تاسف محفلین مریم افتخار کی دادی وفات پا گئیں ہیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ہر طرح کا عذاب معاف کرے۔ قبر کو روشن،ہوادار، اور روشن کرے۔ اُس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ اور اُنہیں مرحومہ کے لئے صدقۂ جاریہ بنا دے۔ آمین!
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
حق تعالٰی مغفرت فرمائے قبر کی کالی رات کو جنت الفردوس کے باغیوں میں سے ایک باغ بنائے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین
 

نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم .... اللہ.تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے کہ بے شک ہمیں اسی کی طرف لوٹ کے جانا ہم جہاں سے آئے. انا للہ وانا الیہ رجعون
 
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

دادی جان کی وفات ایک وسیع خلا ہے ۔ ان کا ، میرا رشتہ اور محبت دیدنی تھی ۔ ہم ایک دوسرے کو ہر نام اور رشتے سے پُکارا کرتے تھے مگر اصل رشتے سے بہت کَم۔ ان کا کوئی بھائی نہیں تھا اور میری کوئی بہن۔ ہم اکثر ایک دوسرے کے بہن بھائی بن جاتے یا سہیلیاں۔ میری امی ایک ورکنگ وومن ہیں۔ سو دادی اماں کا میری پرورش میں ایک بڑا ہاتھ رہا ۔ ان کے آخری ایام میں ان کا ہر احسان ذہن میں رکھتے ہوئے ہم سب ان کی دیکھ بھال میں مسرت محسوس کرتے۔ مگر حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہُوا !

ان کی صفات ایسی تھیں کہ معلوم ہوتا تھا وہ یہاں کی ہیں ہی نہیں!
ان کی سادہ لوحی ملاحظہ ہو کہ کبھی ان کے سامنے ٹی وی چل جاتا تو فوراََ منہ پہ کپڑا رکھ لیتیں کہ 'بندے مینوں ویکھدے پئے آ' اور ان کی طرف ایک سخت نظر ڈال کہ اُٹھ جاتیں۔ ہمارے لیے دعاؤں کا گَڑھ تھیں وہ اور خصوصاََ میرے لیے محبت اور توجہ کا مرکز۔۔۔
مگر زندگی کی حقیقت یہ ہے کہ یہ اذان سے نماز تک کا وقفہ ہے۔۔۔۔ وہ اذان جو طفل کے کان میں دی جاتی ہے۔۔۔اس اذان کی نماز ۔۔۔نمازِ جنازہ ہے۔۔۔۔ مگر ہم سب غافل۔۔۔۔! مسافر خانہ سجانے لگے ہوئے ہیں۔۔۔

ان کی چارپائی پر بیٹھے ہوئے ، ان کا لمس محسوس کرتے ہوئے، ان کے ٹافیوں والے پیکٹ میں موجود دو بچی ہوئی ہیوٹ ٹافیوں کو دیکھتے ہوئے، انکی لگائی گئی شاپر کی گرہ پہ ہاتھ پھیرتے ہوئے اور ان کے تولِِیے کو گھٹنوں پہ پھیلائے ہوئے اور عین اس وقت یہ سب لکھتے ہوئے اپنا ہر حرف بے معنی لگ رہا ہے۔۔۔ شاید کچھ بھی نہیں!!!!

جو کل تک میرے گھر کا فرد اور میرا ہم کمرہ تھا اب وہ منوں مٹی تلے دفن ہے "بے شک آنکھ آنسو بہاتی ہے اور دِل غمگین ہے , مگر ہم زبان سے وہی نکالیں گے جس پر ہمارا رب راضی ہو."
ان کے لیے دعا کیجئیے گا اور اگر ایصالِ ثواب کے لیے کچھ پڑھ سکیں تو ممنون ہوں گی۔ آپ سب کے تعاون کے لیے ممنونِ احسان ہوں اور بابا جی نے یہ لڑی شروع کی۔۔۔۔۔سراپا سپاس گزار ہوں بابا جی! دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔۔۔
 
آخری تدوین:

باباجی

محفلین
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے

دادی جان کی وفات ایک وسیع خلا ہے ، ان کا ، میرا رشتہ اور محبت دیدنی تھی ۔ ہم ایک دوسرے کو ہر نام اور رشتے سے پُکارا کرتے تھے مگر اصل رشتے سے بہت کَم۔ ان کا کوئی بھائی نہیں تھا اور میری کوئی بہن۔ ہم اکثر ایک دوسرے کے بہن بھائی بن جاتے یا سہیلیاں۔ میری امی ایک ورکنگ وومن ہیں۔ سو دادی اماں کا میری پرورش میں ایک بڑا ہاتھ رہا ۔ ان کے آخری ایام میں ان کا ہر احسان ذہن میں رکھتے ہوئے ہم سب ان کی دیکھ بھال میں مسرت محسوس کرتے۔ مگر حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہُوا۔

