یاز
محفلین
مشورہ صائب، لیکن اب تدوین نیست ممکنتاریخ ساز کے بجائے تاریخی مراسلے کہنا زیادہ مناسب نہ ہوگا؟!
میری ناقص رائے میں تاریخ ساز مراسلے تو نئے فونٹ اور نئی اردو ٹیکنالوجی وغیرہ سے متعلق مراسلہ جات کو کہنا چاہیے۔
مشورہ صائب، لیکن اب تدوین نیست ممکنتاریخ ساز کے بجائے تاریخی مراسلے کہنا زیادہ مناسب نہ ہوگا؟!
میری ناقص رائے میں تاریخ ساز مراسلے تو نئے فونٹ اور نئی اردو ٹیکنالوجی وغیرہ سے متعلق مراسلہ جات کو کہنا چاہیے۔
عنوان میں تدوین تو بہت دیر تک ممکن رہتی ہے۔مشورہ صائب، لیکن اب تدوین نیست ممکن
شاید ہمارا موبائل کچھ سستا ہے تو ایسی اہم سہولیات و آسائشات سے تہی دست وغیرہ ہے۔ سو اے برادرِ بزرگ، ہم مراسلۂ اول کے چہار طرف کوئی تیر کا سرا نہ پاتے ہیں۔ وگرنہ ایک دفعہ جو سرا ہاتھ آ جاتا تو ہم پوری ڈور کو سلجھا چکتے۔عنوان میں تدوین تو بہت دیر تک ممکن رہتی ہے۔
پہلے مراسلے کے اوپر بائیں طرف جو تیر کا سرا بنا ہوا ہے آپ اسے کلک کرکے دیکھیے ۔ تدوین کااختیار موجود ہوگا۔
فون میں محفل کے صفحات کچھ مختلف ہوتے ہیں ۔ جب کمپیوٹر استعمال کرنے کا موقع ملے تو تدوین کرلیجیے گا۔شاید ہمارا موبائل کچھ سستا ہے تو ایسی اہم سہولیات و آسائشات سے تہی دست وغیرہ ہے۔ سو اے برادرِ بزرگ، ہم مراسلۂ اول کے چہار طرف کوئی تیر کا سرا نہ پاتے ہیں۔ وگرنہ ایک دفعہ جو سرا ہاتھ آ جاتا تو ہم پوری ڈور کو سلجھا چکتے۔
پس ثابت ہوا کہ سستا روئے بار بار وغیرہ
اس دنیا کے اصول بہت عجب ہیں۔ جب کوئی شخص سزا یا قید کاٹ کر آبھی جاتا ہے۔ تو اس کی تصویر تھانے کی دیوار پر لٹکی رہتی ہے۔ جیلر کے رجسٹر میں اس کا اندراج ہوا رہتا ہے۔ کبھی کسی کو تھانوں میں جانے کا اتفاق ہوا ہو۔ تو وہاں اشتہاریوں کے بورڈ پر تصاویر لگی ہوتی ہیں، ان افراد کی جن کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ یا جو سزا کاٹ کر دوبارہ نہیں آتے۔ یا وہ بھی جو سزا کاٹنے گئے تو واپس ہی نہیں آئے۔ الغرض اس اشتہاری بورڈ پر چند تصاویر رہتی ہی ہیں۔ پرانے اشتہاریوں کی تصاویر اتار کر دفتر بند کر دی جاتی ہیں۔ اور نئے اشتہاریوں کی تصاویر لگا دی جاتی ہیں۔سید عمران :
ہماری محفل میں کسی دور میں تھانہ ہوا کرتا تھا۔ وہاں لوگ شکایات بھی لگاتے تھے۔ لیکن چونکہ علاقہ میں عرصہ سے کوئی نیا تھانیدار نہیں ہے سو محفل میں اشتہاریوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ابھی ہی دیکھیے۔ چند تازہ تازہ اشتہاری اپنی سزا کاٹ کر دوبارہ آئے ہیں۔ اصل میں یہ اشتہاری ہی ہیں جو ہر دلعزیز ہوتے ہیں۔ ان کے دم سے رونقیں ہوتی ہیں۔ عوام جس دلجمعی سے ان کا استقبال کر رہی ہے۔ وہ اس بات کا ثبوت بھی ہے۔
