تیسری سالگرہ محفل کی سالگرہ پر محفل کو اپنے انداز میں مبارک دیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
محفل کی سالگرہ

یہاں‌ سب اپنے اپنے انداز میں‌ محفل کو سالگرہ کی مبارک دے دیکھتے ہیں‌کس کا انداز سب سے مختلف ہو گا ”اچھا اس لے نہیں‌کہا کیوں‌کے سب کا اچھا ہی ہو گا انشاءاللہ“
تو پھر دیکھتے ہیں‌پہل کون کرتا ہے​
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہم تو صرف دعاگو لوگ
خاک و مہر کا کیا سنجوگ
پاس رہیں یا دور رہیں
محفل تو آباد ہے ناں
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے ناں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سالگرہ کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں ضبط ۔۔۔۔۔۔۔۔
37031.gif


urbirthday09.jpg


0150074.jpg


barra_23.gif
[/QUOTE]
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کی آج تیسری سالگرہ ہے اور میں تمام اراکین محفل کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے بڑی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔
 

حسن علوی

محفلین
اردو محفل کو اس کی تیسری سالگرہ پر بہت بہت مبارکیں۔ یوں لگتا ھے کہ یہ محفل اب ہماری زندگی کا ایک حصہ بن گئی ھے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم


محفل کی تیسری سالگرہ بہت بہت مبارک​




پچھلے سال فرزانہ نے محفل کے اراکین کو بہت خوبصورت انداز میں شعری ٹائیٹلز دئیے تھے۔ میں نے ان سب کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ظاہر ہے اس ویڈیو میں گزشتہ سال محفل کو جوائن کرنے والے بہت سے نئے ساتھیوں کے ٹائیٹلز شامل نہیں ہیں۔۔ دعا ہے کہ فرزانہ جی کو تھوڑی فرصت مل جائے تو ان سلائیڈز میں مزید اضافہ ہوسکے۔

[ame]http://youtube.com/watch?v=t72SXyXqnL4[/ame]
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم فرحت ، شاندار آئیڈیا ہے ۔ فرحت اسے دیکھیں وڈیو ورک کیوں نہیں کر رہی ۔

وعلیکم السلام شگفتہ
دیکھیں ناں اب میرے پاس یہ ویڈیو کام کر رہی ہے لیکن ابھی تھوڑی دیر پہلے یہیں یوٹیوب کا معذرتی بیان نشر ہو رہا تھا کہ یہاں کچھ ہے ہی نہیں :(
آپ پلیز اب دیکھیں شاید اب واقعی چل رہی ہو۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم


محفل کی تیسری سالگرہ بہت بہت مبارک​




پچھلے سال فرزانہ نے محفل کے اراکین کو بہت خوبصورت انداز میں شعری ٹائیٹلز دئیے تھے۔ میں نے ان سب کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ظاہر ہے اس ویڈیو میں گزشتہ سال محفل کو جوائن کرنے والے بہت سے نئے ساتھیوں کے ٹائیٹلز شامل نہیں ہیں۔۔ دعا ہے کہ فرزانہ جی کو تھوڑی فرصت مل جائے تو ان سلائیڈز میں مزید اضافہ ہوسکے۔

http://youtube.com/watch?v=t72sxyxqnl4
کیا خوب ہے جناب بہت خوب
 
Top