الوداعی تقریب محفل کی گلیوں میں ایک مسافر کا پیغام

جاسمن

لائبریرین
اب تک ہماری محفل میں محفلین شعراء کے شعری شاہکاروں کی تشریح جس انداز میں کی جاتی رہی ہے، وہ مزاح کی چاشنی سے لبریز تھا۔ یہ شاید پہلی بار ہے کہ محفل سے باہر کسی شاعر کی غزل کی تشریح اداس کرنے والی ہے۔ ہر شعر کو محفل کے اوپر منطبق کر کے اس کی ر خصتی پہ جذبات و تاثرات بیان کیے گئے ہیں کہ جو دل کو چھو لیتے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
ہمیں معلوم ہے ظفری بھائی کہ آپ کو ہماری کُوٹ کُوٹ کر بھری ہوئی ذہانت راس نہیں آتی۔۔۔ پر سانوں کہیہ تے تہانوں کہیہ۔ :ROFLMAO:
آپ کی اس کُوٹ کُوٹ بھری ذہانت کے تو سب قائل ہیں ۔ سر کے چاروں طرف کُوٹ کُوٹ کر بھری گئی کہ جگہ کم پڑ رہی تھی ۔ :notworthy:
پر سانوں کہیہ تے تہانوں کہیہ :D
 
آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین
بھرے ہوئے جام پر صراحی کا سر جھکا تو برا لگے گا
جسے تیری آرزو نہیں تو اسے ملا تو برا لگے گا
یہ ایسا رستہ ہے جس پہ ہر کوئی بارہا لڑکھڑا رہا ہے
میں پہلی ٹھوکر کے بعد ہی گر سنبھل گیا تو برا لگے گا
کچھ اگر میں اب کہوں گا تو برا لگے گا
:D
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب گُلِ یاسمیں !

آپ نے جس طرح فانی کی شاندار اور المناک غزل کو محفل کے اختتام سے جوڑا ہے وہ لائقِ صد ستائش ہے۔

مجھے حیرت ہے کہ آپ نے اتنی طویل پوسٹ لکھی اور بہت خوب لکھی۔

اس تحریر سے آپ کی محفل سے محبت اور اُس غم و اندوہ کا بھی اندازہ ہوتا ہے جو آپ کو محفل کی بندش سے درپیش ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
اس تحریر سے آپ کی محفل سے محبت اور اُس غم و اندوہ کا بھی اندازہ ہوتا ہے جو آپ کو محفل کی بندش سے درپیش ہے
بھیا ایک دن جب کچھ گھنٹوں کے بندش ہوئی تھی تو ہم اور گل !!!!دیوانوں کی طرح ہر
clue
ڈھونڈ رہے تھے کیا ہوگیا محفل کو کچھ سمجھ نہیں آتا تھا کہ کس سے رابطہ کریں ۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
آپ کی اس کُوٹ کُوٹ بھری ذہانت کے تو سب قائل ہیں ۔ سر کے چاروں طرف کُوٹ کُوٹ کر بھری گئی کہ جگہ کم پڑ رہی تھی ۔ :notworthy:
پر سانوں کہیہ تے تہانوں کہیہ :D
اور ذہانت کی ضرورت نہیں، کہ سر مزید کٹوانے/پھڑوانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ پھر بھی چاہیے تو مصنوعی ذہانت سےکام چلاؤ
 
محترمہ گُلِ یاسمیں صاحبہ! آج لاگ ان ہونے کے بعد آپ کی تحریرپڑھی۔ماشاءللہ آپ نے اپنے جذبات کی عکاسی کرنے کے لیے جو غزل منتخب کی اور پھر جس خوبصورتی کے ساتھ غزل کی تشریح میں اپنے جذبات کو سمویا یہ سب بہت ہی لاجواب تھا۔ زبردست
 
Top