمنٹ کے متعلق اب تک کیا سیکھ پائے ہیں؟
19۔ کیا محفل کے بند ہونے کی کوئی معقول وجہ سمجھ میں آئی اور دل کو تسلی ہوئی؟ یا اگر بند نہیں ہونی چاہیے تو کوئی ایسی دلیل ہے جسے پاکستان سے باہر مانا جا سکے؟
20۔ کیا آپ حساس ہیں؟ انٹروورٹ یا ایکسٹروورٹ میں سے آپ کا عمومی رویہ کیا ہے؟
- 21۔ کوئی ایسا پکوان جس کی خوشبو سے ہی آپ کھل اٹھتے ہوں؟ یا ایسا صرف شعر سن کر ہی ہوتا ہے؟ ویسے کوئی اچھے شعر بھی سنائیے جن کو سن کر کبھی آپ کھل اٹھے ہوں!
بہت اہم! اور نہایت خوبصورت!22۔ اردو محفل کا آپ کی زندگی میں کیا کردار ہے؟
- 23۔ ابھی تک کتنا سفر کر چکے ہیں؟ (اردو اور انگریزی والا الگ الگ بتائیں)۔
- 24۔ کبھی رفاہ عامہ کے کاموں میں وولنٹئیر کیا؟ دور طالب علمی میں کبھی ہم نصابی سرگرمیوں میں حصۃ لیتے رہے؟
اس کی کچھ مزید وضاحت کیجئے، تا کہ ہم بھی کچھ سمجھ پائیں۔محبت کی طلب اور رسد انسانی فطرت ہے۔ یہ زندگی میں نہ ہو تو زندگی غیر فطری سی ہو جائے گی۔
25۔ آپ کہتے ہیں کہ آپ خشک مزاج ہیں، حالانکہ اصیل خشک مزاج لوگ ایسے اعترافات سے باز رہتے ہیں۔ کبھی اپنے سے زیادہ خشک مزاج سے پالا پڑا؟ پھر کیسے اس کا مزاج تر کیا؟
احمد بھیا ایک چھوٹا سا سوال.دس کتابیں!
اگر ویسے دس کتابیں بتاؤں تو شاید یہ ایک مشکل کام ہو۔ اصناف کے اعتبار سے جو یاد آتی ہیں۔ ویسے عمومی تصور کے برخلاف، میرا مطالعہ زیادہ نہیں ہے۔
ادب:
- مختار مسعود کی آوازِ دوست اور سفر نصیب
- اشفاق احمد کی سفر در سفر اور زاویہ
- راجہ گدھ، حاصل گھاٹ، ایک دن ، بانو قدسیہ
- تمام ممتاز ادیبوں کے افسانے
- فائر ایریا۔ الیاس احمد گدی
- قلع جنگی ۔ مستنصر حسین تارڑ
- اینیمل فارم - جارج اورویل
- کائیٹ رننر - خالد حسینی
- ماں - میکسم گورکی (اردو ترجمہ )
مزاح:
- ابنِ انشاء کی سب کتابیں
- یوسفی صاحب کی کتابیں
- کرنل محمد خان کی کتابیں
- شفیق الرحمٰن کی کچھ کتابیں
نان فکشن:
- البدیع - عابد علی عابد
- بت خانہ شکستم من - امیر حسنین جلیسی
- ہدایت نامہء شاعر - ساقی فاروقی
- پہلا پتھر - نذیر حسین
- ڈاکٹر مبارک علی کی کتابیں
- اور کئی ایک تکنیکی کتابیں
شاعری:
شاعری کی کتابیں لکھنے بیٹھا تو ہو سکتا ہے کہ شام ہو جائے۔
سیلف ہیلپ کتابیں:
- Atomic Habits
- Mindset
- The Psychology of Money
- The Barefoot Investor
ویسے سیکھا کچھ نہیں۔
دینی کتب:
- توحید اور ہم ۔ بشیر صدیقی
- الرحیق المختوم - صفی الرحمٰن مبارکپوری
-محسنِ انسانیت - نعیم صدیقی
-مسلمانوں پر قرانِ مجید کے حقوق۔ ڈاکٹر اسرار احمد
دس کتابوں کی حد عبور کرنے پر معذرت!
-