الوداعی تقریب محفل کی گلیوں میں ایک مسافر کا پیغام

سیما علی

لائبریرین
تو عرض یہ ہے کہ فانی بدایونی کی غزل کا ترجمہ رخصتِ محفل کے تناظر میں کرنے کی کوشش کی ہے، اسےہماری طرف سے اس محفل کو الوداعی سلام سمجھئیے۔
چلے بھی آؤ وہ ہے قبر فانیؔ دیکھتے جاؤ
تم اپنے مرنے والے کی نشانی دیکھتے جاؤ
بٹیا یہ کہہ رہی ہیں کہ ہمارا سلامِ آخر ہے بس اب ضبط کا یارا نہیں رہا ۔۔۔۔ آج کچھ طبعیت بہتر ہوئی تو دوبارہ پڑھا
محفل زندہ و پائندہ رہے گی
ا مگر اس میں نہ الفاظ کم ہوئے، نہ حیرت۔ اور محبتوں کا تو کوئی شمار ہی نہیں"
صد فی صد سچ
محفل ایک جیتی جاگتی جگہ تھی جہاں الفاظ کی خوشبو، محبت، ہنسی، اور یادیں بسی ہوئی تھیں۔لیکن اب محفل برخاست ہونے جا رہی ہے۔ اسے الوداع کہنے کا وقت آ گیا ہے۔اس آخری لمحے میں آ کر اسے دیکھ لو۔ محفل کے مراسلے، پوسٹس، ادبی لڑیوں اور دوستوں کی باتیں وہ "نشانی" ہیں، جو ہمیشہ یاد دلائیں گی کہ یہاں کتنی محبتیں اور کتنی یادیں بستی تھیں۔محفل نہ رہے گی لیکن تبصروں کی، ہنسی مذاق کی گونج ہماری یادوں کا حصہ بن کر ہمارے ساتھ رہے گی
یہ سب بہت دکھی کرتا ہے
وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تھاشہ خوشی
دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا

