محفل چائے خانہ

یوسف-2

محفلین
یہیں اسی دھاگے پر اکٹھے ہوں گے، بس م م مغل صاحب کو چائے کی پیشکش کے ساتھ ایک پیکٹ سگریٹ مراحمت فرما دیں، باقی کا کام وہ خود ہی کر لیں گے۔
شمشاد بھائی! یہاں تو چائے کے ساتھ ساتھ سگریٹ کی بھی خوشبو آرہی ہے۔
یاد ماضی عذاب ہے یارب!​
چھین لیا مجھ سے ذائقہ میرا​
 
یوسف-2

محفلین
جون ایلیا کی روح سے معذرت کے ساتھ ع
لسی، چائے، کافی ،سگریٹ
مرا دل جلانے کو نام لیتے ہو؟
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی! یہاں تو چائے کے ساتھ ساتھ سگریٹ کی بھی خوشبو آرہی ہے۔
یاد ماضی عذاب ہے یارب!​
چھین لیا مجھ سے ذائقہ میرا​

تو آپ کے خیال میں سگریٹ کی خوشبو نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بھی تو دیکھیں کہ اس دھاگے میں محمد وارث بھائی بھی پائے جاتے ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
تو آپ کے خیال میں سگریٹ کی خوشبو نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بھی تو دیکھیں کہ اس دھاگے میں محمد وارث بھائی بھی پائے جاتے ہیں۔
چائے اورسگریٹ کا تو چولی دامن کا ساتھ ہے۔ چائے خانہ میں سگریٹ کی مہک تو آئے گی ہی ۔۔۔ لیکن مجھ جیسے "تارک سگریٹ" کو یہ مہک ۔ ۔ ۔ پھر سے بہکانے کا سبب نہ بن جائے اس لئے سگریٹ نوشوں سے ذرا محتاط ہی رہتا ہوں :daydreaming:
 
یوسف-2

محفلین
گویا آپ بھی باقی انتظامات کی ذمہ داری قبول کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔
ہا ہا ۔۔۔ گویا بقابلہ گویا ۔۔۔ نہیں بھئی ! میں تو صرف خود کو شریک ہونے کی ذمہ داری قبول کرنے کے لئے ہی تیار ہونے کے بارے میں سوچنے کی حامی بھر سکتا ہوں۔ :D
 
زلفی شاہ

لائبریرین
ہا ہا ۔۔۔ گویا بقابلہ گویا ۔۔۔ نہیں بھئی ! میں تو صرف خود کو شریک ہونے کی ذمہ داری قبول کرنے کے لئے ہی تیار ہونے کے بارے میں سوچنے کی حامی بھر سکتا ہوں۔ :D
لو جی ۔ میں تو بڑا خوش تھا کہ سارے انتظامات مکمل ہو چلے ہیں۔ چلو اب کوئی اور پارٹی گھیرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ناشتہ محفل کے چائے خانے میں نہیں، ناعمہ کے چائے خانے میں ملے گا۔ وہاں جائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ اس لیے کہ تم غلط چائے خانے میں چلے آئے تھے۔ وہ تو شکر کرو کہ اس وقت کوئی شاعر یا لکھاری یہاں موجود نہیں تھا۔
 
Top