انہی اشتہاریوں کی محفل واپسی سے مجھے یہ خیال آرہا ہے کہ محفل میں بھی اشتہاری کوچہ ہونا چاہیے۔ تاکہ جب کوئی اشتہاری عارضی طور پر معطل ہو۔ تو واپس آکر وہاں پر حاضری دے۔ تاکہ اشتہاری بورڈ بالکل تازہ معلومات کا ذخیرہ بن سکے۔
تازہ اشتہاری جو اپنی سزا کاٹ کر آئے ہیں۔ ان کے بارے میں چند تفصیلات حاضر ہیں۔
arifkarim :
یہ ایک مانے ہوئے اشتہاری ہیں۔معطلی ان کا دوجا گھر ہے۔ اور ان کو تازہ دم کرنے کا وسیلہ بھی۔ ہر چھوٹے اور بڑے جھگڑے میں یا تو باقاعدہ شامل ہوتے ہیں، یا کم از کم اس کے پاس سے ضرور گزرتے ہیں۔ کافی بار معطل ہوچکے ہیں۔ لیکن خاص فضل ہے کہ اسی طور طریق سے روش رنداں پر قائم ہیں۔ محفل کی آدھی رونقیں ان کے طفیل ہیں۔ جس عزم و ہمت سے یہ مسلسل مدتوں سے اس روش پر قائم ہیں یقینی طور پر مجھ جیسے شخص کے لیے مشعل راہ ہے۔ عارف یوں ہی سدا اپنے ہونے کا ثبوت دیتے رہیں۔
اکمل زیدی :
اکمل زیدی صاحب بالکل ہلکے پھلکے تو اکثر ہی چونچ لڑاتے نظر آجاتے ہیں۔ تاہم کبھی کسی بڑے جرم پر تھانیدار کی گرفت میں نہیں آئے تھے۔ ماشاءاللہ سے پہلی بار سزا کاٹ کر آئے ہیں۔ معطلی والا ڈر بھی اتر گیا ہے تو ہم یہ سمجھتے ہیں اب زیادہ گرم جوشی سے اپنے "ہونے" کا ثبوت دیں گے۔
اے خان :
محفل کی عدالت بڑی ظالم ہے۔ بچوں کو بھی عارف جیسوں کے ساتھ معطلی والے خانے میں رکھا گیا۔ میرا ارادہ ہے کہ اس ظلم کے خلاف باقاعدہ چند محفلین لے کر احتجاج کیا جائے۔ جس عمر میں یہ معطلی کی سزا بھگت آئے ہیں۔ امید ہے کہ بڑے پر پرزے نکالیں گے۔ ہم مستقبل میں انہی "محفلی گلو بٹ" کی کرسی پر رونق افروز دیکھتے ہیں۔
رینجر کا حملہ ہی لگتا ہے کہ بڑے بڑے نام گرفت میں آئے ہیں۔ سید عمران بھی کبھی کبھار تفریح طبع کے لیے یوں ہی چونچ لڑا لیا کرتے ہیں۔ تاہم اس بار جھگڑے کی جگہ سے گرفتار کیے گئے تو یہ ستارہ امتیاز ملا۔ یوں ستاروں پر کمند ڈالنے کا کام بھی کیا۔ ایک غیر سرکاری گفتگو کے دوران بتاتے ہیں کہ میری نظر تمغہ جرأت پر ہے۔ جو محنت اور لگن ان کا خاصہ ہے۔ ہم وہ مقام بھی ان کے پاؤں میں دیکھتے ہیں۔نوٹ: ہم ایک بار پھر سے ایک نئے کوچے کے ساتھ حاضر ہیں۔ پرانے کوچوں سے عوام اکتا رہی ہے۔ سو وقت کی ضرورت کے تحت ایک نیا کوچے کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس کوچے کو متحرک اور پررونق رکھنے کے لیے آپ احباب سے گزارش ہے کہ پوری محفل میں "ات اٹھائے" رکھیں۔
سید لبید غزنوی :
آہاں۔۔۔ "نکلے جو میکدے سے تو دنیا بدل گئی" والا معاملہ تو ہمیں آپ کو دیکھ کر سمجھ میں آیا۔ یہ عمر اور یہ بال و پر۔۔۔ شاہین بچے تو آپ ہی ہیں۔ آپ کے انداز و اطوار اور جنگ جیتنے کے اصول بہت زبردست ہیں۔ اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی آپ کی بحثی حکمت عملی کسی دوراہے کا شکار نہ ہوگی او رآپ یوں ہی حق بات کا پرچار کرتے رہیں گے۔ اور یوں اس اشتہاری کوچے میں آپ کا آنا جانا رہے گا۔
