انٹرویو محمد احمد کا انٹرویو

محمداحمد

لائبریرین
  • 16۔ شاعروں کے حلقے میں اٹھنا بیٹھنا ہوتا ہے؟ کیسے لوگ ہیں یہ؟ کیا کوئی محنت سے ان جیسا بن سکتا ہے یا یہ ودیعت شدہ ہے؟
  • 17۔ محفل کا سب سے اچھا دور کون سا تھا؟ کچھ اچھے محفلین ساتھیوں کو بھی ٹیگ کیجیے جن سے سہانی یادیں وابستہ ہیں۔
  • 18۔ آج کل کیا کام کر رہے ہیں اور ٹائم مینجمنٹ کے متعلق اب تک کیا سیکھ پائے ہیں؟

شاعروں کے حلقوں میں بالکل اُٹھنا بیٹھنا نہیں ہوتا۔ میرے معمولات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ میں ایکسٹرا کریکلر سرگرمیوں میں مبتلا ہوں۔ :) میں نے بامشکل دو یا تین مشاعرے پڑھے ہوں گے، وہ بھی بہت عرصہ پہلے۔ شاعری میرے حساب سے خداداد صلاحیت ہے، البتہ اسے محنت سے جلا بخشی جا سکتی ہے۔ مشاعروں کا شاعر بننا، البتہ آرٹ سے زیادہ "سائنس" ہے۔ :) :) :)

محفل کا سب سے اچھا دور شاید وہ تھا جب بہت زیادہ ادب سے تعلق رکھنے والے اراکین یہاں فعال تھے۔ اور سب اپنی موجودگی ، تحریروں اور تبصروں سے محفل کی رونقیں بڑھانے میں اپنا کردار کرتے تھے۔ پھر آہستہ آہستہ وہ لوگ محفل پر فعال ہوئے جو لوگوں کی ذہن سازی اپنے اپنے ایجنڈے کے تحت کرنا چاہتے تھے، دنیا کے سیاسی حالات بھی اُلٹ پُلٹ ہوتے رہے اور محفل پر ایک جنگ و جدل کا ماحول بن گیا۔ ایسے میں بہت سے سادہ لوح لیکن مخلص اراکین محفل سے رُخصت ہوگئے، یا انہوں نے اپنی آمد و رفت کو محدود کر لیا۔ اور ایک وقت آیا کہ محفل محض کچھ لوگوں کے لئے اکھاڑا بن کر رہ گئی۔ اور بہت کم لوگ اس صورتحال میں سروائیو کر سکے۔

آج کل پیشہ ورانہ مصروفیات کے علاوہ کچھ ذاتی پروجیکٹس پر کام کر رہا ہوں (لیکن بقول شخصے، کام کم اور پروکریسٹینیشن زیادہ دکھا رہا ہوں)۔ :) ٹائم منیجمنٹ کی جہاں تک بات ہے، تو میری یہ رائے ہے کہ اس سے زیادہ اہم یہ ہے کہ انسان پلاننگ کرنا سیکھے ( طویل مدّتی اہداف کے علاوہ قلیل مدّتی اہداف کے لئے یہ پلاننگ ماہانہ، ہفتہ وار یا روزانہ کی بنیاد پر کی جا سکتی ہے)، اور اس پلاننگ پر خود کو کاربند کرنے کے لئے ڈسپلین (یا ضبطِ نفس) سیکھے۔ ٹائم منیجمنٹ تو اُن لوگوں کے لئے ہوتی ہے جو بہت کام کرتے ہوں اور اُن کے کام پھر بھی رہ جاتے ہوں۔ ہمارے جیسے سست لوگوں کے لئے تو یہی بات ہے کہ جو بات طے ہوئی ہے اُس کے مطابق چلنے کی کوشش کریں۔ :) :)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
19۔ کیا محفل کے بند ہونے کی کوئی معقول وجہ سمجھ میں آئی اور دل کو تسلی ہوئی؟ یا اگر بند نہیں ہونی چاہیے تو کوئی ایسی دلیل ہے جسے پاکستان سے باہر مانا جا سکے؟

محفل بند ہونے کی جو بھی وجوہات انتظامیہ نے پیش کی ہیں وہ سب کی سب معقول ہی ہیں۔

اس میں زیادہ غلطی اراکین کی ہے کہ انہوں نے محفل کو Foregranted سمجھ لیا تھا، اور یوں ناقدری کی۔ مصروفیات البتہ سب کی ہی بڑھ گئی ہیں آج کے دور میں۔ ایک کام کو ترجیح دینے کا مطلب دوسرے کئی کام کا متاثر ہونا ہوتا ہے۔ تاہم محفل کو اگر فعال اور با مقصد صارف نہیں ملتے تو محفل کو چلانے کا پھر کیا مقصد رہ جاتا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
20۔ کیا آپ حساس ہیں؟ انٹروورٹ یا ایکسٹروورٹ میں سے آپ کا عمومی رویہ کیا ہے؟

آج کل ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ وہ حساس ہے اور دوسرے بے حس ہیں۔ :)

محفل اور سوشل میڈیا سے ہٹ کر شدید انٹروورٹ !

