محفل میں کچھ مسائل

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت سے مسائل ہیں مہربانی فرما کر جلد ٹھیک کرے نئے پیغام پر جاتے ہیں تو
یہ لکھا آتا ہے
This forum requires that you wait 60 seconds between searches. Please try again in 58 seconds.
 

مغزل

محفلین
آج صبح سے مسلسل کوشش کررہا ہوں ۔۔ مگر ۔۔۔ 500 کا ایرر آڑے آجاتا۔۔
بھئی اسے 100 - 50 دے کر رخصت کیوں نہیں دے دی جاتی۔۔ اور مزید یہ کہ
شکریہ کا بٹن غائب ہے۔۔ فورم کی رفتار گزشتہ 10 دنوں سے خاصی کم ہوگئی ہے۔
ایک مراسلہ ارسال کرنے کو کم از کم 10 منٹ لگ ہی جاتے ہیں۔۔اس پر بھی یہ یقین نہیں
ہوتا کہ آیا مراسلہ چسپاں ہوا بھی ہے یا نہیں۔۔۔
نبیل صاحب اور دیگر منتظمین سے اس جانب توجہ کرنے کی استدعا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
سب احباب سے درخواست ہے کہ خاطر جمع رکھیں، نبیل اور زیک کئی دفعہ کہہ چکے ہیں کہ وہ مسلسل محفل کی رفتار کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شکریہ وغیرہ اور دیگر 'لوازمات' کے متعلق بھی برادرم نبیل نے آج صبح ہی پچھلے صفحے پر لکھا ہے کہ خود ڈس ایبل کیئے گئے ہیں تا کہ مسئلے کی صحیح تشخصیص ہو سکے۔

یقیناً یہ دونوں حضرات اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہماری نیک تمنائیں ان دونوں کے ساتھ ہیں!

نوازش اور والسلام
 

مغزل

محفلین
شکریہ
لکھا تو ایک ہی بار تھا کہ بٹن دبانے کے مترادف ہوگا۔
لیکن ارسال ہی نہیں‌ہوا۔اس لیئے اضافی سطریں لکھنی پڑی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے فورم کے مسائل کے باعث وی بلیٹن کی سپورٹ سے رابطہ کیا ہے۔ وی بلیٹن والے اسی وقت سپورٹ فراہم کرتے ہیں جب فورم پر کوئی ہیک انسٹال نہیں ہوتا، اسی لیے تمام ہیکس کو ڈس ایبل کیا گیا ہے۔ ہم نے وی بی کی سپورٹ کے کہنے پر کچھ تبدیلیاں کی تھیں، ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان کا کوئی مثبت اثر برآمد ہوتا ہے یا نہیں۔ آپ دوستوں کو اگر اب بھی ایرر 500 نظر آتی ہے تو اس کے بارے میں ضرور بتائیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم نبیل بھائی ، آج بہت بہتر ہے ، ابھی 500 والا ایرر نہیں آیا ابھی تک جب سے میں آنلائن ہوں لیکن تمام صفحات ابھی بھی نہیں کھل رہے زیادہ تر کسی بھی دھاگے کا جو آخری یعنی تازہ ترین پیغامات کا صفحہ ہوتا ہے وہی اٹک جاتا ہے اسی دھاگے کے شروع کے صفحات حالانکہ کھل رہے ہوتے ہیں ، اسی طرح کچھ دھاگوں پر پہلا صفحہ یا درمیان میں بھی کوئی صفحہ اٹک جاتا ہے لیکن زیادہ تر آخری صفحہ کسی بھی دھاگے کا اٹکتا ہے ۔

