چودہویں سالگرہ محفلی انکشافات!

فرقان احمد

محفلین
جی ہاں، محفلی انکشافات! آپ درست سمجھے۔

چچا غالب فرما گئے،

ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ!

آج جو ہم محفل کی سب سے بے ضرر محفلین کے کیفیت نامہ پر گئے اور درجہ بندیوں پر توجہ گئی تو ہمارے چودہ طبق روشن ہو گئے اور اوسان خطا! :surprise:یعنی کہ جاسمن صاحبہ نے بلا مبالغہ کئی محفلین کو منفی ریٹنگز عطا کر رکھی ہیں۔ یقین نہ آیا، خود کو چٹکی کاٹ کر بھی دیکھا، تاہم، درجہ بندیاں کب دروغ گوئی کیا کرتی ہیں۔

یہ ہے آج کا انکشاف، دیکھیے، کوئی جاسمن آپی تک یہ بات نہ پہنچائے! :noxxx: ارے صاحب! ہم مزید کسی منفی ریٹنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں ۔۔۔! آج تو ہم بھی ان سے گھبرانا شروع ہو ہی گئے! :worried:

webweb.jpg
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
حیران کن کی ریٹنگ کدھر ہے فرقان بھائی!
بلکہ کیا کہیں گے اسے

دانتوں تلے انگلی دبانا
یا دم بخود ہونا۔
بس شام تک ماحول بنے گا تو معلوم پڑے گا صاحب کہ اس لڑی کی سمت کیا رہتی ہے! :) اب تو ماشاءاللہ آپی صاحبہ خود مدیر ہیں۔ دیکھیے، وہ کیا حُسنِ سلوک فرماتی ہیں ہمارے ساتھ! :)
 

جاسمن

لائبریرین
ہیں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔?
یہ کیا!
واقعی۔ ابھی میں نے خود بھی جا کے دیکھا۔
مجھے تو اب بہت تجسس ہو رہا ہے کہ دیکھوں یہ درجہ بندیاں کس کس اللہ کے بندے/بندی کو ملی ہیں؟:)
 

فرقان احمد

محفلین
ہیں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔?
یہ کیا!
واقعی۔ ابھی میں نے خود بھی جا کے دیکھا۔
مجھے تو اب بہت تجسس ہو رہا ہے کہ دیکھوں یہ درجہ بندیاں کس کس اللہ کے بندے/بندی کو ملی ہیں؟:)
مان جائیے اب کہ یہ بھی جنوں بھوتوں کا اثر اور اُن کی ہی کارستانی ہے کیونکہ آپ نے اسی طرح کی لڑیاں تواتر سے چلائی ہیں۔ :)
 
جی ہاں، محفلی انکشافات! آپ درست سمجھے۔

چچا غالب فرما گئے،

ہیں کواکب کچھ، نظر آتے ہیں کچھ!

آج جو ہم محفل کی سب سے بے ضرر محفلین کے کیفیت نامہ پر گئے اور درجہ بندیوں پر توجہ گئی تو ہمارے چودہ طبق روشن ہو گئے اور اوسان خطا! :surprise:یعنی کہ جاسمن صاحبہ نے بلا مبالغہ کئی محفلین کو منفی ریٹنگز عطا کر رکھی ہیں۔ یقین نہ آیا، خود کو چٹکی کاٹ کر بھی دیکھا، تاہم، درجہ بندیاں کب دروغ گوئی کیا کرتی ہیں۔

یہ ہے آج کا انکشاف، دیکھیے، کوئی جاسمن آپی تک یہ بات نہ پہنچائے! :noxxx: ارے صاحب! ہم مزید کسی منفی ریٹنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں ۔۔۔! آج تو ہم بھی ان سے گھبرانا شروع ہو ہی گئے! :worried:

webweb.jpg
لگتا ہے جاسمن کہیں کچھ عرصہ وڈے چوہدری صاحب کے زیر سایہ ضرور رہی ہیں ۔۔ :tongueout:
 
Top