ان کی صفات ایسی تھیں کہ معلوم ہوتا تھا کہ وہ یہاں کی ہیں ہی نہیں!
ان کی سادہ لوحی ملاحظہ ہو کہ کبھی ان کے سامنے ٹی وی چل جاتا تو فوراََ منہ پہ کپڑا رکھ لیتیں کہ 'بندے مینوں ویکھدے پئے آ' اور ان کی طرف ایک سخت نظر ڈال کہ اُٹھ جاتیں۔ ہمارے لیے دعاؤں کا گَڑھ تھیں وہ اور خصوصاََ میرے لیے محبت اور توجہ کا مرکز۔۔۔
مگر زندگی کی حقیقت یہ ہے کہ یہ اذان سے نماز تک کا وقفہ ہے۔۔۔۔ وہ اذان جو طفل کے کان میں دی جاتی ہے۔۔۔اس اذان کی نماز ۔۔۔نمازِ جنازہ ہے۔۔۔۔ مگر ہم سب غافل۔۔۔۔! مسافر خانہ سجانے لگے ہوئے ہیں۔۔۔

ان کی چارپائی پر بیٹھے ہوئے ، ان کا لمس محسوس کرتے ہوئے، ان کے ٹافیوں والے پیکٹ میں موجود دو بچی ہوئی ہیوٹ ٹافیوں کو دیکھتے ہوئے، انکی لگائی گئی شاپر کی گرہ پہ ہاتھ پھیرتے ہوئے اور ان کے تولِِیے کو گھٹنوں پہ پھیلائے ہوئے اس وقت یہ سب لکھتے ہوئے اپنا ہر حرف بے معنی لگ رہا ہے۔۔۔ شاید کچھ بھی نہیں!!!!

جو کل تک میرے گھر کا فرد تھا اور میرا ہم کمرہ تھا اب وہ منوں مٹی تلے دفن ہے "بے شک آنکھ آنسو بہاتی ہے اور دِل غمگین ہے , مگر ہم زبان سے وہی نکالیں گے جس پر ہمارا رب راضی ہو."
ان کے لیے دعا کیجئیے گا اور اگر ایصالِ ثواب کے لیے کچھ پڑھ سکیں تو ممنون ہوں گی۔ آپ سب کے تعاون کے لیے ممنونِ احسان ہوں اور بابا جی نے یہ لڑی شروع کی۔۔۔۔۔سراپا سپاس گزار ہوں بابا جی! دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔۔۔
مریم افتخار
یہ صرف محفل نہیں ہے کہ آئے اور چلے گئے
یہاں سب ایک گھرانے کی طرح ہیں جہاں اختلافات بھی ہوتے ہیں مگر سب کی خوشی و غم کو اپنا بھی سمجھتے ہیں... اور دیکھیے یہاں سب اپنے ہی تو ہیں جنہوں نے اظہار تعزیت کیا
 

عبد الرحمن

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون!

اللہ تعالیٰ دادی مرحومہ کی بے حساب مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس کے اعلیٰ درجات نصیب فرمائے۔ آمین!
 

bilal260

محفلین
بتقاضائے بشریت ان سے جو گناہ سرزد ہوئے اللہ عزوجل ان کو معاف کرتے ہوئے ان کو نیکیوں میں تبدیل فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اپنی رحمت سے آمین۔
 

bilal260

محفلین
ایک ہزاردفعہ پڑھا گیا درود و سلام آپ کی دادی کے ایصال ثواب کے لئے پیش خدمت ہے۔قبول فرمائیں۔
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون:(
اللہ پاک جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آخرت کا سفر آسان فرمائے۔آمین ثم آمین:(
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون!

ﷲ جی دادی اماں کی مغفرت فرمائیں!!
آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائیں.. آمین!!
بہت خوبصورت رشتہ ہوتا ہے یہ بھی جس کی ٹھنڈی اور گھنی چھاﺅں میں رہ کر ہم کچھ یوں پروان چڑھتے ہیں کہ گویا دنیا میں کڑکتی دھوپ کا کوئی وجود ہی نہ ہو ....!!
یادیں اور بس یادیں رہ جاتی ہیں ..!!
مریم ﷲ جی سے دعا ہے کہ وہ آپ کے دکھ کی شدت کو کم کر دیں...!!
دعاﺅں کے طفیل جانے والوں سے ہمارا رشتہ ہمیشہ قائم رہتا ہے ..
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top