انٹروورٹ لوگوں کا ایک المیہ یہ ہے کہ وہ اپنے دوستوں کا انتخاب خود نہیں کرسکتے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
  • 21۔ کوئی ایسا پکوان جس کی خوشبو سے ہی آپ کھل اٹھتے ہوں؟ یا ایسا صرف شعر سن کر ہی ہوتا ہے؟ ویسے کوئی اچھے شعر بھی سنائیے جن کو سن کر کبھی آپ کھل اٹھے ہوں!

جو بھی مرغوب غذا ہو، اور اُسی وقت تازی تازی بنی ہو۔ اس کی خوشبو اچھی لگتی ہے۔

اشعار کی کیا بات ہے۔ ان کو سُن کر کھل اُٹھنا اور بجھ سا جانا دونوں ہی عام سے بات ہے۔

چلے آؤ ساون کی ضد نہ کرو ۔۔۔ بڑا لطف دے گا سفر دھوپ میں۔فرح دیبا
بس ایک گوشہ میں کُچھ دیپ جگمگاتے ہیں‌ ۔۔۔۔ وہ ایک گوشہ جہاں زُلفِ شب گھنیری ہے ۔ مصطفیٰ زیدی
خوبانِ شہر بھی نہ ہوئے مجھ پہ ملتفت ۔۔۔ میں بھی وہ بد دماغ کہ حسرت نہیں مجھے ۔ انور شعور
وہی ہوا نہ بدلتے موسم میں تم نے ہم کو بھلا دیا ہے ۔۔۔ کوئی بھی رُت ہو نہ چاہتوں کا زوال ہوگا یہ طے ہوا تھا۔ اعزاز احمد آزر
کون تھا تو کہ پھر نہ دیکھا تجھے۔۔۔مٹ گیا خواب آنکھ ملتے ہی۔ منیر نیازی

ویسے ہی کچھ اشعار جو یاد آئے۔ چھاپ دیے۔ :)

ویسے میں نے اشعار اس طرح لکھے ہیں کہ اگر کوئی اسکمنگ یا اسکینگ کرتا ہوا گزرے تو اُسے یہ نہ لگے کہ انٹرویو میں اشعار بھر دیے گئے ہیں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
22۔ اردو محفل کا آپ کی زندگی میں کیا کردار ہے؟
بہت اہم! اور نہایت خوبصورت!

مختصر لفظوں میں یوں کہنا مناسب ہوگا کہ اگر اردو محفل نہ ہوتی تو میں آج ویسا نہ ہوتا جیسا اب ہوں۔:)
میں نے اردو محفل سے سیکھا بھی بہت اور محبتیں بھی مجھے یہاں بہت ملیں۔ یعنی اساتذہ اور دوست دونوں ہی بہت بہترین قسم کے ملے محفل کے توسط سے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
  • 23۔ ابھی تک کتنا سفر کر چکے ہیں؟ (اردو اور انگریزی والا الگ الگ بتائیں)۔
  • 24۔ کبھی رفاہ عامہ کے کاموں میں وولنٹئیر کیا؟ دور طالب علمی میں کبھی ہم نصابی سرگرمیوں میں حصۃ لیتے رہے؟

سفر کا اتفاق شاذ ہی کبھی ہوتا ہے۔ بس دفتر سے گھر اور گھر سے دفتر۔ انگریزی والا سفر تو بطور پاکستانی کہیں نہ کہیں کرتے ہی ہوں گے۔ :)

رفاہِ عامہ کے کاموں میں بہت ہی کم ہی کام کیا ہے، بمشکل ایک دو ایونٹس، یعنی نہ ہونے کے برابر۔ البتہ تحریروں کے ذریعے اپنی پسند کی آگاہی پھیلانے کی کوشش ضرور کرتا ہوں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
25۔ آپ کہتے ہیں کہ آپ خشک مزاج ہیں، حالانکہ اصیل خشک مزاج لوگ ایسے اعترافات سے باز رہتے ہیں۔ کبھی اپنے سے زیادہ خشک مزاج سے پالا پڑا؟ پھر کیسے اس کا مزاج تر کیا؟

آپ نے اس بات کا سورس نقل نہیں کیا؟ :ROFLMAO:

ویسے میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ میں خشک مزاج ہوں، بلکہ یہ کہا تھا کہ میرا قریبی حلقہ مجھے خشک مزاج سمجھتا ہے۔ اپنے سے زیادہ خشک مزاج لوگ مجھے اچھے لگتے ہیں بشرط یہ کہ علم والے ہوں۔ اُن سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 

