مبارکباد محفل کی تاریخ میں پہلا مشاعرہ م م مغل صاحب کے اعزاز میں

مغزل

محفلین
محمداحمد نے کہا:
بہت شکریہ خرم بھائی!

یہ پہلا مشاعرہ دیکھا ہے جس میں واہ واہ کی بجائے "شکریہ شکریہ" ہورہی ہے وہ بھی صرف بٹن دبا کر :grin: اور بہت عرصے کے بعد ہمیں بھی سمجھ آگیا کہ "مجبوری کا نام شکریہ" کیوں کہا جاتا ہے۔ :) سو ہم بھی اس پیشکش سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بہت عمدہ کلام پیش کیا ۔

اور اب کوشش کرتے ہیں کہ صاحب صدر اور Internal Server Error 500 کی اجازت سے (کہ آج نہ جانے کیوں‌ یہ مسئلہ بار بار آرہا ہے-) کچھ شعر آپ کی نظر کیے جائیں۔ ( صرف ازراہِ مذاق کہ رہا ہوں)


غزل

شکستہ پر ، شکستہ جان و تن ہوں
مگر پرواز میں اپنی مگن ہوں

خود اپنی دھوپ میں جلتا رہا ہوں
خود اپنی ذات پر سایہ فگن ہوں

میں دیواروں سے باتیں کر رہا ہوں
وہ کہتے ہیں میں کتنا کم سخن ہوں

وہ کب کا منزلوں کا ہو چکا ہے
میں جس کا منتظر ہوں خیمہ زن ہوں

بلا کی دھوب نے چٹخا دیا ہے
میں جیسے کچی مٹی کا بدن ہوں

ستمگر ہو کہ بھی شکوہ کناں وہ
یہ میں ہوں کہ جبینِ بے شکن ہوں

یہ میں کیا ہو گیا ہوں تجھ سے مل کر
کہ خوشبو ہوں، ستارہ ہوں، پون ہوں

جنوں کی اک گرہ مجھ پر کھلی ہے
تو سرشاری کے خط پہ گامزن ہوں

رہی ہجرت سدا منسوب مجھ سے
وطن میں ہو کے احمد بے وطن ہوں

محمد احمد

شہزادے بھیا میں مجبور ہوگیا ۔۔۔اور ضابطے کے برخلاف شکریہ کے بٹن سے
ہاتھ اٹھالیا۔۔۔میری بد بختی ہے کہ میں نے یہ غزل تم سے پہلے کیوں نہیں سنی۔
ماشا اللہ ۔۔۔ ماشااللہ خوب غزل ہے ۔۔ اللہ نظرِ بد سے بچائے
اللہ کرے حرمتِ قرطاس و قلم اور۔۔۔ اللہ کرے زورِ قلم مشقِ سخن تیز (اٰمین)
مزا آگیا ۔۔ بہت ہی عمدہ اور قلانچیں بھرتی ہوئی غزل پیش کی ہے ۔۔
سبحان اللہ۔

والسلام
م ۔ م۔ مغل
 

محمداحمد

لائبریرین
شہزادے بھیا میں مجبور ہوگیا ۔۔۔اور ضابطے کے برخلاف شکریہ کے بٹن سے
ہاتھ اٹھالیا۔۔۔میری بد بختی ہے کہ میں نے یہ غزل تم سے پہلے کیوں نہیں سنی۔
ماشا اللہ ۔۔۔ ماشااللہ خوب غزل ہے ۔۔ اللہ نظرِ بد سے بچائے
اللہ کرے حرمتِ قرطاس و قلم اور۔۔۔ اللہ کرے زورِ قلم مشقِ سخن تیز (اٰمین)
مزا آگیا ۔۔ بہت ہی عمدہ اور قلانچیں بھرتی ہوئی غزل پیش کی ہے ۔۔
سبحان اللہ۔

والسلام
م ۔ م۔ مغل

مغل بھیا

یہ میری انتہائی خوش بختی ہے کہ آپ جیسے احباب کی محبت حاصل ہے میں اگر چاہوں بھی تو اس محبت کا حق ادا نہیں کر سکتا۔ آپ کی حوصلہ افزائی میرے لئے باعثِ مسرت ہے۔

بے حد ممنون ہوں۔ اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے (آمین)۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
م م مغل صاحب آپ یہاں کسی بھی شاعری کے کلام کے حوالے سے بات کر سکتے ہیں صرف مشاعرے والے دھاگے پر پابندی ہیں بے شک محمد احمد صاحب کی غزل بے مثال ہے مجھے بھی بہت پسند آئی بہت خوب
 

مغزل

محفلین
م م مغل صاحب آپ یہاں کسی بھی شاعری کے کلام کے حوالے سے بات کر سکتے ہیں صرف مشاعرے والے دھاگے پر پابندی ہیں بے شک محمد احمد صاحب کی غزل بے مثال ہے مجھے بھی بہت پسند آئی بہت خوب

