سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر
کیا مجھ سے انتخاب کی کرتا ہے آرزو
میں تو نگاہ شعر کا خود انتخاب تھا
ظہیراحمدظہیر بھائی
ایک تختی امن کے پیغام کی
ٹانگ دیجے اونچے میناروں کے بیچ
ظہیراحمدظہیر
سنا ہے ایسا مسیحا کہیں سے آیا ہے
کہ اس کو شہر کے بیمار چل کے دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔
محترم ظہیراحمدظہیر
شہر کے اندھیرے کو اک چراغ کافی ہے
سو چراغ جلتے ہیں اک چراغ جلنے سے
احتشام اختر

ان تمام محبتانہ انتسابات کے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ! یقیناً ان اشعار میں غلو کا عنصر آپ سب کے خلوصِ دل کا غماز ہے ۔ اللہ کریم آپ بہنوں اور بیٹیوں کوآخری سانس تک اپنی عافیت میں رکھے، دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے اور انہیں ہمیشہ بے زوال رکھے۔ آمین !
 
گُلِ یاسمیں

آمین ثم آمین

جیتے رہئیے خوش رہئیے ہمیشہ ظہیر بھائی۔
 
صریر

محفلین
راحیل فاروق
بہار کی شوخ ہوائیں تری تلاش میں ہیں
چمن سے روٹھ درختوں کی ٹہنیوں سے نہ روٹھ

عزیز جان کھلی کھڑکیوں کی خوشبو کو
گلی سے ترک مراسم سہی گھروں سے نہ روٹھ

(عرفان صدیقی)
جی یہ یوٹیوب پر 'لہجہ' والے راحیل فاروق صاحب ہیں کیا، جن کو شعر ڈیڈیکیٹ کیا گیا ہے؟؟
 
جاسمن

لائبریرین
جی یہ یوٹیوب پر 'لہجہ' والے راحیل فاروق صاحب ہیں کیا، جن کو شعر ڈیڈیکیٹ کیا گیا ہے؟؟
یہاں سے روٹھ کے جا چکے ہیں۔ واپس نہیں آتے۔ کوئی محفلین انھیں لانے میں کامیاب ہوجائے تو اس کے لیے پانچ اشعار کا انعام مقرر کیا جاتا ہے۔:)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہاں سے روٹھ کے جا چکے ہیں۔ واپس نہیں آتے۔ کوئی محفلین انھیں لانے میں کامیاب ہوجائے تو اس کے لیے پانچ اشعار کا انعام مقرر کیا جاتا ہے۔:)

میں تو یہ شرط منظور کر لوں گی لیکن ہمارے بھائی راحیل فاروق کو کون لائے گا؟؟؟؟
؟؟؟
؟؟
؟
ہماری سبز بھتنی
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یاسمین بہن کیوں نہ راحیل بھائی کے لہجہ یوٹیوب چینل پر دھاوا بولا جائے؟؟؟

جاسمن آپا آپ بھی ساتھ دیں، کچھ اور محفلین کو بھی بولتے ہیں اور ان کے چینل پر دھاوا بول دیتے ہیں پھر دیکھتے وہ کب تک ناراض رہتے ہیں :)

پہلے ہماری "سبز بھتنی " کو اندر کی خبریں لے آنے دیجئیے۔۔۔ باقی پلاننگ اس کے بعد کرتے ہیں۔
 
Top