انٹرویو محمد احمد کا انٹرویو

محمداحمد بھائی! آپ نے بالکل مائنڈ نہیں کرنا پلیز۔ آپ کے انتظار میں بیٹھی آڈئینس چنے چباتے ہوئے کچھ گپیں تو ہانکے گی ہی!
جب سے محفل کے جانے کا سنا ہے۔۔۔دل چاہتا ہے سارے نظم و ضبط کی دھجیاں وغیرہ اڑا دی جائیں۔۔۔سو کچھ احباب کے ساتھ مل کر نہ چاہتے ہوئے بھی اڑ رہی ہیں، اڑتی رہیں گی یہاں تک کہ نبیل بھائی اپنے خطبے پر اپریل فول کا ٹیگ لگا دیویں!
آپ جب بھی آئے، جوابات جاری رکھیے گا اور پھر ہم مزید سوالات کی پٹاری کھولتے رہیں گے۔
 
”مرڈر مسٹری“

آ مرڈر مسٹری جو ہم دیکھ رہے ہیں
چلیں اچھا ہوا آپ کو لارڈز آف دا رنگز دیکھنے کو نہ ملی تو آپ نے بدلہ پور میں آ کر پینتالیس منٹ کی مووی سیلیکٹ کر لی!
 

محمداحمد

لائبریرین
نفیس، سُلجھے ہوئے،خوش اخلاق، عمدہ ذوق، مثبت اور تعمیری سوچ کے حامل محمداحمد کا شمار ایسے محفلین میں بجا طور پہ کیا جا سکتا ہے کہ جنھیں سب محفلین پسند کرتے ہیں۔معاملہ فہم، بحث و تکرار اور دل آزاری سے دُور محمد احمد اُن روایات کے امین ہیں جہاں آزادیٔ اظہارِ رائے سے زیادہ دوسروں کا احترام اور اُن کے جذبات و احساسات کو اہم جانا جاتا ہے۔

صاحبِ علم اور ادب شناس ہونے کے ساتھ ساتھ موصوف خود بھی عالیٰ پائے کے شاعر اور نثر نگار ہیں۔ ان کی شاعری کی بات ہو یا نثر کی، اداسی اور امید، دُکھ اور حوصلہ دونوں رنگ ملے جلے نظر آتے ہیں۔

یہ اداسیوں کا جو رنگ ہے، کوئی ہو نہ ہو مرے سنگ ہے
مرے شعر میں، مری بات میں، مری عادتوں میں، صفات میں

حوصلوں میں دراڑ ڈال کے دیکھ
پسِ ہر تہہ چٹان پڑتی ہے

کراچی میں رہتے ہوئے اُن کا ذہن دُور کبھی پہاڑوں کی سیر کرتا ہے اور کبھی صحراؤں کی۔

کسی پہاڑ کے ٹیلے پہ بیٹھ کر اک دن
کبھی چَراتے ہوئے بکریاں کتاب پڑھوں

کتب بینی کا شوق تو بے حد ہے لیکن ان کی بہت سی اچھی عادات میں سے ایک عادت یہ بھی ہے کہ خود نمائی سے بے حد کتراتے ہیں۔ سو ہم نہیں جان پاتے کہ آج کل کیا پڑھ رہے ہیں، کتنا پڑھ رہے ہیں اور کتنا کچھ پڑھ چکے ہیں۔ ہم ایک لڑی بنا بیٹھیں تو پوری اُردو محفل میں لاؤڈ سپیکر پہ اعلان کرتے پھرتے ہیں کہ اج ای ویکھو۔۔۔فلاں زمرے وچ ساڈی ودھیا لڑی۔۔۔۔ ویکھنا نہ بھُلنا۔۔۔۔۔ واجاں مار مار نہیں تھکدے۔:love: پر محمد احمد کئی برس تک اپنی بنائی لڑیاں چھُپا کے بیٹھے رہتے ہیں۔ کوئی خود سے دریافت کر لے تو کر لے۔ سو کئی خزانے یوں ہی پڑے رہ جاتے ہیں۔

خود کو صحیح سمت میں متحرک رکھتے ہیں ماشاءاللہ۔

آپ بھی احمدؔ فقط ناصح نہ بنئے کیجے کچھ
ہر ادا حسن ادا ہو ہر سخن حسن سلوک

اُن کی فکر کی پرواز بہت بلند ہے۔

مرا دل بھی تھا کبھی آئنہ کسی جام جم سے بھی ماورا
یہ جو گرد غم سے ہے بجھ گیا اسی آئنے میں فسوں بھی تھے

یہ مقام یوں تو فغاں کا تھا پہ ہنسے کہ طور جہاں کا تھا
تھا بہت کڑا یہ مقام پر کئی ایک اس سے فزوں بھی تھے

محمد احمدکو اگر دنیا میں کچھ چُننے کا موقع دیا جائے تو میرے خیال میں وہ چُنیں گے۔
وفا،مروت،خلوص و ایثار اور مہر و الفت۔

احمد اگر ایک طرف سنجیدہ طبیعت ہیں تو دوسری طرف شگفتگی بھی اُن کے مزاج کا حصہ ہے۔ اور آپ جانتے ہیں کہ پھر شگفتگی کس قدر دل پزیر ہو گی۔