ان کی محفل میں نصیر ! ان کے تبسم کی قسم
دیکھتے رہ گئے ہم ، ہاتھ سے جانا دل کا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کہتے ہیں کہ تاریخ جھوٹ سچ کا ایسا ملغوبہ جس میں سے ہر کوئی اپنے کام کی چیز نکال ہی لیتا ہے لیکن یہ طے تو آپ کا مستقبل کرتا ہے کہ آپ درست تھے یا نہیں۔ 🙂
کیسا فلسفہ بگھارا؟
فلسفہ تو بگھارا ہی۔۔۔ لیکن حقیقت بیان کر ڈالی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جذبات سے بھرپور خوبصورت تحریر۔ ۔ ہم پر تو اس کا اثر ہوا اللہ کرے جن پر ہونا ہے ان پر بھی ہو جائے۔ اداس مت ہوں۔ ایک در بند ہو تو اللہ دوسرا بلکہ دوسرے کئی در کھول دیتا ہے۔ بانیان کا فیصلہ بھی اپنی جگہ درست ہی معلوم ہوتا ہے۔
اشعار کا انتخاب ایک سے بڑھ کر ایک ہے۔ ماشااللہ
بہت شکریہ صابرہ آپا۔
اداسی ہے تو سہی لیکن مایوسی نہیں ہے۔ کیونکہ پیارے بھائیوں نے مل کر ایک اور ٹھکانہ بنا دیا ہے جہاں ہم سب مل کر ہنس بول سکتے ہیں۔ محفل بہت خوبصورت جگہ ہے جہاں بہت سارے اپنے ملے ۔ شاید سبھی کسی میلے میں بچھڑ گئے تھے کبھی۔ بہت اپنائیت ہے یہاں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زبر دست زبردست زبردست
اتنا خوبصورت لکھا بٹیا ہمارا فون زبردست کی ریٹنگ دینے سے قاصر ہے لیکن جیسے ہی جلمی بلما کا فون یا میکا کا آئی پیڈ ہاتھ لگتا ہے دیتے ہیں صحیح ریٹنگ
جیتی رہیے بہترین لکھا ڈھیروں دعائیں اور پیار
محفل کے بانیوں دیکھیے محفل میں کیسے کیسے نگینے ہیں کچھ تو ہماری رحم کی اپیل پر نظرِ ثانی کیجیے اور ہم پر رحم ۔۔
نبیل
ابن سعید
زیک
بہت شکریہ آپا ۔۔۔
اردو محفل ہی ہے جس نے آپ جیسے محبت کرنے والوں سے ملایا۔ ایسی عادت ہو گئی ہے اس محفل کی کہ جو بھی فرصت کا وقت ملے، یہیں گزارنے کو دل چاہتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
الحمدللہ ابھی تک ضعف بصارت کا شکار نہیں ہو الیکن عنوان نے ایک بار چکرا دیا۔ ناجانے کون سے ٹرانس میں تھا کہ روانی میں محفل کی کلیوں میں ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ پڑھ گیا۔
تھوڑا غور کیا تو ۔۔گ۔۔۔ کا دوسرا کش دکھائی دے گیا، ا س وقت سے دل انجانے میں سرزد ہوئے گناہ پر ہوجا نے والی ندامت سے بھراپڑا ہے۔ توبہ توبہ ۔
جس باریک بینی سے آپ نے ۔۔۔گ۔۔ کا دوسرا کش ڈھونڈ نکالا ہے ،جیمز بانڈ تو آپ کے آگے کچھ بھی نہیں۔ دل عش عش کر اٹھا ہے کہ ایسی بصارت تو کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔
اللہ پاک آپ کی بصارتوں کو قائم رکھے آمین۔
انجانے میں سرزد ہونے والے گناہ پر توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ شکر بھی ادا کیجئیے کہ آپ نے کلیوں کو کلائیاں سمجھ کر کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتا کی تکرار نہ شروع کر دی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشا ء اللہ ۔ بہت خوب تاثرات ہیں ۔ مگر اس تحریر سے اے آئی کی نشانیاں تو مٹا دیتیں ۔ :ROFLMAO:
ہمیں معلوم ہے ظفری بھائی کہ آپ کو ہماری کُوٹ کُوٹ کر بھری ہوئی ذہانت راس نہیں آتی۔۔۔ پر سانوں کہیہ تے تہانوں کہیہ۔ :ROFLMAO:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واہ واہ واہ!:clap::clap:
خیال آیا کہ اس پر کئی بار زبردست کی ریٹنگ دیں مگر ایک یہی بات اس فورم پر ناپسند ہے کہ ایک ہی ریٹنگ دے سکتے ہیں۔ آپ نے تو کمال ہی کر دیا۔ ایک طرف آپ کا دعواے بے دماغی یاد آیا، دوسری جانب یہ تحریر دیکھی تو سوچا ہم ہی بے دماغ تھے جو اس بات پر یقین کرتے آئے۔ داد قبول کیجیے۔ :best: :zabardast1:
بے دماغی نے ابھی کچھ باقیات چھوڑ رکھے ہیں اپنی نشانی کے طور پر۔
آپ نے کہا اور ہم نے اپنی مرضی کی ساری ریٹنگز قبول کر لیں داد سمیت۔
سلامت رہئیے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشاء اللہ ، ثابت ہوا کہ گُل بٹیا میں بھی شاعری کے جراثیم موجود ہیں!
بہت نوازش استادِ محترم۔
شاعری کے یہ جراثیم بس تخیل کی حد تک ہیں۔ ردیف اور قافیہ کے اسرار و رموز سے واقفیت نہیں کہ تخیل کو نظم یا غزل کی صورت میں ڈھال سکوں۔ نثر میں البتہ اردو محفل کی بدولت اپنا خیال بخوبی بیان کر پاتی ہوں۔ دعا کیجئیے کہ یہ جراثیم وبا کی صورت اپنی لپیٹ میں لے لیں اور لفظ مصرعوں میں ڈھلنے لگیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تدوین کے بعد بھی اب بھی یہ کہہ رہا ہے کہ کلام کسی اور کا ہے ۔ مرے ہاتھ میں جام کسی اور کا ہے ۔ :D
تھوڑی اور کوشش کریں ۔ :thumbsup:
بھرے ہوئے جام پر صراحی کا سر جھکا تو برا لگے گا
جسے تیری آرزو نہیں تو اسے ملا تو برا لگے گا
یہ ایسا رستہ ہے جس پہ ہر کوئی بارہا لڑکھڑا رہا ہے
میں پہلی ٹھوکر کے بعد ہی گر سنبھل گیا تو برا لگے گا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واہ واہ !
بہت خوب تشریح لکھی ہے آپ نے گُلِ یاسمیں ! آپ نےتو حیران کردیا اتنی اچھی تحریر لکھ کر ۔ بہت زبردست!!!!