فاخر رضا :
کہتے ہیں کہ پوت کے پاؤں پالنے سے نظر آجاتے ہیں۔ کون جانتا تھا کہ یہ چند ماہ کا جنگجو بنا کسی تربیت کے ایسا میدان میں اترے گا کہ حشر اٹھا رکھے گا۔ اللہ اللہ۔ کیا بات ہے۔ کیا ہی بات ہے۔ بھئی میدان جنگ میں آپ خوب لڑے۔ آپ کی ہمت و جرأت کی داد نہ دینا زیادتی ہوگا۔ امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنے جوہر دکھلاتے رہیں گے اور یوں ہی محفل کی رونق کو بڑھاتے رہیں گے۔
کچھ احباب نے خود ساختہ معطلی اختیار کر رکھی ہے۔ اور اس اشتہاری کوچے میں ان کا ذکر نہ ہو تو کوچے کی اشتہاریت پر شبہ کیا جا سکتا ہے۔ سو ان کا تذکرہ بھی ضروری ہے۔
قیصرانی :
قیصرانی جب محفل میں ہوتے تھے۔ تب بھی اشتہاری ہی تھے۔ اب جب وہ اپنے تئیں دنیا کو تیاگ کر درویش ہوگئے ہیں تو بھی ان کے اشتہاری ہونے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ کم از کم میرے نزدیک۔ کہتے ہیں چور چوری سے جاتا ہے ہیرا پھیری سے نہیں۔ سو خاقان نے خود ساختہ معطلی تو اختیار کر رکھی ہے لیکن اردو کتابوں کی ٹائپنگ اور ترجمے سے ہاتھ نہیں اٹھایا۔ ہمیں ان کی معطلی ہر گز نہیں بھاتی۔ اور اب ان سے بھی یہی کہنا ہے کہ زمانہ آیا بےحجابی کا عام دیدار یار ہوگا کے مقصداق محفل کو بھی اپنے دیدار سے فیضیاب فرمائیں۔ بڑا اشتہاری اگر عرصہ منظر عام سے غائب رہے تو تمثیل بن جاتا ہے۔ سو فکر کریں۔ اور واپس آئیں۔
فرحت کیانی :
لو بھئی! اب میں کیا بات کروں۔ یہ محترمہ تو ہر جگہ ہی معطل ہیں۔ اتنی معطل ہیں کہ لگتا ہے کسی دن جاب سے معطل ہو کر رہیں گی۔ پہلے کیانی آیا جایا کرتی تھیں۔ اور کچھ نہیں تو کبھی کبھار کوچہ کی رکنیت خطرے میں ڈال کر کچھ پکا بھی لیتی تھیں۔ اور پھر سال بھر اس کی تصاویر دیکھ کر ہی دل بہلایا کرتی تھیں۔ لیکن اب تو لگتا ہے کہ اپنی حرکتوں کے سبب کچن سے بھی نکال باہر کر دیا گیا ہے۔ کیانی آپ بھی خود ساختہ معطلی کو معطل کریں اور اپنے ہونے کا ثبوت دیا کریں۔
متفرق: میری محفل سے گزارش ہے کہ محمداحمد ، محمد امین اور فلک شیر کو بھی معطل کر دیا جائے۔ قسم سے حد ہوتی ہے۔ مدتوں سے یہ لوگ رکن ہیں اور کسی جھگڑے میں حصہ نہیں لیتے۔ اور اپنے تئیں خود کو سنائپر سمجھتے ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ انتظامیہ ایسے لوگوں کو اس لیے معطل نہیں کرتی کہ ایسا نہ ہو ان کو معطل ہونے کی خبر ہی نہ ملے۔ اور لوگوں کے دل سے معطلی کا ڈر نکل جائے۔ بھئی اصول بھی یہی ہے کہ "ڈر بنا رہنا چاہیے"۔
کئی ایک احباب کا تذکرہ میں نے خود چھوڑ دیا ہے۔ آخر آپ لوگوں نے بھی کسی کے بارے میں کچھ لکھنا ہوگا۔ سب کا میں ہی لکھ دوں گا تو پھر آپ کیا کریں گے۔