اے خان

محفلین
دس کتابیں! :thinking:

اگر ویسے دس کتابیں بتاؤں تو شاید یہ ایک مشکل کام ہو۔ اصناف کے اعتبار سے جو یاد آتی ہیں۔ ویسے عمومی تصور کے برخلاف، میرا مطالعہ زیادہ نہیں ہے۔

ادب:

- مختار مسعود کی آوازِ دوست اور سفر نصیب
- اشفاق احمد کی سفر در سفر اور زاویہ
- راجہ گدھ، حاصل گھاٹ، ایک دن ، بانو قدسیہ
- تمام ممتاز ادیبوں کے افسانے
- فائر ایریا۔ الیاس احمد گدی
- قلع جنگی ۔ مستنصر حسین تارڑ
- اینیمل فارم - جارج اورویل
- کائیٹ رننر - خالد حسینی
- ماں - میکسم گورکی (اردو ترجمہ )

مزاح:
- ابنِ انشاء کی سب کتابیں
- یوسفی صاحب کی کتابیں
- کرنل محمد خان کی کتابیں
- شفیق الرحمٰن کی کچھ کتابیں


نان فکشن:
- البدیع - عابد علی عابد
- بت خانہ شکستم من - امیر حسنین جلیسی
- ہدایت نامہء شاعر - ساقی فاروقی
- پہلا پتھر - نذیر حسین
- ڈاکٹر مبارک علی کی کتابیں
- اور کئی ایک تکنیکی کتابیں

شاعری:
شاعری کی کتابیں لکھنے بیٹھا تو ہو سکتا ہے کہ شام ہو جائے۔ :)

سیلف ہیلپ کتابیں:
- Atomic Habits
- Mindset
- The Psychology of Money
- The Barefoot Investor

ویسے سیکھا کچھ نہیں۔ :)

دینی کتب:
- توحید اور ہم ۔ بشیر صدیقی
- الرحیق المختوم - صفی الرحمٰن مبارکپوری
-محسنِ انسانیت - نعیم صدیقی
-مسلمانوں پر قرانِ مجید کے حقوق۔ ڈاکٹر اسرار احمد

دس کتابوں کی حد عبور کرنے پر معذرت!


-
احمد بھیا ایک چھوٹا سا سوال.
اگر آپ نے پانچ چھ سال پہلے کوئی کتاب پڑھی ہو اور اب حال میں اس کتاب کا تذکرہ ہو تو آپ کو اس کتاب میں کردار یا واقعات یا کوئی مضمون کتنا یاد رہتا ہے؟
مثال کے طور پر پر قلعہ جنگی ناول میں نے بہت پہلے پڑھا تھا، اب اس کا ذکر آیا تو مجھے صرف اس ناول کے آخری صفحات صرف اتنے یاد آرہے ہیں، کہ ناول کے کردار ایک تہہ خانے میں ہیں، بھوک سے مر رہے ہیں، ایک انگریز بھی ہوتا ہے شاید گھوڑےٖ کا بھی ذکر ہوتا ہے، کردار کا بھوک کی حالت میں خواب میں کھانا ، بس اتنا یاد آرہا ہے.
اب جتنا ذہن پر زور دے رہا ہوں تو تھوڑا تھوڑا یاد آرہا ہے.
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میں چاہتا ہوں کہ میری کتابِ حیات کے سرِ ورق کا عنوان "عبداللہ" ہو۔

البتہ پھر وہی بات کہ ایں سعادت بزورِ بازو نیست
آمین !
کیا شاندار بات کی ہے ، احمد بھائی ۔ اللہ کریم یہ دعا میرے لیے بھی قبول فرمائے!
 

محمداحمد

لائبریرین
جوابات میں ضرورت سے زیادہ تاخیر کے باعث اگر قارئین کو کوفت محسوس ہوئی ہو تو اُس کے لئے ہماری طرف سے معذرت قبول کی جائے۔

ہم تو سوچ رہے تھے کہ شاید باقی جوابات کی نوبت ہی نہ آئے۔ لیکن خیر جو خدا کو منظور! :)

  • 26- کبھی جانور پالے ہیں یا گارڈننگ وغیرہ کی ہے؟
  • 27۔ بچپن میں والدین سے متعلق کوئی ایسی یادیں تھیں جو اب مس کرتے ہیں؟
  • 28۔ اگر کہیں پرماننٹلی موو کرنا ہو تو دنیا کے کس شہر میں رہیں گے؟ اور وہاں جا کر نئے دوست بنائیں گے یا گوشہ نشین ہونے کو ترجیح دیں گے؟
  • 29۔ آپ کو آرٹ، سائنس، بزنس یا دیگر شعبہ جات میں سے کون سی چیز اپنی طرف کھینچتی ہے؟
  • 30۔ آپ کا پسندیدہ رنگ، پسندیدہ پھول، پسندیدہ زبان، پسندیدہ مشہور شخصیت اور پسندیدہ ریسٹورنٹ کون سے ہیں؟
  • 31- کون کون سی ان ڈور اور آؤٹ ڈور گیمز شوق سے کھیلتے او ر دیکھتے ہیں؟

