سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

زیک

مسافر
اور آپ کو "سمجھ" بھی تو ہمارے آنے پر ہی آنی تھی زیک بھائی۔۔۔
"یادگار" دن سمجھ لیجئیے "26 مارچ" کو جب ہماری آمد ہوئی اس محفل میں ۔ :roll:
آپ کا خیال ہے آپ ہی انوکھی ہیں؟ آپ کے آنے سے ہی سمجھ آئی؟ ذرا محفل پر میرے پنجابی کے متعلق مراسلے تلاش کر لیں۔ پھر بات کرتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کا خیال ہے آپ ہی انوکھی ہیں؟ آپ کے آنے سے ہی سمجھ آئی؟ ذرا محفل پر میرے پنجابی کے متعلق مراسلے تلاش کر لیں۔ پھر بات کرتے ہیں۔
انوکھی نہیں انوکھی لاڈلی۔۔۔ جو کھیلن کا مانگے چاند۔

ہم کیوں تلاش کریں۔۔۔ سامنے پیش کریں تو پڑھ لیں گے، ہماری پنجابی بھی بہتر ہو جائے گی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ لیں 2005 میں کس نے پنجابی پر لڑی شروع کی تھی:

اردو محفل میں پنجابی

میرے خیال سے پنجابی کم سے کم ہی استعمال کی جائے تو بہتر ہو گا۔ ابھی تک کچھ آسان پنجابی استعمال ہوئی ہے اسلئے زیادہ تر میری سمجھ میں آ گئی مگر آئیندہ اس کا امکان کم ہے۔
ہم پنجابی سے کورے لوگوں کا اگر خیال رکھیں تو مہربانی ہو گی۔

ہم پنجابی کم کم بلکہ بہت ہی کم اور کبھی کبھی ہی استعمال کر رہے ہیں ۔ اس لئے ہماری بھی مہربانی۔
 

صریر

محفلین
کس صوبے سے تعلق ہے؟
جی اتر پردیش سےتعلق ہے اور ضلع فیض آباد، فی الحال رہنا ممبئی میں ہے۔ میرا اصل نام 'عبید صدیقی' ہے۔ اور پروفائل پر جو چار حروف نظر آ رہے ہیں، یہ در اصل اپنے زعم ناقص کا نتیجہ ہیں۔ یعنی جب عروض کی کچھ کتابیں پڑھ کر دو چار مصرعے موزوں کرنے آ گئے، اور اپنی کاپی میں ان مصرعوں کی درست تقطیع کرنے میں کامیاب ہو گئے تو خود کو شاعر سمجھ لیا اور کچھ دن کی لغت گردانی کے بعد ایک اچھا سا تخلص اختیار کر لیا، بس اتنی سی بات۔۔۔ لیکن ابھی میں ایک طالب علم کی طرح بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔
کس صوبے سے تعلق ہے؟
 
Top