سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

نیرنگ خیال

لائبریرین
حسب سابق و حسب روایت جاسمن صاحبہ جس انداز میں ان محفلین کو بھی یاد رکھتی ہیں جن کے اوتار بھی دھندلائے جاتے ہیں سراہے جانے کے لائق ہے اور مجھ ایسے نالائق کو اتنے محفلین نے یاد رکھا اور اشعار بھی میرے نام کیے یقینی طور پر میرے لیے اس سے زیادہ عزت کی بات اور نہ ہے۔
سبھی محفلین نے بہت اچھے اشعار مختلف محفلین کے نام کیے۔ ایسے دھاگوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جب کسی کو شعر ڈیڈیکیٹ کرنے کا مرحلہ درپیش ہو تو اچھے اچھے اشعار انہی سے مل جاتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
اپیا ابھی ہم زندہ ہیں۔۔۔۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ شکریہ شکریہ
پروردگار سلامت رکھے کیسی باتیں کرتے ہمارا مطلب ہے کہ جو یہ کہ اچھی اچھی باتیں کرکے غائب ہونے سے ہے اور اب تک سالگرہ پر تحریر بھی نہیں آئی !!!!!!!
آنکھوں میں ہیں رنگ محفل ہزاروں
ابھی رنگ دکھلائے گا دل ہزاروں

ابھارے سے ابھرے نہ گل تیرے آگے
چہکنے کو چہکے عنا دل ہزاروں!!!!!!!!!
:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مجھے زندگی کا اتنا تجربہ تو نہیں پر سُنا ہے
سادگی میں لوگ جینے نہیں دیتے!۔۔۔۔۔
دنیا کی زندگی تو بہرطور گزر جاتی ہے چاہے کوئی بادشاہ ہو یا کسی جھونپڑی کا فقیر، اصل زندگی جو نہ ختم ہونے والی ہے اس کے پیمانے دنیا کی زندگی سے بہت مختلف ہیں
 
آخری تدوین:
دنیا کی زندگی تو بہرطور گزر جاتی ہے چاہے کوئی بادشاہ ہو یا کسی جھونپڑی کا فقیر، اصل زندگی جو نہ ختم ہونے والی ہے اس کے پیمانے دنیا کی زندگی بہت مختلف ہیں
محمد عبدالروف بھائی اِس دُنیا کو جینے کے لئے بھی تھوڑا بہت سیکھنا ضرور چاھئیے زندگی کے بارے میں اِس حوالے سے ہماری اردو محفل بھی بہت اچھی ہے کافی کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے اچھے لوگوں کی صحبت بھی میسر آتی ہے یہاں پر
 

سیما علی

لائبریرین
یہ بھی ایک عبادت ہے بھیا۔۔۔۔۔۔
اردو محفل میں آتے ہیں تو لگتا ہے جیسے ہر طرف اچھے ہی اچھے لوگ ہیں لیکن جیسے ہی خبریں وغیرہ دیکھتے ہیں تو لگتا ہے یہ کونسی دُنیا میں آگئے ہر طرف قتل وغارت گری بھری ہوئی ہے سمجھ نہیں آتا یہ لوگ کہاں سے آجاتے ہیں اتنے اچھے لوگوں میں ۔۔۔
 
Top