اعلان: میں اس کوچے کی بنیاد محض دوستانہ بنیادوں پر رکھ رہا ہوں۔ معطلی کو لے کر ہلکی پھلکی گپ شپ کر لینی چاہیے۔ تنقید و تضحیک ہرگز مقصد نہیں ہے۔تاہم مذکور اراکین سے اگر کوئی اعتراض کرے تو میں اس کا نام اور وہ سطریں حذف کر دوں گا۔
اوہ، اب سمجھ میں آیا!!جو بھی احباب اس وقت ایکٹو تھے، وہ اس مراسلے کو شاید ہی بھلا پائیں۔ ویسے اصل مزہ زیرِ نظر مراسلے والی پوری لڑی پڑھ کے آئے گا۔
مزہ آیا کہ نہیں، فلو صاحبہ؟اوہ، اب سمجھ میں آیا!!![]()
الحمدللہ ہم بالکل ٹھیک ہیں اور ایڈجیکٹو کی ڈگریز کے زیر اثر آپ کو فلو، فلوئر اور فلوئسٹ میں سے بھلا کیا کہہ سکتے ہیں!!! 😂مریم فلو، کیسی ہیں آپ؟؟![]()
اللہ تعالی ہر وائرس کی نظر بد اور بیکٹیریا کے لمس بد سے بچا کر رکھیں!ان کو فلو ہوا ہے کل سے۔
نہیں سر۔۔۔ سب سے زیادہ زبردست کی ریٹنگ غالبا اس دھاگے پر ہے۔۔۔مکرمی نیرنگ خیال صاحب کے اس مراسلے نے شاید سب سے زیادہ زبردست ریٹنگ وصول پائی ہیں۔
زبردست جناب۔کمال کا مراسلہ ہے۔
بس ان دنوں ہم ہر چیز پر کچھ لکھ مارا کرتے تھے۔۔۔۔۔ پھر رفتہ رفتہ ٹھنڈ ہوئی۔۔۔۔زبردست جناب۔کمال کا مراسلہ ہے۔
یہ تو ہم دیکھنے سے محروم ہی رہ گئے تھے۔ ایک اور زبردستی اضافہ۔
اس دعوے سے بھی رجوع کر لیا گیا۔ نیرنگ خیال بھائی کی ذیلی پوسٹ دیکھنے کے بعد:یہ شاید محفل کا سب سے زیادہ ریٹڈ مراسلہ ہے
السلام علیکم!
آپ کی بدقسمتی اور اردو محفل کی انتہائی خوش قسمتی ہے کہ آپ نے یہ فورم جوائن کر لیا ہے۔ چونکہ آپ ایک انتہائی علمی و ادبی شخصیت ہیں۔ اور آپ ہی وہ گائے ہیں جنہوں نے اردو کی دنیا کو اپنے سینگوں پر اٹھا رکھا ہے۔ لہذا اراکین کا آپ کو جاننے کا شوق آپ کو کسی پل چین سے نہیں بیٹھنے دے گا۔ اور یہ جابجا آپ کے تعارف کے مشاق نظر آئیں گے۔ گرچہ اس تعارف لکھنے کے عمل میں آپ کے سینگ ہلنے سے دنیائے اردو میں زلزلہ آنے کا غالب امکان ہے۔
آپ نئے ہیں، اردو کے لیے نہیں۔ بلکہ محفل کے لیے۔اور سب جانتے ہیں کہ محفل آپ ہی کے دم سے ہے۔ دم کو زبر کے ساتھ ہی پڑھیں۔ لہذا آپ جب بات کریں گے تو وہ قانون بن جائے گی۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ جو بھی بولیں بنا سوچیں سمجھے بولیں۔ یہاں ذیل میں آپ کے لیے تعارف پیش کرنے اور عمومی گفتگو کے لیے چند انتہائی غیر ضروری ہدایات لکھ رہا ہوں۔ ویسے تو آپ کی عملی شخصیت نے ایک نظر میں بھانپ لیا ہوگا کہ نیچے اس نے اپنے بےربط جملوں سے کیا کچھ کہنے کی کوشش کی ہوگی۔ لیکن پھر بھی میری التجا ہے کہ کڑوا گھونٹ سمجھ کر، طبع پر بار سمجھ کر یا کوئی ادب کے قوانین سے بالکل نابلد تحریر سمجھ کر ان کالے اصولوں پر نظر کیجیے۔ غلطیاں مت نکالیے۔ یہ اصول مرقع غلطی ہیں۔ ہاں آپ اس میں اضافہ کرنا چاہیں تو دل کی سیاہیوں سے آپ کا شر مقدم ہے۔
تعارف پیش کرنے کے لیے ہدایات:
- سلام کرنا ایک روایت ہے۔ سو طرز کہن سے نجات پائیں۔ تعارف میں سلام وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سیدھا مدعا پر آئیں۔
- اگر آپ غیر شادی شدہ ہیں۔ تو یہ بات پہلی سطر میں لازما واضح کر دیں۔ اس بات کے لیے رنگ الگ استعمال کریں۔ سرخ بہتر ہے۔ اور فانٹ سائز بھی بڑا استعمال کرنا ہی مناسب ہوگا۔
- آپ کی ماں کے بقول آپ شہزادے ہیں۔ سو عین ممکن ہے کہ شہر کی تمام لڑکیاں آپ پر جان چھڑکتی ہوں۔ تاکہ آپ تازہ رہیں۔ اس کے لیے اگر آپ اپنا برقی پتا غیر شادی شدہ کے اعلان والی سطر کے فورا بعد لکھ دیں۔ تو افادیت بڑھ جائے گی۔
- اپنےذاتی کوائف و رہائش کے بارے میں زیادہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو لوگ آپ جیسی علمی ہستی سے واقف نہیں۔ ان کے مقدر میں لاعلمی کے اندھیرے ہی رہیں تو بہتر ہے۔
- اپنی علمی قابلیت کا بالکل تذکرہ مت کریں۔ آپ کے تعارفی دھاگے کا لفظ لفظ آپ کے علم کے میدان پر سورج ہونے کا غماز ہے۔ پھر بھی کوئی ضد کر بیٹھے تو انتہائی گنجلک الفاظ میں بتائیں۔ اور کوشش کریں کہ سب سچ نہ ہو۔
- تعارف کرائیں نہ کرائیں اپنے اشعار سے ضرور مستفید فرمائیں۔ ادب صرف شاعری ہی کا تو نام ہے۔ (صرف شاعروں کے لیے )
اردو محفل کے قواعد و ضوابط 2006 میں لکھے گئے تھے۔ قدیم ہونے اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے اراکین کی اکثریت ان پر عمل پیرا نہ تھی۔ سو راقم الحروف نے ان کو جدت دی تاکہ ان کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجا سکے۔ اور ان کی عملی شکل بھی دیکھنے میں آسکے۔
عمومی قیود وضحک:
- آپ ایسا کوئی بھی مواد ارسال نہ کریں۔ جس سے کسی کی دل آزاری کا خدشہ نہ ہو۔ بلکہ جہاں تک ممکن ہو سکے۔ اس کارخیر میں حصہ لیجیے۔ لوگ آپ کی علمی قابلیت کے سامنے ایک تنکے کی طرح ہیں۔ ان کی رائے اور ان کا ارسال کردہ مواد سب بیکار ہے۔ ایسے لوگوں کو روکنے کا بہترین حل ان کی طبیعت صاف کرنا ہی ہے۔ سو بےدھڑک دل آزاری کیجیے۔
- آپ نے وہ مثال تو سنی ہوگی کہ لاتوں کے بھوت ہاتھوں سے نہیں مانتے۔ سو بلاوجہ تو ایک طرف وجہ کے ساتھ بھی کسی سے خوش اخلاقی سے بات نہ کیجیے۔ ایسے تمام مراسلات جو کسی بھی گالی یا دھمکی سے خالی ہوں۔ اثر نہیں رکھتے۔ سو خوب دل کی بھڑاس نکالیے۔ اس کو اپنے ہی گھر کا مہمان خانہ سمجھیے۔
- اگر آپ کو کسی رائے سے اختلاف ہے۔ یا کسی کم ذات نے آپ کی عالمانہ رائے سے اختلاف کی جسارت کی ہے۔ اس کو ناکوں چنے چبوا دیں۔ گفتگو کا رخ سیدھا اس کی ذات پر لائیں۔ اور اس کے خاندان کی سات پشتوں کو بےنقاب کر دیں۔ یقین مانیے کہ اعلیٰ ظرفی دنیا میں ایک تخیل سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ سو اگر کوئی ناصح بننے کی کوشش کرے۔ تو اس کو ناصح سے نفرت پر اکساتے اشعار سنا کر اپنے علم دوست ہونے کا ایسا ثبوت دیجیے۔ جس کی استنادی حثیت ہر شک و شبہ سے بالا تر ہو۔