جانور کبھی باقاعدہ نہیں پالے۔ بچپن میں البتہ گھر پر مرغیاں وغیرہ پالی جاتی تھیں جن میں ہماری کوئی خاص دلچسپی نہیں تھی۔ بقر عید سے قبل البتہ دس روز تک ایک نابغہ روزگار ہستی کی خدمت کا موقع ملا۔ :)

بچپن میں امی سے جو مار پڑا کرتی تھی وہ اب نہیں پڑتی۔ لیکن میں کوئی خاص مس نہیں کرتا اسے۔ :)

28 واں سوال بہت مشکل ہے۔ رہنے کو تو کراچی بہت اچھی جگہ ہے لیکن پاکستانیوں کی آدھی سے زیادہ مشکلات سرکار کی پیدا کر دہ ہیں یا اُن کی عدم توجہی کی وجہ سے ہیں۔ سو پاکستان میں ہی اگر کسی شہر کا انتخاب کرنا پڑا تو میرا انتخاب کراچی ہی ہوگا۔ پاکستان سے باہر کے لئے البتہ کچھ تحقیق کرنا ہوگی۔ اچھی جگہ وہی ہو سکتی ہے جہاں سکون ہو۔ شخصی آزادی ہو اور زندگی زیادہ دشوار نہ ہو۔ نئے دوست بنانا میرے لئے ذرا مشکل کام ہے۔ نئے ملنے والوں سے ذہنی ہم آھنگی کے امکانات بہت ہی کم ہوتے ہیں۔

عجیب بات ہے۔ لیکن مجھے آرٹ سائنس اور بزنس تینوں ہی اپنی طرف کھینچتی ہیں۔ البتہ شاید میرا زیادہ جھکاؤ آرٹس کی طرف ہے۔


پسندیدہ رنگ سفید یا سبز۔ پھول گلاب اور چنبیلی، زبان اردو، عربی، انگریزی، بالترتیب،

مشہور شخصیت: :thinking: عزم بہزاد، ہمارے اساتذہ میں سے تھے، آپ فرمایا کرتے تھے کہ مشہور ہونے کی کوشش نہ کرو، بلکہ مقبول ہونے کی کوشش کرو۔ مشہور تو کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن قبولِ عام ہر کسی کو نہیں ملتا۔ مشہور شخصیت ایسی کوئی خاص نہیں ہے، جس کا نام لیا جائے۔

پسندیدہ ریسٹورنٹ: گھر کی طرف راجھستان ۔ اور براڈ وے پیزا۔دفتر کی طرف کے بیز ۔ ویسے کوئی خاص تخصیص نہیں کرتا اور باہر کھانے کا اتفاق کم ہی ہوتا ہے۔

گیمز میں کرکٹ ہی کا شوق تھا۔ کھیلنے کا بہت پہلے چھوٹ گیا اور اب دیکھنے کا بھی چھوٹ گیا۔ بس ادھر اُدھر سے خبریں لے کر گزارا کر لیتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
محفل کے بیس سال میں کوئی ایسی ریٹنگ جو آپ نے کبھی استعمال نہیں کی؟
یہ بات میں نے آپ کے سوال کے بعد نوٹ کی کہ میں نے کبھی کسی کو ناقص املا کی ریٹنگ نہیں دی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ میری کوشش یہ ہوتی تھی کہ اقتباس لے کر باقاعدہ نشاندہی کر دوں۔ :) ویسے اور بھی منفی ریٹنگز کا استعمال بہت ہی کم کیا ہے میں نے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
پسندیدہ مصنف اور کیوں؟
پسندیدہ شاعر اور کیوں؟

پسندید مصنف تو بہت سے ہیں۔ جیسے کتابوں کے نام میں نے کئی ایک لکھ دیے ہیں۔

اگر ایک نام دینا ہوتو مشتاق یوسفی۔ کیوں؟ کیوں کا جواب یہ ہے کہ شستہ اور شائستہ اردو لب و لہجہ اور لطیف پیرائے میں گہری اور بے ساختہ باتیں۔

پسندیدہ شاعر : یہاں پر بھی یہ معاملہ ہے۔
کوئی ایک نام اگر لینا ہو تو افتخار عارف۔ کیوں کا جواب یہ کہ سنجیدہ معتبر لب و لہجہ اور باوقار انداز! مشکل اور سنجیدہ بات کو منظوم کرنا اُن کے لئے آسان ہے۔
 
Top