مبارکباد محمدعلم اللہ اصلاحی سالگرہ مبارک

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
محفل میں پانی پلانے والے Aquarian کی تعداد ماشاءاللہ کافی ہے اور15فروری محمد علم اللہ اصلاحی کی سالگرہ کادن ہے
محمدعلم اللہ اصلاحی صاحب نئے محفلین ہیں اورfellow Aquarian ان کو سالگرہ مبارک - اللہ تعالٰی آپ کے علم میں عمر میں رحمتیں اور برکتیں شامل فرمائے-

Happy-BirthDay-SMS_zps366b570e.gif
 

نایاب

لائبریرین
محترم محمد علم اللہ اصلاحی بھائی دلی دعاؤں بھری سالگرہ مبارک
اللہ تعالی سدا آپ پر مہربان رہتے آنے والے وقتوں میں آپ کی سب جائزخواہشات کی تکمیل فرمائے آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جنم دن کی بہت بہت مبارک ہو اصلاحی صاحب۔۔۔:birthday:
امید ہے اب والدین اصلاح کی خاص ضرورت محسوس نہ کرتے ہونگے۔ :p
اللہ آپکو زندگی کی تمام خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین
 
کہتے ہیں وقت گذرتے پتہ نہیں چلتا ۔یہ تو برف کے مانند پگھل جاتاہے ۔اور ایک دن مکمل پگھل کر اپنا وجود کھو دے گا ۔ میں نے بھی ایسے ہی آج اپنی زندگی کے چوبیس بہاریں کھو دیں ۔پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں حسرت و مایوسی اور اپنی ناکامی پر رونا آتا ہے آگے دیکھتا ہوں تو منزل دور بہت دور نظر آتی ہے ۔بس خدا ہی سے مدد کا طالب ہوں۔
اس موقع پر میں دور و نزدیک کے ان تمام دوستوں اور محبین کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔جنھوں نے مجھے اپنے دلپذیر چاہتوں کاپیغام ارسال کیا ۔دعائیں دیں اور اپنی نیک تمناﺅں اور خواہشوں کا اظہار کیا ۔خواہ وہ ایس ایم ایس کے ذریعہ ہو،میل کے ذریعہ یا پھر فون و زبانی۔
بلاشبہ فطرت کے ڈھیر سارے تحفوں میں سے خوبصورت تحفہ مخلص اور قدر دان دوست بھی ہوتے ہیں جو منزل تک پہنچنے میں رہبری کرتے اورترقی کی جانب بڑھنے میں ہمیشہ رہنمائی اور مدد کرتے ہیں، انکا ساتھ کبھی بھی تھکاٹ کا احساس ہونے نہیں دیتا۔ مجھے لکھتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ مجھے آپ جیسے بے شمار دوست اور محبین ملے ہیں جو دکھ سکھ، خوشیاں تقسیم کرتے ہوئے فاصلے سمیٹ رہے ہیں۔
ایک مرتبہ تمام کا پھر شکریہ
!!اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
 
Top