- عزت لو اور عزت دو جیسے فرسودہ محاورات صرف کتابوں میں ملتے ہیں۔ ڈنڈے اور گالیوں کے زور پر عزت کروائیے۔
- جملہ حقوق محفوظ ہونے کا جملہ علم پر بندش کا ایک طریقہ ہے۔ سو کسی بھی کاپی رائٹ کی کبھی پرواہ مت کیجیے۔ جو دل کرتا ہو ارسال کیجیے۔ علم پھیلائیے۔ یہ سب پھندے علم کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
- جس حد تک ممکن ہو کبھی اصل ارسال کرنے والے کا حوالہ مت دیجیے۔ اس سے ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔بلکہ دیگر شاعروں و ادیبوں کی تخلیقات کو اپنے نام سے پیش کیجیے۔ اور اگر کوئی کوتاہ بین آپ کو ادبی سرقے کی ملامت کرنے لگے۔ تو اس کےسامنے دل آزاری کے حوالے سے قرآن و سنت کے احکامات بیان کیجیے۔ یاد رکھیے کہ ایسی اکثر روایات بمعہ ترجمہ آسانی سے دستیاب ہیں۔ آپ کو اپنی عربی سے کم شناشائی کا غم نہیں ہونا چاہیے۔
- یاد رکھیے کہ قرآن و احادیث پیش کرنے کے لیے خود کا ان پر عمل پیرا ہونا ضروری نہیں۔ سو بےدھڑک روایات پر روایات نقل کیجیے۔ اور اپنے عین اسلامی ہونے کا ثبوت رواداری اور تحمل جیسی غیر اسلامی روایات کی دھجیاں اڑا کر دیجیے۔
- یہ بات یاد رکھیے کہ سب سے مزیدار اور چسکے دار مباحث مسلک وفرقے کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ سو جس حد تک ممکن ہو ان کا پرچار کیجیے۔ رسد کی خاطر پریشان مت ہوئیے۔ آپ جیسے علم دوستوں نے انٹرنیٹ ان دلائل سے بھر رکھا ہے۔ سو بس وہاں سے نقل کرتے آئیے۔ حسب ضرورت دوسروں کو کافر قرار دیتے رہیے یا ملعون۔ اور مسلکی ترویج میں خاطر خواہ حصہ ڈال کر عنداللہ ماجور ہوئیے۔ یعنی مذہب کی خدمت کے ساتھ ساتھ عاقبت بھی سنور جائے گی۔
- یہاں آپ کو احباب ملیں گے جو آپ کو کہیں گے کہ محفل کا کوئی مذہب نہیں۔ لیکن یہ مت بھولیے کہ محفلین کا ہے۔ سو گاہ گاہ لوگوں کے لیے مختلف عقائد کا تعین کرتے رہیے۔ یاد رکھیے کہ اسلام صرف اہل ہند اور خاص طور پر صرف اور صرف پاکستانیوں کا مذہب ہے۔ لہذا اگر کوئی اور دعوا کرے تو اس کو خوب رسوا کیجیے۔ اور اس کو یہودی، عیسائی، پارسی، دہریہ یا پھر فری میسن اور اس جیسے دیگر گروپس کی اعزازی رکنیت سے نوازتے رہیے۔
- اپنے مطلب کی بات کے لئے " یہ مت دیکھو کہ کون کہہ رہا ہے بلکہ یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے" اور اختلاف کے لیے "ان کی کسی بھی بات سے خیر کا شاید ہی کوئی پہلو نکلے" جیسے محاورات کا ازبر ہونا نہایت ضروری ہے۔
- جو موضوع پسند نہ ہو۔ اس کو برباد کر دیجیے۔ آخر کسی کو حق ہی کیا ہے کہ ایسا موضوع شروع کرے۔ جو کہ آپ جیسی علمی ہستی کو پسند نہیں۔ سو اس موضوع میں بھرپور کوشش سے ادھر ادھر سے مواد لا کر شامل کیجیے۔ بحث کو ہمیشہ ذاتی رخ دیجیے۔ اور اگر انتظامیہ کا کوئی رکن آپ کو روکنے کی جرات کرے۔ تو اس کو جانبدار اور منافق جیسے چھوٹے القابات دینے سے گریز نہ کیجیے۔ یقین مانیے ان القابات کے حصول کے لیے انتظامیہ دن رات کوشاں ہے۔
