محفل کے جِن بھوت

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب کسی کو اچھا لگے یا برا لگے جان کہ امان کے لیے حاضری لگوانی ہی پڑے گی۔
بہکانے والے بہکائے شوق سے اکثر ہم کو تم کو
آنا جانا ملنا جلنا چھپ کر کھل کر ہم کو تم کو
ایک مصرع یاد آیا
تم آتے ہو ہم جاتے ہیں اب میل کی صورت کیونکر ہو

واپسی ہوتی ہے کام وام کے بعد۔
اور ہاں بالکل اب یہ مت سوچئیے گا کہ کسی کو برا لگے گا یا اچھا۔ بس یہ طے کر لیجئیے کہ اتنے سالوں کی غیر حاضری کا حساب چکانا ہے عامر بھائی۔
 
علی وقار

محفلین
@عامر گولڑوی کے سات سالوں میں 8 مراسلے۔
بھئی واہ ! ایک مراسلہ زیادہ کیسے ہو گیا؟:):):)

عامر گولڑوی! حاضر ہوں۔۔ں۔ںں۔ںں۔ںں۔:)

😊
ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا
جاسمن صاحبہ! عامر بھائی کے فعال ہونے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔ آپ کے موکل اب کافی تگڑے ہو گئے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
جاسمن صاحبہ! عامر بھائی کے فعال ہونے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔ آپ کے موکل اب کافی تگڑے ہو گئے ہیں۔
بس اب محفل کی نظامت زیادہ دور نہیں رہی۔ موکل مزید تگڑے ہو جائیں ذرا۔ البتہ راز رکھیے گا۔ نبیل بھائی کو تو بالکل پتہ نہ چلے۔:)
 
علی وقار

محفلین
بس اب محفل کی نظامت زیادہ دور نہیں رہی۔ موکل مزید تگڑے ہو جائیں ذرا۔ البتہ راز رکھیے گا۔ نبیل بھائی کو تو بالکل پتہ نہ چلے۔:)
لگے ہاتھوں، موجودہ ناظم کو بھی آواز دے لیجیے۔ موصوف بھی ایک طویل عرصہ سے غائب ہیں۔ اب تو باقاعدہ تشویش ہو چلی ہے۔ دعائے سلامتی۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بس اب محفل کی نظامت زیادہ دور نہیں رہی۔ موکل مزید تگڑے ہو جائیں ذرا۔ البتہ راز رکھیے گا۔ نبیل بھائی کو تو بالکل پتہ نہ چلے۔:)
نبیل بھیا تو اب جولائی 2024 میں آئیں گے نا۔
موکل تگڑے کرنے کی بجائے گھڑی کی سوئیاں تیز گھمائیے جاسمن آپا
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
نبیل بھیا تو اب جولائی 2024 میں آئیں گے نا۔
موکل تگڑے کرنے کی بجائے گھڑی کیطسوئیاں تیز گھمائیے جاسمن آپا
دونوں کام ساتھ ساتھ کرتی ہوں۔ آپ لوگ ذرا مہم چلاؤ۔
آئے گی بھئی آئے گی۔ جاسمن آپا آئے گی۔
اندر خانے میں ساتھ دوں گی لیکن اوپن فورم پہ بے نیاز ہو جاؤں گی کہ یہ لوگ بہت اصرار کر رہے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
 
Top