سترھویں سالگرہ محفل کی سترھویں سال گرہ

سید عاطف علی

لائبریرین
آخری تدوین:
بہت ممکن ہے کہ اُس وقت بھی کوئی الف عین ہو، مگر یہ بندہ نا چیز تو نہیں ہو سکتا
اللہ آپ کو صحت عافیت کے ساتھ جسمانی ذہنی معاشی معاشرتی چستی اور لمبی عمرعطا فرمائے تو بے شک آپ ہو سکتے ہیں ۔ ہماری تو خواہش ہے کہ ہم آپ کو ہمیشہ جسمانی، روحانی، جذباتی، معاشی طور پر بہترین وضع میں دیکھیں اور آپ سے جڑے ہوئے سب کو آپ سے فیض حاصل ہوتا رہے۔ آمین ثم آمین

آپ کی اس وقت کی نئی شادی اور اردو محفل کی سترویں سالگرہ ہو سکتا ہے اکٹھی ہی ہو ؛-)
 

جاسمن

لائبریرین
اس مرتبہ تمام شعراء سے درخواست ہے کہ مشاعرے کو لازمی وقت دیں۔
سابقہ مشاعرے کے شعراء تو یقینی طور پر اور باقی شعراء جو گزشتہ برس شامل نہ ہو سکے تھے۔ ظہیراحمدظہیر ، یاسر شاہ ، محمداحمد ،
اور ہمارے نئے لکھنے والے دوست بھی ضرور اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
اور میری درخواست ہے کہ تمام "غیر شعراء":) بھی مشاعرے کو لازمی وقت دیں۔:)
 

علی وقار

محفلین
ویسے ایک سوال ذہن میں آیا کہ 70ویں سالگرہ کو کیسے لکھیں گے؟
اور میرے ذہن میں یہ سوال ہے حضرت کہ اسے سترہویں سالگرہ لکھا جائے گا یا سترھویں یا پھر یہ کہ اسے دونوں طرح لکھنا ہی درست ہے۔ آپ سمیت دیگر اہل علم رہنمائی فرمائیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
اور میرے ذہن میں یہ سوال ہے حضرت کہ اسے سترہویں سالگرہ لکھا جائے گا یا سترھویں یا پھر یہ کہ اسے دونوں طرح لکھنا ہی درست ہے۔ آپ سمیت دیگر اہل علم رہنمائی فرمائیں۔
میں تو خود بڑی دیر سے اسی مخمصے میں گرفتار ہوں۔:)
 
Top