- اگر کبھی احساس ہو کہ بحث مثبت رخ پر جا رہی ہے۔ اور بحث برائے بحث نہیں رہی تو ایسے دھاگوں میں مت جائیے۔ بلکہ ان لوگوں کو فارغ اور جاہل کہنے میں رتی بھر تامل مت کیجیے۔ یہ سوچیے کہ آپ کی رائے کے بغیر کوئی بھی علمی بحث کسی مثبت نتیجے پر کیسے پہنچ سکتی ہے۔
- اگر کوئی گستاخ آپ کی علمی و ادبی کاوشوں پر اعتراض کی جرات کرے۔ تو اس کے منہ نہ لگیں۔ بلکہ قالو سلاما اور جواب جاہلاں جیسی زبان زد عام باتوں کا استعمال کریں۔
- ایسا کوئی مراسلہ یا دھاگا جو کہ آپ دیگر اراکین یا محفل کی شان کے مطابق نہ پائیں۔ اس کے بارے میں انتظامیہ کو بتانے کی ضرورت نہیں۔ آپ کون سا بولنا یا لکھنا نہیں جانتے۔ بس اوقات یاد دلا دیجیے ان لوگوں کو۔ اور ان کو دلائل و دیگر اراکین کے بارے میں رواداری ذرا انتہائی سخت لہجے میں سمجھائیے۔ جہاں ضرورت ہو پنجابی کی گالیوں کا بےدریغ استعمال کیجیے۔
- ذاتی پیغامات کی سہولت صرف لڑکیوں سے گپ شپ کے لیے استعمال کیجیے۔ اگر کوئی مرد رکن آپ سے بات کا خواہاں ہے۔ تو اس کو کہیے کہ سب کے سامنے بات کرتے کیا موت پڑتی ہے۔
- اگر انتظامیہ آپ کا برقی پتا یا فون نمبر آپ کے مراسلے سے حذف کرتی ہے۔ تو پریشان مت ہوں۔ فورا اپنی کسی دلربا کی منت کیجیے کہ وہ محفل پر رکنیت لے کر اس ادائے دلبری سے آپ کی خدمات گنوائے اور آپ سے رابطے کی خواہش کا اظہار کرے گویا ابھی دوسرا سانس نہیں آئے گا۔
- اردو ویب کی انتظامیہ کو کسی پیغام میں ردوبدل یا حذف کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو وہ اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ تاکہ حق بات کا راستہ روکا جا سکے۔ سو ان کو منافق جھوٹے اور حق کو دبانے والے کہیے۔ جابجا ان کے خلاف زہر اگلئے۔ اور اگر پھر بھی وہ آپ سے معافی نہیں مانگتے۔ بلکہ آپ کو معطل کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ تو لعنت بھیجیے دنیا داری پر۔ اور کسی جنگل کی راہ لیجیے۔ ہاں جانے سے پہلے تمام اراکین پر تھوکنا مت بھولیے۔
اہم نوٹ: یہ تمام کے تمام قوانین تخیلاتی ہیں۔ اور کسی بھی رکن کو سامنے رکھ کر نہیں لکھے گئے۔ کسی بھی قسم کی عملی یا استعاراتی مشابہت محض اتفاقیہ ہوگی۔ اور راقم اس کا ذمہ دار نہ ہوگا۔تاہم اراکین رپورٹ کا بٹن دبا کر ثواب دارین حاصل کر سکتے ہیں۔
دوسرا نوٹ: ان نکات پر عمل کرنے کے بعد اگر کسی رکن کے ساتھ کوئی ناروا سلوک کیا جائے یا اس کو محفل سے معطل کردیا جائے۔ تو وہ نئی آئی ڈی بنا کر لاگ ان ہوجائے۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔![]()