الوداعی تقریب محفل کے تاریخ ساز مراسلے

یاز

محفلین
تاریخ ساز کے بجائے تاریخی مراسلے کہنا زیادہ مناسب نہ ہوگا؟!
میری ناقص رائے میں تاریخ ساز مراسلے تو نئے فونٹ اور نئی اردو ٹیکنالوجی وغیرہ سے متعلق مراسلہ جات کو کہنا چاہیے۔
مشورہ صائب، لیکن اب تدوین نیست ممکن
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مشورہ صائب، لیکن اب تدوین نیست ممکن
عنوان میں تدوین تو بہت دیر تک ممکن رہتی ہے۔
پہلے مراسلے کے اوپر بائیں طرف جو تیر کا سرا بنا ہوا ہے آپ اسے کلک کرکے دیکھیے ۔ تدوین کااختیار موجود ہوگا۔
 
یاز

محفلین
عنوان میں تدوین تو بہت دیر تک ممکن رہتی ہے۔
پہلے مراسلے کے اوپر بائیں طرف جو تیر کا سرا بنا ہوا ہے آپ اسے کلک کرکے دیکھیے ۔ تدوین کااختیار موجود ہوگا۔
شاید ہمارا موبائل کچھ سستا ہے تو ایسی اہم سہولیات و آسائشات سے تہی دست وغیرہ ہے۔ سو اے برادرِ بزرگ، ہم مراسلۂ اول کے چہار طرف کوئی تیر کا سرا نہ پاتے ہیں۔ وگرنہ ایک دفعہ جو سرا ہاتھ آ جاتا تو ہم پوری ڈور کو سلجھا چکتے۔
پس ثابت ہوا کہ سستا روئے بار بار وغیرہ
 
فون میں محفل کے صفحات کچھ مختلف ہوتے ہیں ۔ جب کمپیوٹر استعمال کرنے کا موقع ملے تو تدوین کرلیجیے گا۔
 
سیما علی

لائبریرین

فاخر رضا

ڈاکٹر کی تشخیص کا اسی فیصد دارومدار اس ہسٹری پر ہوتا ہے جو مریض اسے دیتا ہے. اگر قاعدے سے دیکھا جائے تو ایک مریض پر بیس منٹ سے آدھا گھنٹہ لگتا ہے. یہ اسی صورت ممکن ہے جب ڈاکٹر مفت میں دیکھ رہا ہو. ورنہ ڈاکٹر اگر اپنی جیب کی طرف دیکھے گا تو گھڑی پر نظر رہے گی اور پھر کرپشن شروع. فری علاج میرے خیال میں سب سے بہتر ہوتا ہے​

Top