شمشاد

لائبریرین
آج 6 ستمبر کا دن - یوم دفاع پاکستان

آج سے 55 سال قبل جب پاکستان نے اپنے سے چھ گنا بڑی طاقت کو ناکوں چنے چبوا کر اپنی طاقت کا لوہا منوایا۔

آئیے آج بھی اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں اور ان کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے لیے وہ کام کریں کہ ہمیں اپنے آپ پر فخر ہو کہ ہم نے اپنے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا۔

افواج پاکستان زندہ باد
پاکستان پایندہ باد
 
زیک

مسافر

آپ نے تو اچھی طرح دیکھی ہو گی جنگ۔ کچھ اس وقت کے اپنے آنکھوں دیکھے حالات بتائیں
 
سیما علی

لائبریرین
آج 6 ستمبر کا دن - یوم دفاع پاکستان

آج سے 55 سال قبل جب پاکستان نے اپنے سے چھ گنا بڑی طاقت کو ناکوں چنے چبوا کر اپنی طاقت کا لوہا منوایا۔

آئیے آج بھی اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں اور ان کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے لیے وہ کام کریں کہ ہمیں اپنے آپ پر فخر ہو کہ ہم نے اپنے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا۔

افواج پاکستان زندہ باد
پاکستان پایندہ باد

6 ستمبر کا تصور اجاگر ہوتا ہے تو سرور و کیف کے لمحے لوٹ آتے ہیں۔ ذہن میں نغمے گونجتے لگتے ہیں۔ ’’اے دشمن دیں تو نے کس قوم کو للکارا۔
اے وطن کے سجیلے جوانوں میرے نغمے تمہارے لئے ہیں۔
شکیل احمد کا اردو خبریں پڑھنے کا اپنا انداز تھا۔ خبر کے ساتھ اس کا لہجہ دلوں کو ولولہ تازہ عطا کرتا تھا۔ جب وہ ہلواڑہ کے ملیا میٹ ہونے کی اطلاع دیتے تو نگاہوں کے سامنے پاک فضائیہ کے طیاروں کا جھپٹ کر پلٹنے اور پلٹ کر جھپٹنے کا منظر اجاگر ہو جاتا اور ایک ہی وار میں ایم ایم عالم کی دشمن کے کئی طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنانے کی، اطلاع سے دل شاد ہو جاتا۔ انگریزی خبریں پڑھنے والی دو خواتین بھی اپنی آواز کا جادو جگاتیں۔ جنہیں انیتا غلام علی اور شائستہ زید کے نام سے جانا جاتا تھا۔
ہمارے شیردل جوانوں نے بلند آواز سے صدا دی اور اس قوم کو زندہ حقیقت میں ڈھال دیا۔
ہم چٹانیں ہیں کوئی ریت کا ساحل نہیں
شوق سے شہر پناہوں میں لگا دو ہم کو!!
پاک فوج زندہ باد
خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو!!!!!
 
سیما علی

لائبریرین
یہ تو شاید ستر اور اسی کی دہائی میں تھیں۔ کیا 1965 میں بھی خبریں پڑھتی تھیں؟
زیک آپ نے باکل ٹھیک کہا شائستہ زید کا نام روانی میں لکھ گیا-
میری پسندیدہ نیوز کاسٹر۔۔۔۔۔
“بطور نیوز کاسٹر انیتا غلام واحد خاتون ہیں جن کو 1965 اور 1971 میں ہندوستان اور پاکستان کے مابین جنگوں کے دوران خبریں پڑھنے کا نہ صرف موقع ملا بلکہ تمغہِ حسن کارکردگی کی حقدار بھی ہوئیں۔ اور اس کے علاوہ بھی بے شمار تمغہ اور انعامات (جیسے ستارہ ِ امتیاز اور بے نظیر ایکسیلنس ایوارڈ) حاصل کئے”
انیتا غلام علی - ہم سب
 
Top