نویں سالگرہ محفل فورم کی نویں سالگرہ کے موقعے پر

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستان محفل، السلام علیکم
آپ سب کو محفل فورم کی نویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ نو سال عمومی طور پر بھی ایک طویل مدت ہے اور آج کل جب وقت انٹرنیٹ ائیرز میں ماپا جا رہا ہے تو اسے صدیوں کے مترادف سمجھا جا سکتا ہے۔ :) آج کل کے کمپیوٹنگ کے منظر نامے پر نظر دوڑائی جائے تو یہ آج سے نو سال قبل سے یکسر مختلف نظر آتا ہے۔ جب اردو ویب کی بنیاد رکھی گئی، اس وقت کمپیوٹر پر اردو کی بورڈ انسٹال کرنا اور اردو لکھنا خواب سا لگتا تھا۔ اور سب سے پہلے آپریٹنگ سسٹم میں اردو زبان کی سپورٹ انسٹال کرنے کی ضرورت بھی پیش آتی تھی۔ یہ تمام مراحل کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کی خواہش رکھنے والوں کے لیے رکاوٹیں ہی نہیں بلکہ چیلنج بھی تھے۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے پلیٹ فارم سے مختلف سوفٹویر کے اجراء کی بدولت بالآخر کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر تحریری اردو کا بلا رکاوٹ استعمال ممکن ہو گیا۔ دوسری جانب ورڈپریس، جملہ اور مختلف فورم سوفٹویر کے اردو ورژنز کے اجراء سے انٹرنیٹ پر اردو ویب سائٹس کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ اسی کے ساتھ ساتھ اردو لائبریری پراجیکٹ نے گٹن برگ پراجیکٹ کی مانند ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جس کے ذریعے اردو ادب کے تاریخی اثاثے کو انٹرنیٹ پر محفوظ کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ اسے ہر ایک کے لیے قابل رسائی بنانا ممکن ہو گیا۔

گزشتہ نو سال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا منظرنامہ یکسر تبدیل ہو چکا ہے۔ سمارٹ فون اور ٹیبلٹ تیز سے ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی جگہ لے رہے ہیں۔ مستقبل کے افق پر گوگل گلاس اور ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں۔ اس دور میں اردو کمپیوٹنگ کے چیلنج ختم نہیں ہوئے بلکہ پرانے چیلنجز کی جگہ نئے چیلنجز نے لے لی ہے۔ اب ہر جدید آپریٹنگ سسٹم میں اردو زبان کی سپورٹ پہلے سے شامل ہوتی ہے اور ہر قابل ذکر ویب سوفٹویر میں یونیکوڈ سپورٹ موجود ہوتی ہے اس لیے اب اردو ویب سائٹس بنانا بھی مسئلہ نہیں رہا ہے۔ نستعلیق فونٹس کے اعتبار سے بھی بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ ہماری اردو کی ترویج کی مشترکہ کاوشوں کا آغاز اردو ویب کے قیام سے قبل ہی ہو گیا تھا۔ یہ غالبا آج سے دس برس قبل کی بات ہے۔ اس وقت میں نے اپنے بلاگ پر لکھا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ایک وقت آئے جب ہم انٹرنیٹ پر نستعلیق خط میں اردو کی کلاسیکی داستانیں پڑھ سکیں۔ اس وقت یہ دیوانے کا خواب لگتا تھا۔ وقت نے ثابت کر دیا کہ خواب کو حقیقت کا روپ دھارنے میں دیر نہیں لگتی۔ صرف یکسوئی اور محنت درکار ہے۔ اردو کمپیوٹنگ کے حوالے سے کتنے خواب اور ہیں جن کا شرمندہ تعبیر ہونا باقی ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ اردو کی ترویج کا کام جاری رہے اور اردو ویب اور اردو محفل فورم کو اس اعتبار سے مرکزی اہمیت حاصل ہے۔

محفل فورم کو کچھ دن پہلے ہی فورم سوفٹویر کے نئے ورژن پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں اردو ویب کا سرور آپریشن کافی مستحکم رہا ہے اور سرور سے متعلقہ مسائل اور پریشانیاں ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔ اس کا کریڈٹ یقینا زیک اور ابن سعید کو جاتا ہے۔ زیک اگرچہ بطور ایڈمن فعال نہیں ہیں لیکن پھر بھی انہیں یہاں موجود دیکھ کر ہمیں خوشی ہوتی ہے۔ :) دوسری جانب اردو ویب اور اردو محفل فورم کے مستحکم آپریشن اور رونق کی ذمہ داری مکمل طور پر ابن سعید کے کندھوں پر ہے۔ وہ صحیح معنوں میں محفل فورم کی روح رواں ہیں۔ :)