احمد کے بارے میں ہم بجا طور پہ کہہ سکتے ہیں کہ احمد ایک مُحبِ اسلام، مُحبِ وطن اور مُحبِ امن انسان ہیں۔ اس دھاگے کے شروع میں لکھا گیا ہے کہ انھیں سب محفلین پسند کرتے ہیں تو ثبوت کے طور پہ ایک اور ہر دلعزیز شخصیت کی رائے دیکھتے ہیں۔
ظہیراحمدظہیر ، احمد کے لیے خاص ایک دھاگے میں یُوں اظہارِ خیال کرتے ہیں۔
محفلِ صد آہنگ میں یعنی کہ اس گلشنِ ہفت رنگ میں" ہوا کرتا تھا ایک طائرِ خوش نوا ، خوش رنگ و خوش ادا ، ہمدم و دمسازِ گل ، ہم فغانِ نالۂ بلبل ، سخن طرازِ بے مثال و نغمہ سنجِ باکمال کہ اسیر تھے اہلِ چمن جس کی شیرینیٔ گفتار کے ، زمزمہ ہائے محبت اوصاف تھے منقار کے ۔ اس عنقائے ہما مثال کی آسمانِ حرف پر پرواز تھی۔۔۔۔۔اردو محفل کے دیرینہ رکن اور لائبریرین ،محبوب اور ہر دلعزیز ، خلیق اور ملنسار اور صلح جو انسان ، میرے اور آپ کے پسندیدہ قلمکار۔۔۔۔۔۔

مجھے لگتا ہے کہ شاید ابھی تک ہم میں سے کسی نے احمد سے انٹرویو نہیں لیا۔ سو مریم افتخار نے یہ اعزاز مجھے سونپا ہے (کہ جس نے آج تک اردو محفل پہ نہ کسی سے انٹرویو لیا نہ دیا۔ :) )کہ آج میں محمد احمد کا انٹرویو لوں۔

تو آئیے چند سولات سے آغاز کرتے ہیں۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ

جاسمن بہن!

گو کہ اس انٹرویو کی شنید تھی لیکن پھر بھی آپ کی طرف سے یہ لڑی دیکھ کر حیرت ہوئی۔ آپ نے جس شخصیت کا تعارف لکھا ہے وہ تو کافی دلچسپ اورمسحور کن معلوم ہوتی ہے۔ مجھ سے اگر کبھی ملاقات ہوئی تو ایک انٹرویو میں بھی کروں گا۔ 😊

میں ان دنوں ذرا عید کی تقریبات میں مصروف رہا (بلکہ اب بھی ہوں)، اس لیے اس لڑی میں تاخیر سے پہنچا۔ایک آدھ دن میں حاضر ہوتا ہوں اور حتی المقدور احباب کے سوالات کے جواب دیتا ہوں۔ ہر دو طرح کی تاخیر کے لیے معذرت قبول کیجے۔ ❤️

تب تک آپ لوگ اپنی گفتگو جاری رکھیے۔ :) :)
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
میری مختصر ملاقات ہوئی ہے، محمد احمد بھائی بہت ہی نفیس شخصیت کے مالک ہیں،
دھیمی آواز، مسحور کن شخصیت ،دوستوں کی طرح گپ شپ، بزرگوں کی طرح نصیحت، ،ان کا ہر پہلو خوبصورتی پر مبنی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
آپ نے جس شخص کا تعارف لکھا ہے وہ تو کافی دلچسپ اورمسحور کن معلوم ہوتی ہے۔ مجھ سے اگر کبھی ملاقات ہوئی تو ایک انٹرویو میں بھی کروں گا۔
مجھ سمیت تین عظیم شخصیات نے آپ کے بارے میں ایک جیسی رائے دی ہے۔ اب آپ اپنی رائے سے رجوع کریں گے؟ :D
 

باباجی

محفلین
چلیں اچھا ہوا آپ کو لارڈز آف دا رنگز دیکھنے کو نہ ملی تو آپ نے بدلہ پور میں آ کر پینتالیس منٹ کی مووی سیلیکٹ کر لی!
آپ جیسے بڑے لوگ بڑی بڑی فلمیں دیکھتے ہیں ۔۔ میں تو نیٹ فلیکس پہ جاپانی اینیمیٹڈ سیریز دیکھتا ہوں بس اور ان لوگوں کی پرفیکشن کا فین ہوگیا ہوں ڈیٹیلنگ میں ان لوگوں کوکوئی پیچھے نہیں چھوڑ سکتا
 
آپ جیسے بڑے لوگ بڑی بڑی فلمیں دیکھتے ہیں ۔۔ میں تو نیٹ فلیکس پہ جاپانی اینیمیٹڈ سیریز دیکھتا ہوں بس اور ان لوگوں کی پرفیکشن کا فین ہوگیا ہوں ڈیٹیلنگ میں ان لوگوں کوکوئی پیچھے نہیں چھوڑ سکتا
ریکمنڈ کریں کچھ اچھا جیپینیز کنٹینٹ بھی ۔
 

باباجی

محفلین
ریکمنڈ کریں کچھ اچھا جیپینیز کنٹینٹ بھی ۔
جاپانی اینیمیشن میں بہت کچھ شامل ہے بڑوں کا کنٹینٹ بھی اور بچوں کا بھی اور جتنی تفصیل سے وہ پیش کرتے ہیں بندہ حیران رہ جاتا ہے ۔۔ میں زیادہ مارشل آرٹ، فینٹسی بیسڈ کنٹنیٹ دیکھتا ہوں لیکن آپ کے لیے میں ریکمنڈ کروں ایک بہت پیاری سیریز جس کا ایک کردار چھوٹی سی بچی ہے اور میں اس چھوٹو کا عاشق ہوں ۔۔ سیریز کا نام ہے spy-x-family یہاں اسپائلر نہیں دوں گا لیکن اتنا ضرور کہوں گا پیسہ وصول سیریز ہے
 
Top