شکریہ شہزادے
اب تو خیر شکریہ کا بٹن بھی مہیا نہیں ہے ۔۔تو کیا شاعر اپنا کلام پرھ کر خاموشی سے چلا جائے گا ؟؟
یا تاوقت یہ سلسلہ موقوف رہے گا ؟؟
کیا کہتے ہو آپ ؟؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جناب جب شکریہ کا بٹن ٹھیک ہو جائےگا اس وقت سب کا شکریہ ادا کر دیں گے نا اس مین پرشانی والی کیا بات ہے ویسے یہاں آپ شاعری کو واہ واہ بھی کر سکتے ہیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
وارث صاحب اور سخنور صاحب سے درخواست ہے کہ وہ فاتح صاحب کو پیغام دیے دے کہ ان کو مشاعرے مین کلام کی دعوت دی گی ہے بہت شکریہ
 

مغزل

محفلین
فاتح صاحب ابھی تک تشریف نہیں‌لائے کسی کا ان سے رابطہ ہوا کہ نہیں وارث صاحب آپ نے ان سے رابطہ کیا کہ نہیں

خرم صاحب۔
میں نے ابھی ابھی فاتح الدین بشیر صاحب کو فون کیا ہےاور یاد دہانی کرادی ہے۔
انہوں نے دفترسے فراغت کے بعد آج شام آنے کا عندیہ دیا ہے۔
تب تک انتظار ہی کیا جاسکتا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
صدر صاحب سے درخواست ہے نئے شاعرے کو دعوت دینے کے بارے میں کچھ بتا دے کہ نئے شاعرے کو دعوت دی جائے یا انتظار کیا جائے بہت شکریہ
 

مغزل

محفلین
کون نیا شاعر آگیا ہے ۔۔ بھیا ۔۔ ؟؟
ویسے امید ہے صدر صاحب اجازت دے دیں گے۔۔ ہمیں نئے دوستوں کا خیال رکھنا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اب کس کا نمبر ہے۔۔ شاید فرزانہ نیناں کا ہے اور وہ تو آتی نہیں یہاں اکثر۔ ایسا کرو کہ اس کے بعد کے شاعر کو بلا لو۔ میں فرزانہ کو میل کرتا ہوں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
غریقِ نغمہء فردا ہیں شہرِ دل کے لوگ
مگر میں چپ کہ یہاں کون آنے والا ہے

یہ رنج میرا حوالہ، یہ زخم میری حیات
مرے لہو سے ترے شہر میں اجالا ہے

مرے دماغ نے گمراہ کر رکھا تھا مجھے
اب آ کے دل نے کہیں راستے پہ ڈالا ہے


نوید صادق صاحب

بہت عمدہ اشعار ہیں جناب! ناچیز کی جانب سے بھرپور داد قبول کیجے
 

فرخ منظور

لائبریرین
نوید صادق صاحب بہت عمدہ اشعار ہیں - کبھی حلقہء اربابِ ذوق، لاہور میں بھی تشریف لائیے تو آپ سے ملاقات بھی ہو جائے اور مزید شعرا سے آپ کا تعارف بھی - :)
 

تیشہ

محفلین
F@rzana نے کہا:
مشاعرے کے انعقاد پر اہلِ محفل کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتی ہوں ساتھ ہی خرم شہزاد صاحب کی نوازش جنہوں نے مجھ سے رابطہ کر کے دعوت کلام دی، ایک غزل پیش خدمت ہے۔

کبھی تھوڑی سی دانائی بہت بےچین کرتی ہے
وہ لڑکی جو ہے سودائی بہت بے چین کرتی ہے

نجانے کس لیئے دل میں مسلسل کرب ٹہرا ہے
سمندر سی یہ گہرائی بہت بے چین کرتی ہے

محل میں کوئی شہزادی کبھی زندہ نہیں دیکھی
مجھے میری یہ بینائی بہت بے چین کرتی ہے

لکیروں پر لکھے ہو تم نہ قسمت کے ستاروں میں
مقدر کی یہ تنہائی بہت بے چین کرتی ہے

ہوا کی موج ہر جانب تری تشہیر کر آئی
مراسم کی پذیرائی بہت بے چین کرتی ہے

نجانے لے اڑیں دیکھو کہاں یہ مہرباں جھونکے
مجھے یہ نرم پروائی بہت بے چین کرتی ہے

کسے معلوم تھا کھوجائیں گے اس راہ میں نیناں
حقیقت سے شناسائی بہت بے چین کرتی ہے


بہت شکریہ۔



بہت خوب ، سہیلی ،
68-1.gif
 

محمداحمد

لائبریرین
عجب کرشمہ بہار کا ہے
نظر نظر جلوہ یار کا ہے

رہے گی نم آنکھ عمر بھر اب
معاملہ دل کی ہار کا ہے


ماشاء اللہ وارث صاحب بہت ہی عمدہ کلام پیش کیا ہے آپ نے اور خاص طور پر درج بالا دو اشعار تو بہت ہی لاجواب ہیں۔

داد حاضرِ خدمت ہے۔ قبول کیجے!
 
Top