مجھے امید ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی آپ سب مل کر محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے کو پر رونق بنائیں گے۔ یہ مراسلہ لکھے جانے تک نویں سالگرہ کے اعتبار سے متعدد سلسلے شروع کیے جا چکے ہیں۔ میری بھی کوشش ہوگی کہ اس میں اپنا حصہ ڈال سکوں۔ آپ میں سے کچھ دوستوں کو یاد ہوگا کہ محفل فورم کو وی بلیٹن سے زین فورو سوفٹویر پر منتقل کرنے کے بعد آرکیڈ سسٹم دستیاب نہیں رہا تھا۔ اب بالآخر ایک آرکیڈ سسٹم مل گیا ہے جسے جلد ہی فورم پر فعال کر دیا جائے گا۔ اس طرح سالگرہ کی خوشی میں ایک آرکیڈ ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جا سکے گا۔ میری جانب سے ایک مرتبہ پھر سب کو محفل فورم کی سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ تعالی اس محفل کی رونق کو ہمیشہ قائم رکھے، آمین۔

ذیل میں میری گزشتہ سالگرہوں پر خصوصی تحاریر کے روابط موجود ہیں۔

محفل فورم کی آٹھویں سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی ساتویں سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی پانچویں سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر!
محفل فورم کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد!
آپ سب کو محفل فورم کی پہلی سالگرہ مبارک
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ایک بار پهر محفل کی سالگرہ بہت مبارک ہو. اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اردو کمپیوٹنگ کے حوالے سے دیکهے جانے والے تمام خواب یونہی ایک ایک کر کے حقیقت کا روپ دهاریں اور اس سلسلے کو شروع کرنے والوں اور آگے چلانے والوں کے حوصلے یونہی قائم دائم رہیں. آمین
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ارے نبیل بھیا آپ کے انتظار میں ہم نے کچھ لڑیاں شروع بھی کر دیں نا !! :) :) ۔۔۔۔ خیر کوئی بات نہیں ہمارے دلارے بھائی آئے تو !! ۔۔۔ :) :) ۔۔ پر فکر نہ کریں ہم نے ابھی کئی ایک لعل چھپا رکھے ہیں جو رفتہ رفتہ دوستوں پر آشکار کریں گے دوارن تقریب سالگرہ ، انشاء اللہ !! :) :) ۔۔۔۔ درست کہا بھائی! مجھے بھی یاد ہے کہ آج سے نو سال قبل یعنی کہ 2005 میں اردو لکھنا کیسی مہارت گردانا جاتا تھا۔ اور اس کا استعمال بھی بلاگنگ میں کم اور کمپوزنگ وغیرہ میں بہتیرا تھا ! ۔۔۔۔ پھر ایک محفل سجی ! ۔۔۔ " اردو محفل " ۔۔۔ یعنی کہ ہم سے کوچہ گرد لوگوں کی خوشی کا سامان تو بہت پہلے سے آپ جیسے محسنین نے کر دیا تھا۔ جب تک ہم پہنچے، ان نو سالوں میں تو وہ محفلِ اور بھی جواں ہو چکی تھی۔ انتہائی متحرک و فعال۔ ایک نام کما چکی تھی!! ،، اس درسگاہِ محفل نما میں جب سے قدم رکھا ہے ایک سے بڑھ کر ایک گوہر، دنوں کے حساب سے نصیب ہوتا ہے۔ اب جو حساب کرنے بیٹھو تو اپنی دولت پر ناز ہوتا ہے۔ :) :) ۔۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس درسگاہ عظیم کو دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب کرے، کسی کی بری نظر نہ لگے اور ہمیشہ یونہی یارانِ محفل و اربابِ ادب سے آباد رہے۔ آمین ! ثُم آمین !!
:) ، :) ، :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔۔!

بہت شکریہ نبیل بھائی ۔۔۔۔!

