سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محمد عبدالروف بھائی اِس دُنیا کو جینے کے لئے بھی تھوڑا بہت سیکھنا ضرور چاھئیے زندگی کے بارے میں اِس حوالے سے ہماری اردو محفل بھی بہت اچھی ہے کافی کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے اچھے لوگوں کی صحبت بھی میسر آتی ہے یہاں پر
بالکل بالکل
ہمیں تو دعاؤں کے ذریعہ سے سکھایا گیا ہے کہ ہم اللہ پاک سے دنیا بھی اچھی طلب کریں اور آخرت بھی
اور ویسے بھی فقر والی زندگی ہم جیسے کمزوروں کے بس میں ہے ہی نہیں، کبھی صحابہ اور خصوصاً اہلِ بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین یا پھر خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ پڑھیے تو پتہ چلتا ہے کہ توکل کہتے کسے ہیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل یاسمیں
دُنیا کا سب سے مشکل کام اِس چیز کی وضاحت کرنا ہے
کہ آپ کسی کے ساتھ کتنے سچے اور مخلص ہیں
خلوص کی وضاحت کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی کیونکہ اس کا اندازہ انسان کے برتاؤ سے ہو جاتا ہے۔
بہت خوش رہئیے۔ جیتے رہئیے۔ ہماری بہت ساری دعائیں آپ کے لئے اور بھابی کے لئے۔
 
خلوص کی وضاحت کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی کیونکہ اس کا اندازہ انسان کے برتاؤ سے ہو جاتا ہے۔
بہت خوش رہئیے۔ جیتے رہئیے۔ ہماری بہت ساری دعائیں آپ کے لئے اور بھابی کے لئے۔
اللہ پاک آپ کو بھی خوش رکھے آمین
 

مومن فرحین

لائبریرین
پروردگار سلامت رکھے کیسی باتیں کرتے ہمارا مطلب ہے کہ جو یہ کہ اچھی اچھی باتیں کرکے غائب ہونے سے ہے اور اب تک سالگرہ پر تحریر بھی نہیں آئی !!!!!!!
آنکھوں میں ہیں رنگ محفل ہزاروں
ابھی رنگ دکھلائے گا دل ہزاروں

ابھارے سے ابھرے نہ گل تیرے آگے
چہکنے کو چہکے عنا دل ہزاروں!!!!!!!!!
:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:

پر طبیعت ہے وہی بھولنے والوں جیسی ۔۔۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
الف عین
دیکھیے اس شاعری کے جرم کی پاداش میں
پڑتے ہیں سر پر مرے شہباز کیا کیا بار اور
کاتب اعمال تو پہلے ہی دو موجود تھے
ایک رکھنا پڑ گیا اب کاتب اشعار اور
 

جاسمن

لائبریرین
نیرنگ خیال
غنچوں کا میں تبسم، موجوں کا میں ترنم
طوطی کا زمزمہ ہوں، بلبل کا چہچہہ ہوں
احباب مجھ سے خنداں، اصحاب مجھ سے شاداں
شہباز میں بھی گویا دیوار قہقہہ ہوں
 
Top