میں اگرچہ الوداع کے موقع پر آہ و زاری کا قائل نہیں ہوں لیکن آپ کے اور دیگر محفلین کے احساسات کو سمجھ سکتا ہوں ۔ اللہ آپ کو صبر دے ۔ یہی بات ابھی سیما آپا کو بھی ان کی الوداعی لڑی میں کہہ کر آرہا ہوں ۔
جمع خاطر رکھیں ۔ ہمت کریں ۔ بلکہ کچھ دیر کے لیے برائے تاوان لڑی میں جاکر بیٹھ جائیں ۔ دھیان بٹ جائے گا۔
پسند کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ظہیر بھیا۔۔۔بس گول گپے کو گُل گپے بنانے کی کوشش کی ہے۔
محفل کی رخصتی کا جو ماحول بن گیا ہے وہ کچھ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بارات دلہن کو رخصت کرنے والی ہو اور اسی لمحے شہنائی کی خوشیوں بھری لے اچانک اداس ہو کر ماحول کو سوگوار کر دے۔ بس اسی کیفیت کو دیکھتے ہوئے ہم نے جو محسوس کیا، اسی انداز میں تشریح کر دی۔
اور رہی بات برائے تاوان لڑی کی، تو وہاں جا کر تاوان بھرنا ایک الگ ہی امتحان ہوتا ہے ۔۔۔۔ اتنا کہ باقی سب کام ٹھپ ہو جاتے ہیں۔ :biggrin:
 

سیما علی

لائبریرین
پھریہ خاموشی ابھی جو ہمیں صرف ایک "سناٹا" لگ رہی ہے، کل کو یہی اتنی شدت اختیار کرے گی کہ دل خون کے آنسو روئے گا۔
محفل کی پرانی پوسٹس، پرانے دھاگے، محفلین کی یادیں ، سب زبانِ حال کی طرح خاموش رہ کر بھی ہماری روح سے بات کریں گے اور یہی ان کی جادو بیانی ہے۔
حال دل ہمار ا
بیان کردیا بٹیا اور دکھی دل صرف آنسو ہی بہا سکتا ہے
؀
ہمارے دل پہ کچھ افسردگی سی چھائی جاتی ہے
 
جس باریک بینی سے آپ نے ۔۔۔گ۔۔ کا دوسرا کش ڈھونڈ نکالا ہے ،جیمز بانڈ تو آپ کے آگے کچھ بھی نہیں۔ دل عش عش کر اٹھا ہے کہ ایسی بصارت تو کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔
اللہ پاک آپ کی بصارتوں کو قائم رکھے آمین۔
انجانے میں سرزد ہونے والے گناہ پر توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ شکر بھی ادا کیجئیے کہ آپ نے کلیوں کو کلائیاں سمجھ کر کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتا کی تکرار نہ شروع کر دی۔
گلیوں سے گلیاں سنیے اور سر دھنیے۔

 
Top