محفل فورم کی واپسی

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محفل فورم کی دو عظیم شخصیات سعود اور زکریا کی دن رات کوششوں کے باعث اب بالآخر فورم دوبارہ آن لائن ہے۔
آپ دونوں دوستوں کا بے حد شکریہ۔
اس تعطل کے دوران پتہ چلا کہ ہمیں محفل کی کتنی عادت ہو گئی ہے :)
 
السلام علیکم،
یقینا آپ سب دوستوں نے گزشتہ چند روز سے محفل فورم کی کمی محسوس کی ہوگی۔ محفل فورم تکنیکی مسائل کے باعث آف لائن رہی ہے۔ یہ غیر معمولی حالات رہے ہیں اور ابھی تک ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ میں فی الحال یہاں یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ محفل فورم کی دو عظیم شخصیات سعود اور زکریا کی دن رات کوششوں کے باعث اب بالآخر فورم دوبارہ آن لائن ہے۔ ابھی بھی کچھ ہیکرز کے حملے جاری ہیں۔ ان کا سدباب کچھ مشکل ہے، لیکن امید ہے کہ اس کا کوئی حل دریافت ہو جائے گا۔ صورتحال معمول پر آنے کے بعد ہماری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد فورم کو نئے ورژن پر منتقل کرنے کے لیے کام شروع کیا جائے۔ موجودہ ورژن اب اینڈ آف لائف کو پہنچ چکا ہے اور اس کی سیکیورٹی اپ ڈیٹ بھی نہیں آ رہی ہے۔ مزید تفصیلات انشاءاللہ فراہم کی جاتی رہیں گی۔
والسلام
میری بھی ویب سائٹ ایک بار ہیک ہوگئی تھی میں نے ایمیل میں موصول ہونے والے لنک پر جیسے ہی کلک کیا تھا اُس کے بعد میرے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ اور ویب سائٹ یوٹیوب چینل کو ہیک کرلیا گیا تھا بہت محنت اور پورے ایک ماہ کے عرصے کے بعد میں یہ تمام چیزیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہوں لیکن ویب سائٹ کو ٹو فیکٹر موبائل سے ویریفائی کرنے والا ضرور لگانا چاھئیے اُس سے ہیکرز کو ویب سائٹ ہیک کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں
چلیں بہت خوشی ہوئی کے اردو محفل دوبارہ منظر عام پر آگئی ہے
 
جب ویب سائٹ بند ہوگئی تھی تو وٹس گروپ کی مدد سے ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں آسانی ہوئی
اردو محفل کے بانی کو چاھئیے کہ ایک وٹس گروپ بھی بنایا جائے تاکہ اگر کوئی ویب سائٹ ہیک بھی کرلے تو کمیونٹی کو دوبارہ سے واپس لانا آسان ہو۔
 

جاسم محمد

محفلین
جب ویب سائٹ بند ہوگئی تھی تو وٹس گروپ کی مدد سے ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں آسانی ہوئی
اردو محفل کے بانی کو چاھئیے کہ ایک وٹس گروپ بھی بنایا جائے تاکہ اگر کوئی ویب سائٹ ہیک بھی کرلے تو کمیونٹی کو دوبارہ سے واپس لانا آسان ہو۔
مجھے بھی فیس بک پر ہی اطلاع ملی
 
اردو ویب کے آف لائن ہونے کے دوران ہمیں شدت سے اردو ویب کی سوشل میڈیا پر موجودگی کی ضرورت کا احساس ہوا۔ ایسی صورتحال میں محفلین کو سرور سٹیٹس سے آگاہ رکھنے کا واحد ذریعہ ٹوئٹر یا فیس بک ہی رہ جاتا ہے۔ مستقبل میں ہم اس پہلو پر بھی خاص توجہ دیں گے۔
گویا میرے منہ کی بات چھین لی آپ نے، میں یہ لکھنے ہی والا تھا ... ضرور بالضرور محفل کا ایک آفیشل فیس بک پیج، ٹوئیٹر ہینڈل اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہونا چاہیے
 

عرفان سعید

محفلین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یقینا آپ سب دوستوں نے گزشتہ چند روز سے محفل فورم کی کمی محسوس کی ہوگی۔
وعلیکم السلام

کوئی ایسی ویسی کمی نبیل بھائی۔۔۔۔۔ لگتا تھا کہ گرمی کے موسم میں روح افزا کی قلت پڑ گئی ہے۔۔۔ سچ میں بہت بہت بہت زیادہ مس کیا محفل کو۔۔ محفل والے بھائیوں کو، بہنوں کو ۔۔۔ اور دو دن میں ٹائپنگ سپیڈ بھی کم ہو گئی۔ :D
 
Top