واقعی اردو کے حوالے سے ماضی میں جو بھی روابط، مفید ٹیوٹوریلز، یوٹیلیٹیز انٹرنیٹ پر ملتی تھیں، کہیں نہ کہیں اُن کے ڈانڈے اردو محفل سے مل جاتے تھے۔ جس سے یہ اندازہ ہوتا تھا کہ اردو کمپیوٹنگ کی ترقی کا منبع اگر کوئی جگہ ہے تو وہ اردو محفل ہے۔

اللہ اس خوبصورت محفل کو قائم دائم اور اس کے اراکین کو شاد آباد رکھے ۔ اور اردو زبان کی ترویج کے سلسلے میں محفل اور محفلین کی کوششوں کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نبیل بھائی آپ لوگوں کی محنت اور کاوشوں کو نہ سراہنا زیادتی ہے۔ آپ لوگوں کی شبانہ روز محنتیں ہیں۔ جن کی بدولت ہم یہاں آکر مزے کرتے ہیں۔ اور ہم کو کسی بھی قسم کا مسئلہ پیش نہیں آتا۔ ابن سعید بھائی بلاشبہ اس فورم کا روح رواں ہیں۔ اللہ ان کو صحت و تندرستی عطا کرے۔ مستقبل کے بھی تمام مسائل آسان ہوتے چلے جائیں گے کہ محنت اور لگن سے بڑا کچھ نہیں اس دنیا میں۔
میری طرف سے بھی اردو محفل اور تمام محفلین و انتظامیہ کو نویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
 
مجھے تو کبھی اردو محفل میں کوئی خاص مشکل پیش نہیں آئی ۔ البتہ لطف بہت آیا کہ سکتے ہیں کہ مجھ جیسوں نے اردو محفل میں بہت سی مفت کی موجیں لی ہیں۔ اور ابن سعید بھائی نے ہمیشہ تھوڑے بہت مسائل میں رہنمائی کی ہے۔ اس مفت کی عیاشی کا کریڈٹ یقیناًً انتظامیہ کو جاتا ہے۔ ابن سعید، نبیل اور محمد وارث بھائی کا بہت بہت شکریہ
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
تھینک یو نبیل بھیا مجھے سارا سمجھ آگیا۔ :)

اور ناں میں یہاں آپ کو ایک شکایت لگانے آئی ہوں۔۔ دیکھیں ناں محفل پر اتنے زیادہ شاعر ہیں لیکن سالگرہ پر پھر بھی کسی نے محفل اور محفلین کے حوالے سے اشعار کا سلسلہ شروع نہیں کیا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عزیز دوستان محفل، السلام علیکم
آپ سب کو محفل فورم کی نویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ نو سال عمومی طور پر بھی ایک طویل مدت ہے اور آج کل جب وقت انٹرنیٹ ائیرز میں ماپا جا رہا ہے تو اسے صدیوں کے مترادف سمجھا جا سکتا ہے۔ :) آج کل کے کمپیوٹنگ کے منظر نامے پر نظر دوڑائی جائے تو یہ آج سے نو سال قبل سے یکسر مختلف نظر آتا ہے۔ جب اردو ویب کی بنیاد رکھی گئی، اس وقت کمپیوٹر پر اردو کی بورڈ انسٹال کرنا اور اردو لکھنا خواب سا لگتا تھا۔ اور سب سے پہلے آپریٹنگ سسٹم میں اردو زبان کی سپورٹ انسٹال کرنے کی ضرورت بھی پیش آتی تھی۔ یہ تمام مراحل کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کی خواہش رکھنے والوں کے لیے رکاوٹیں ہی نہیں بلکہ چیلنج بھی تھے۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے پلیٹ فارم سے مختلف سوفٹویر کے اجراء کی بدولت بالآخر کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر تحریری اردو کا بلا رکاوٹ استعمال ممکن ہو گیا۔ دوسری جانب ورڈپریس، جملہ اور مختلف فورم سوفٹویر کے اردو ورژنز کے اجراء سے انٹرنیٹ پر اردو ویب سائٹس کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ اسی کے ساتھ ساتھ اردو لائبریری پراجیکٹ نے گٹن برگ پراجیکٹ کی مانند ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جس کے ذریعے اردو ادب کے تاریخی اثاثے کو انٹرنیٹ پر محفوظ کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ اسے ہر ایک کے لیے قابل رسائی بنانا ممکن ہو گیا۔

