تعارف محفل میں نیا اضافہ

سید ذیشان

محفلین
تمام دوستوں کو اداب!

میں آج ہی اس محفل میں شامل ہوا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ سفر خوشگوار رہے گا (آپ کا بھی:) ) میرا نام ذیشان ہے اور میں نے انجینرینگ میں ماسٹرز کیا ھوا ہے مگر مجھے اردو ادب سے بھی شغف ہے۔۔ خاص طور پر اردو شاعری۔ جو کہ اس محفل میں کافی وافر مقدار میں موجود ہے۔
 

bilal260

محفلین
تمام دوستوں کو اداب!
میرا نام ذیشان ہے اور میں نے انجینرینگ میں ماسٹرز کیا ھوا ہے


ذیشان بھائی آپ کو خوش آمدید آپ نے انجینئرنگ میں ماسٹر کیا ہے تو آج سے آپ ہمارے ماسٹر صاحب ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ، اور عمل کرنے والے کا ثواب بھی آپ ہی کو ملے گے۔شکریہ۔جان ذیشان۔
 

سید ذیشان

محفلین
آصف بھائی آپ کا بہت شکریہ! مگر ماسٹر تو میں اپنا بھی نہ ہو سکا۔ بس اتنا سیکھا ہے کہ انسان کو اپنا ذہن کھلا رکھنا چاہیے اور ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھتے رہنا چاہیے۔
 

مغزل

محفلین
ذیشان صاحب اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ، مختصراً جان کر خوشی ہوئی، امید ہے مزید تفصیلات سے آگاہ کیجے گا۔
کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو بلا جھجھک حکم کیجے گا ہم حاضر ہیں ۔۔ سلامت باشید روز بخیر
 

عین عین

لائبریرین
صمیمِ قلب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمود بھائی کبھی کسی کو دل کی گہرائیوں سے بھی خوش آمدید کہہ لیا کریں۔ یہ نووارد بھی آپ کے " صمیمِ قلب " کی زد میں آگیا۔ :haha:
 

مغزل

محفلین
یقیناَ آپ مشکور ہیں ذیشان صاحب، ۔۔ امید ہے کہ مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔
میری اور غزل ( غ۔ن۔غ ) کی جانب سے ہدیہ تشکر قبول کیجے ۔ہم سراپا سپاس ہیں۔
 

مغزل

محفلین
صمیمِ قلب ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
محمود بھائی کبھی کسی کو دل کی گہرائیوں سے بھی خوش آمدید کہہ لیا کریں۔ یہ نووارد بھی آپ کے " صمیمِ قلب " کی زد میں آگیا۔ :haha:
عارف عزیز بھیا۔۔۔ لیجے ہم درستگی کیے دیتے ہیں ۔ملاحظہ ہو۔۔
----------------
ذیشان صاحب اردو محفل میں ’’ دل کی اتھاہ گہرائیوں ، عمیق و بسیط پہنائیوں ‘‘ سے خوش آمدید ، مختصراً جان کر خوشی ہوئی، امید ہے مزید تفصیلات سے آگاہ کیجے گا۔:angel:
کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو بلا جھجھک حکم کیجے گا ہم حاضر ہیں ۔۔ سلامت باشید روز بخیر
 

عین عین

لائبریرین

ارے نہیں کوئی ایسی بات نہیں۔ پھر کبھی سہی۔ اور ہاں اب اردو میں بات کریں گے ۔ اچھا نہیں لگتا ناں۔ یہاں ہر کوئی ہماری طرح تو جرمن زبان سے واقف نہں ہے ناں۔ سب برا مانیں گے اور تاثر یہ جائے گا کہ ہم دونوں اپنی علمیت جھاڑ رہے ہیں۔
 

سید ذیشان

محفلین
ارے نہیں کوئی ایسی بات نہیں۔ پھر کبھی سہی۔ اور ہاں اب اردو میں بات کریں گے ۔ اچھا نہیں لگتا ناں۔ یہاں ہر کوئی ہماری طرح تو جرمن زبان سے واقف نہں ہے ناں۔ سب برا مانیں گے اور تاثر یہ جائے گا کہ ہم دونوں اپنی علمیت جھاڑ رہے ہیں۔
فارسی زبان سیکھنے کا مجھے بہت شوق ہے لیکن کبھی غم یار اور کبھی غم روزگار اس راہ میں حائل ہو جاتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ذیشان، ایک اور ذیشان کی آمد ہوئی ہے، ایک ذیشان نصر پہلے ہی متلاشی کے نام سے یہاں موجود ہیں۔
 
Top