علاوہ ازیں ابھی تین بار اس طرح بھی ہوا وقفے وقفے سے

ویب پیج کین ناٹ بی فاؤنڈ ۔ ۔

یہاں پر ڈی ایس ایل کی سروس بھی اچھی نہیں ہے ڈائل اپ سے بھی سست رفتار اکثر ۔
اگر جس کسی وقت محفل کی رفتار اچھی ہوگی تو یہاں ڈی ایس ایل کی سروس مسئلہ بن جانا ہے ۔ لیکن پھر بھی بہت بہتر ہے آج کل بالکل بھی نہیں ہو رہا تھا آنلائن آنا
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ بہن، زیادہ سنگین مسئلہ ایرر 500 والا ہی ہے، یہ اگر ٹھیک ہوجائے تو باقی مسائل بھی انشاءاللہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ صفحے کے آخری حصے کے اٹک جانے والا مسئلہ میرے علم میں ہے، اس کو بھی میں دیکھوں گا۔ جہاں تک پیج ناٹ فاؤنڈ والی ایرر کا تعلق ہے تو یہ اس وجہ سے آ رہا ہے کہ اس وقت پورٹل موڈ ڈس ایبل کیے جانے کے باعث urduweb.org/mehfil/forum.php والا ربط دستیاب نہیں ہے اور صرف urduweb.org/mehfil/index.php ہی صفحہ اول کے طور پر دستیاب ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی یہ دوبارہ سے آگیا یہ دیکھیں اس کا بھی نمبر ہے 404 :)

یہ کیا یہاں کی انٹرنیٹ سروس کا مسئلہ ہے یا کیا :confused:




The page cannot be found

The page you are looking for cannot be found.

If you typed in the URL, please check to see if you may have made a spelling error.

If you followed a link, it may be outdated. If you followed a link from within UrduWeb.org, please notify the Webmaster at webmaster@urduweb.org about the page you found the bad link on and the page you were trying to access. The link would be fixed at the earliest. If you followed a link from an external site, please notify the webmaster of that site and ask them to correct their link.

You can continue on to the home page.
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ یہ ایرر 500 نہیں بلکہ 404 ہے، اس کے بارے میں میں اوپر لکھ چکا ہوں۔ آپ نیویگیشن میں فورم کے ربط پر کلک کرنے کی بجائے فی الحال صفحہ اول کے ربط پر کلک کریں۔
 

باسم

محفلین
میرا خیال ہے کچھ انٹرنیٹ کا مسئلہ بھی ساتھ ساتھ چل رہا ہے
میرے پاس گوگل بھی کبھی کبھی کھلنے میں ناکام رہتا ہے۔
 

دوست

محفلین
ایرر پانچ سو آرہا ہے اللہ والیو۔ ابھی کچھ دیر پہلے تین صفحے ایرر 500 پر کھلے تھے۔ پھر کچھ منٹ‌کے بعد ری فریش کیے تو ٹھیک کھلے۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
یہی صورتحال میرے ساتھ بھی ہوئی ہے۔ پہلے ایرر 500 آیا۔ سوچا کہ محفل پھر کام نہیں کر رہی۔ پھر تھوڑی ہی دیر میں صحیح ہو گیا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کچھ ایڈآن اکٹھے فعال کر دیے تھے جس کے بعد ایرر آنی شروع ہو گئی، اس لیے فی الحال پلگ ان سسٹم کو مکمل غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ اب پلگ ان ایک ایک کرکے فعال کیے جائیں گے تاکہ پرابلم کرنے والے ایڈآن کا سراغ لگایا جا سکے۔
 

ایم اے راجا

محفلین
آج دوپہر کو ہزار کوششوں کے باوجود بھی سائیٹ نہیں کھلا رہی تھی، اور ایرر 500 آرہا تھا لیکن اسوقت کافی بہتر ہے۔ شکریہ۔
 

چاند بابو

محفلین
نبیل بھائی ایک توشکریہ والا آپشن پھر غائب ہو گیا ہے اور دوسرا میں پوچھنا چاہتا تھا کہ کیا فورم پر سے forum.php نامی فائل حذف کر دی گئی ہے کیونکہ پہلے میں نے اپنی Favorites میں اس فائل کا لنک Save کیا ہوا تھا لیکن اب یہ یہاں سے کھل نہیں رہی ہے بلکہ اس کی جگہ پر index.php کو کھولنا پڑتا ہے۔ویسے اس سے کوئی مسئلہ تو نہیں تھا بس ویسے ہی پوچھا تھا۔ ہاں شکریہ والے آپشن کی واپسی ضروری ہے اور ملتے جلتے موضوعات کا موڈ جو صفحہ کے آخر میں ہوتا ہے وہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔
 
Top