گزشتہ نو سال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا منظرنامہ یکسر تبدیل ہو چکا ہے۔ سمارٹ فون اور ٹیبلٹ تیز سے ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی جگہ لے رہے ہیں۔ مستقبل کے افق پر گوگل گلاس اور ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں۔ اس دور میں اردو کمپیوٹنگ کے چیلنج ختم نہیں ہوئے بلکہ پرانے چیلنجز کی جگہ نئے چیلنجز نے لے لی ہے۔ اب ہر جدید آپریٹنگ سسٹم میں اردو زبان کی سپورٹ پہلے سے شامل ہوتی ہے اور ہر قابل ذکر ویب سوفٹویر میں یونیکوڈ سپورٹ موجود ہوتی ہے اس لیے اب اردو ویب سائٹس بنانا بھی مسئلہ نہیں رہا ہے۔ نستعلیق فونٹس کے اعتبار سے بھی بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ ہماری اردو کی ترویج کی مشترکہ کاوشوں کا آغاز اردو ویب کے قیام سے قبل ہی ہو گیا تھا۔ یہ غالبا آج سے دس برس قبل کی بات ہے۔ اس وقت میں نے اپنے بلاگ پر لکھا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ایک وقت آئے جب ہم انٹرنیٹ پر نستعلیق خط میں اردو کی کلاسیکی داستانیں پڑھ سکیں۔ اس وقت یہ دیوانے کا خواب لگتا تھا۔ وقت نے ثابت کر دیا کہ خواب کو حقیقت کا روپ دھارنے میں دیر نہیں لگتی۔ صرف یکسوئی اور محنت درکار ہے۔ اردو کمپیوٹنگ کے حوالے سے کتنے خواب اور ہیں جن کا شرمندہ تعبیر ہونا باقی ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ اردو کی ترویج کا کام جاری رہے اور اردو ویب اور اردو محفل فورم کو اس اعتبار سے مرکزی اہمیت حاصل ہے۔

محفل فورم کو کچھ دن پہلے ہی فورم سوفٹویر کے نئے ورژن پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں اردو ویب کا سرور آپریشن کافی مستحکم رہا ہے اور سرور سے متعلقہ مسائل اور پریشانیاں ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔ اس کا کریڈٹ یقینا زیک اور ابن سعید کو جاتا ہے۔ زیک اگرچہ بطور ایڈمن فعال نہیں ہیں لیکن پھر بھی انہیں یہاں موجود دیکھ کر ہمیں خوشی ہوتی ہے۔ :) دوسری جانب اردو ویب اور اردو محفل فورم کے مستحکم آپریشن اور رونق کی ذمہ داری مکمل طور پر ابن سعید کے کندھوں پر ہے۔ وہ صحیح معنوں میں محفل فورم کی روح رواں ہیں۔ :)

مجھے امید ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی آپ سب مل کر محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے کو پر رونق بنائیں گے۔ یہ مراسلہ لکھے جانے تک نویں سالگرہ کے اعتبار سے متعدد سلسلے شروع کیے جا چکے ہیں۔ میری بھی کوشش ہوگی کہ اس میں اپنا حصہ ڈال سکوں۔ آپ میں سے کچھ دوستوں کو یاد ہوگا کہ محفل فورم کو وی بلیٹن سے زین فورو سوفٹویر پر منتقل کرنے کے بعد آرکیڈ سسٹم دستیاب نہیں رہا تھا۔ اب بالآخر ایک آرکیڈ سسٹم مل گیا ہے جسے جلد ہی فورم پر فعال کر دیا جائے گا۔ اس طرح سالگرہ کی خوشی میں ایک آرکیڈ ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جا سکے گا۔ میری جانب سے ایک مرتبہ پھر سب کو محفل فورم کی سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ تعالی اس محفل کی رونق کو ہمیشہ قائم رکھے، آمین۔

ذیل میں میری گزشتہ سالگرہوں پر خصوصی تحاریر کے روابط موجود ہیں۔

محفل فورم کی آٹھویں سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی ساتویں سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی پانچویں سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر!
محفل فورم کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد!
آپ سب کو محفل فورم کی پہلی سالگرہ مبارک

آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو نبیل بھائی، آپ سب نے مل کر جو کونپل لگائی تھی اس نے گزرتے وقت کے ساتھ جس طرح ارتقائی مراحل طے کئے ہیں اس کی خوشی بلا شبہ سب سے زیادہ آپ کو ہو گی۔ آپ نے جس طرح اسے سینچا ہے اس کے لیے الگ سے لکھنے کی ضرورت ہے کہ قابل مثال ہے۔

آرکیڈ کی خبر سالگرہ کے موقع پر تحفہ کی مانند ہے ، مجھے بہت خوشی ہوئی ، باقی سب کا نہیں معلوم لیکن ہم بھتیجا اینڈ کمپنی منتظر ہیں آرکیڈ کے !!!
 
Top